Tag: 90 ارب روپے کی ریکوری

  • پاور ڈویژن آڈٹ پیراز میں 90 ارب روپے کی ریکوری ہوگئی، نور عالم خان

    پاور ڈویژن آڈٹ پیراز میں 90 ارب روپے کی ریکوری ہوگئی، نور عالم خان

    اسلام آباد: نور عالم خان نے انکشاف کیا ہے کہ آڈیٹر جنرل نے پاور ڈویژن آڈٹ پیراز میں 90 ارب روپے کی ریکوری کی، 161 ارب روپے کی ریکوری ابھی ہونا باقی ہے.

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں نور عالم نے بتایا کہ آڈیٹر جنرل نے پاور ڈویژن آڈٹ پیراز میں 90 ارب روپے کی ریکوری کی جب کہ 161 ارب روپے کی ریکوری ابھی ہونا باقی ہے۔

    چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ آڈیٹر جنرل کی کارکردگی لائق تحسین ہے، عوام کے ایک ایک پیسے کی حفاظت کریں گے۔

    اجلاس میں پی ٹی اے، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ، نیپرا اور اوگرا کے آڈٹ کا معاملہ بھی اٹھایا گیا، جس پر آڈٹ حکام کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ، نیپرا اور اوگرا ریکارڈ فراہم نہیں کر رہے۔

    نور عالم خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے مجھے امید ہے آپ ڈیٹا فراہم کریں گے، جس کے جواب میں چیئرمین اوگرا نے کہا کہ ایس این جی پی ایل و دیگر اداروں کی معلومات دینے میں وقت لگے گا، آڈٹ کے اسکیل اور مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے

    شیخ روحیل اصغر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کیا آپ نے پیدل جا کر معلومات حاصل کرنی ہیں؟ رکن پی اے سی سید حسین طارق نے کہا کہ ہم معاملات کو بخوبی سمجھتے ہیں، سیکریٹری کیبنٹ نے کہا کہ تمام ادارے متعلقہ ریکارڈ فراہم کرنے کے پابند ہیں۔

    چیئرمین پی اے سی کو ایک ہفتے میں ریکارڈ آڈٹ حکام کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔