Tag: 90 کی دہائی

  • 90 کی دہائی کے کرکٹرز نکال دیں تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی، انضمام

    90 کی دہائی کے کرکٹرز نکال دیں تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی، انضمام

    قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ 90 کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے توپاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی۔

    حالیہ دنوں میں 90 کی دہائی کے کرکٹرز پر تنقید سامنے آنے کے بعد پاکستان کے سابق کپتان اور 90 کی دہائی کے سپراسٹار بیٹر انضمام الحق کا اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ سے 90 کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے توپاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی۔

    سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ بابراعظم بڑا پلیئر ہے، بیڈ پیچ سب پر آتا ہے، ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیوں کے بجائے بیٹھ کر سوچیں غلطی کہاں ہورہی ہے۔

    ماضی میں پاکستان ٹیم کے چیف سیلکٹر کے عہدے پر بھی فائض رہنے والے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کچھ مہینوں سے پاکستان ٹیم اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی۔

    انضمام نے کہا کہ تبدیلیاں ہوں گی تو کھلاڑیوں کو اعتماد نہیں ملے گا اور صورتحال یہی رہےگی، منیجمنٹ اور کھلاڑیوں پراعتماد کریں اور غلطیوں کا اندازہ لگائیں۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے ٹیم میں تبدیلیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بار بار کوچز اور کھلاڑیوں کو تبدیل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/inzamam-ul-haqs-scathing-reply-to-sunil-gavaskar/

  • یادوں کے چراغ: سونالی بیندرے نے 90 کی دہائی کی ویڈیوز شیئر کردیں

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونالی بیندرے نے اپنے پرانے دور کی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

    48 سالہ سونالی بیندرے کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس وقت کی ویڈیوز ہیں جب وہ یکے بعد دیگرے فلموں میں کام کر رہی تھیں، ویڈیوز ان کے مختلف انٹرویوز اور تقریبات میں شرکت کی ہیں۔

    ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا 90 کی دہائی کا دور۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonali Bendre (@iamsonalibendre)

    ان کی اس ویڈیو کو 2 لاکھ سے زائد افراد نے لائیک کیا جس میں مداحوں کے علاوہ بالی ووڈ کے نئے اور پرانے فنکار بھی شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonali Bendre (@iamsonalibendre)

    یاد رہے کہ سونالی نے سنہ 1994 میں فلم آگ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا جس پہ انہیں بہترین ڈیبیو کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

    10 سال تک بے شمار ہٹ فلموں میں اداکاری کے جلوے دکھانے کے بعد سنہ 2004 میں انہوں نے کام سے وقفہ لے لیا تھا، اور اس دوران کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے کے بعد سنہ 2021 میں انہوں نے دوبارہ کام شروع کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonali Bendre (@iamsonalibendre)

    2021 میں ایک ٹیلنٹ شو میں ججنگ کے فرائض انجام دینے کے بعد اسی سال انہوں نے ایک ویب سیریز دا بروکن نیوز میں بھی ڈیبیو کیا جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 سے پیش کیا گیا۔