Tag: 90 لاکھ سیاحوں کی آمد

  • تین ماہ میں 90 لاکھ سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا

    تین ماہ میں 90 لاکھ سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا

    پشاور: مشیرخزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ یکم مئی سے جولائی تک 90 لاکھ سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا ہے۔

    مشیرخزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ اس بار لاکھوں سیاح صوبے میں سیاحت کی غرض سے آئے، سیاحوں کی آمد پچھلے سال کے مقابلے میں 100 فیصد زیادہ ہے۔

    مزمل اسلم نے کہا کہ پچھلے سال 45 لاکھ سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا تھا، ڈھائی ہزار غیرملکی سیاح بھی کے پی کی ٹھنڈی فضاؤں سے لطف اندوز ہوئے۔

    مشیرسیاحت زاہد چن زیب نے کہا کہ سیاحت میں 100 فیصد اضافہ کے پی میں امن و امان کی بہتری کا ثبوت ہے، اتنی بڑی تعداد میں اضافہ سیاحتی سہولیات کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔

    خیبرپختونخوا کے مشیرخزانہ نے بتایا کہ رواں سال 26 لاکھ سیاحوں نے سوات کارخ کیا ہے، 35 لاکھ سیاح گلیات کے پرفضا مقامات سے لطف اندوز ہوئے، پشاور:چترال کاغان میں 25 لاکھ سیاحوں کی آمد ریکارڈ ہوئی۔

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ قابل فخر ہے کہ 90 لاکھ سیاحوں کے ساتھ کوئی ناخوشگوارواقعہ بھی پیش نہیں آیا، چند ایک عوامی شکایات این ایچ اے سڑکوں سے متعلق موصول ہوئی ہیں۔

    مشیرخزانہ نے کہا کہ شکایات کو این ایچ اے حکام کے سامنے اٹھایا جائے گا، ہمارا اگلا ہدف غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔