Tag: 90 days

  • واٹس ایپ: میسجز غائب کرنے والے فیچر میں اہم تبدیلی

    واٹس ایپ: میسجز غائب کرنے والے فیچر میں اہم تبدیلی

    واٹس ایپ نےمیسجز غائب کرنے والے فیچر سے متعلق اہم اعلان کیا ہے، یہ اعلان اس فیچر میں ایک اہم تبدیلی کی صورت میں ہے۔

    دنیا کی سب سے مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ پچھلے کچھ عرصے سے 24 گھنٹوں میں چیٹ غائب کرنے والے فیچر پر کام کر رہا ہے، تاہم اب اس حوالے سے نئی تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ پر پیغامات غائب ہونے والے فیچر میں اب ایک اور دورانیے کا بھی اضافہ ہونے والا ہے۔

     

    اس سے قبل واٹس ایپ 24 گھنٹوں اور 7 دن میں پیغامات غائب کرنے کا اہل تھا، لیکن اب یہ دورانیہ 90 دن پر بھی مشتمل ہوگا۔

    واٹس ایپ پروفائل پکچر سے متعلق نیا فیچر

    اس فیچر کے تحت صارف کی جانب سے مخصوص چیٹ کو اِن ایبل کر کے 24 گھنٹوں، 7 دن اور 90 دن میں غائب کیا جا سکتا ہے۔

    وے بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں والے آپشن پر بھی کمپنی کی جانب سے تاحال کام جاری ہے، تاہم مستقبل کی اپ ڈیٹس میں اب نوّے دن والا آپشن بھی پیش کر دیا جائے گا۔

  • سعودی حکام کا منفرد اقامہ کے اجراء سے متعلق قوانین 90 روز میں بنانے کا اعلان

    سعودی حکام کا منفرد اقامہ کے اجراء سے متعلق قوانین 90 روز میں بنانے کا اعلان

    ریاض : وزارتی کمیٹی کی نگرانی میں لائحہ عمل کی تیاری مالی اور انتظامی طور پر خود مختار خصوصی ویزا مرکز کے سپرد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتی کونسل کی جانب سے منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری کے بعد اس خصوصی ویزہ سسٹم سے استفادے کے لئے قواعد وضوابط اور شرائط پر مبنی لائحہ عمل تیاری کا کام ایک خصوصی ویزا مرکز کے سپرد کیا گیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی ”ایس پی اے“ کے مطابق خصوصی ویزا مرکز اقامہ پروگرام کے لئے انتظامی لائحہ عمل 90 دنوں میں تیار کرنے کا پابند ہو گا۔

    ویزا مرکز منفرد اقامہ پروگرام کے تحت مملکت میں مقیم تارکین وطن یا غیر ملکی درخواست گذاروں کے لئے قواعد وضوابط وضع کرے گا جن کی روشنی میں ایک سال کا قابل تجدید یا مستقل خصوصی ویزا جاری کیا جاسکے گا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خصوصی ویزا مرکز، منفرد ویزا پروگرام کی مینجمنٹ اور روزمرہ امور کی نگرانی کا واحد مجاز ادارہ ہو گا۔

    مرکز کو قانونی شخصیت کے طور پر مکمل انتظامی اور مالی اختیارات بھی حاصل ہوں جن کی نگرانی وزارتی کمیٹی کرے گی۔ یہ مرکز منفرد اقامہ پروگرام کے لئے درخواست وصولی اور مرکز سے رابطے کا طریقہ کار کا وقتاً فوقتاً سرکلرز کی شکل میں اعلان کرتا رہے گا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ کابینہ کے حالیہ اجلاس میں ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے ”کہ شوریٰ کونسل کے 3 رمضان المبارک 1440ھ کو منظور کردہ اقامہ پروگرام کے فیصلہ نمبر 148/ 41 اور اقتصادی ترقی کونسل کی سفارشارات کے بعد کابینہ کی طرف سے بھی منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری دی جاتی ہے اور اس کی روشنی میں شاہی فرمان تیار کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب میں اقامہ کی جگہ امریکا جیسا گرین کارڈ متعارف کرادیا گیا

    عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں منفرد اقامہ پروگرام کا فیصلہ ملک میں اقتصادی ترقی اور معاشی تنوع سے متعلق اصلاحات کے نفاذ کاحصہ ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ گذشتہ بدھ کو سعودی شوریٰ کونسل نے منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری دی تھی جس کے تحت کاروباری اداروں، غیر ملکی سرمایہ کاروں اور باصلاحیت تارکین وطن کو مملکت میں محدود پیمانے پر کفیل سے آزاد رہ کر زندگی گذارنے اور کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرزاختیارات میں90دن کی توسیع کردی

    وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرزاختیارات میں90دن کی توسیع کردی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے رینجرز اختیارات میں 90 دن کی توسیع کر دی ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات ختم ہونے میں 2دن باقی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوائی گئی تھی ، جس میں رینجرز کو پولیس کے خصوصی اختیارات میں مزید90روز کی توسیع کی سفارش کی گئی۔

    سمری میں کہا گیا تھا کہ رینجرز کو دہشتگردی ایکٹ1997 کی شق4کے تحت 15 جولائی سے 12اکتوبر تک خصوصی اختیارات دیئے جائیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز اختیارات میں 90 دن کی توسیع کر دی، وزیراعلیٰ سندھ کے دستخط کے بعد رینجرز کو اختیارات سونپنے سے متعلق ایک خط کے ذریعے وفاق کو آگاہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں 90 دن کی توسیع کی گئی تھی، جس کی مدت 14 جولائی کو ختم ہو رہی تھی۔

    واضح رہے رینجرز کو تین ماہ کے لیے انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت خصوصی اختیارات دیے جاتے ہیں تا ہم جب سے سندھ حکومت اور ان کے رفقاء کے خلاف کارروائیوں کا آغاز ہوا، تب سے سندھ حکومت رینجرزاختیارات کی معیاد پوری ہونے کے باوجود توسیع میں حجت سے کام لیتی آئی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • پی پی رہنما نثارمورائی نوّے روز کیلئے رینجرزکے حوالے

    پی پی رہنما نثارمورائی نوّے روز کیلئے رینجرزکے حوالے

    کراچی : لانچوں کے ذریعےاربوں روپے کی کرنسی اسمگلنگ کے مقدمے میں ملوّث نثارمورائی بھی گھیرےمیں آگئے،عدالت نےملزم کو رینجرز کے حوالے کرکے جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے فشرمین کوآپریٹوسوسائٹی کےسابق چیئرمین نثارمورائی کو بھی90روز کےلئےرینجرز کےحوالے کردیا۔

    رینجرز کےوکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سیاسی رہنماؤں کی ایماء پرکرنسی اسمگلنگ کی اور اس کااعتراف بھی کیا ہے، علاوہ ازیں ملزم ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

    ملزم نے دہشت گردی کا الزام سیاسی جماعت کی اہم شخصیات پر لگایا ہے عدالت نے پندرہ روز میں نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر نثارموارئی کو چند روز قبل گینگ وار کے ملزمان سے تعلق اور کرپشن کے الزامات پر بیرون ملک سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پرگرفتار کیا گیا تھا۔

     

  • ایف آئی اے کو ملزمان کونوے روز تک رکھنے کا اختیار مل گیا

    ایف آئی اے کو ملزمان کونوے روز تک رکھنے کا اختیار مل گیا

    اسلام آباد : ایف آئی اے کو نوے روز تک ملزمان رکھنے کا اختیار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایف آئی اے کو نوے روز تک ملزمان رکھنے کا اختیار دے دیا اس سے قبل رینجرز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس یہ اختیار موجود تھا۔

    اب ایف آئی اے کے قوانین میں ترمیم کرکے تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت کسی بھی ملزم کو نوے روز تک تحویل میں رکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو بھی اب نوے روز تک ایف آئی اے اپنی تحویل میں رکھ سکے گی تاہم اس سے قبل ملزمان کو عدالت میں پیش کرنا لازمی ہوگا۔

  • معظم علی خان کی کراچی سے باہر منتقلی کیخلاف درخواست مسترد

    معظم علی خان کی کراچی سے باہر منتقلی کیخلاف درخواست مسترد

    کراچی: ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ہائی کورٹ نے معظم علی خان کی کراچی سے باہر منتقلی کیخلاف درخواست مسترد کردی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مبینہ سہولت کار معظم علی خان کو کراچی سے باہر منتقل کیے جانے کے خلاف درخواست مسترد کردی ۔

     درخواست معظم علی خان کی اہلیہ سادیہ بانو کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق معظم علی خان کو کراچی سے باہر منتقل کیا جارہا ہے، درخواست پرسماعت سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی ۔

    عدالت کاکہنا تھا کہ معظم علی خان کی گرفتاری کے متعلق درخواست پہلے ہی زیر سماعت ہے لہذا یہ درخواست نہیں سن سکتے، معظم علی خان پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے والے دو نوں ملزمان کے سہولت کار بنے اور ان کے ویزوں کی توسیع کی ۔

  • عمران فاروق کیس : معظم علی نوّے روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    عمران فاروق کیس : معظم علی نوّے روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    کراچی : عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی کوانسداددہشت گردی کراچی کی عدالت نمبر چارمیں پیش کردیاگیا۔

    عدالت نے ملزم کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت نوّے روز کیلئے رینجرز کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد سے گرفتارمعظم علی پر عمران فاروق قتل کیس میں سہولت کار بننےکاالزام ہے۔

    معظم علی کو رینجرز نے سخت حفاظتی انتظامات میں انسداددہشت گردی کراچی کی عدالت نمبر چارمیں پیش کیا، ملزمعظم علی کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

    جہاں عدالت نے ملزم معظم علی کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے کرنے کا حکم دیا

    ذرائع کے مطابق معظم علی خان کی کمپنی نے قتل میں ملوث محسن علی اورمحمد کاشف کوتعلیمی ویزا لگوا کر برطانیہ بھیجا تھا، جبکہ عمران فاروق کے قتل کے بعد بھی معظم علی خان کے فون پر کال بھی آئی تھی۔

    معظم علی خان نےدوہزار دس میں افتخار حسین سے بھی رابطہ کیا تھا جبکہ اس نے برطانیہ میں ویزے کی درخواست بھی جمع کرائی تھی۔

  • بابر چغتائی کو نوّے روز کیلئے جیل بھیجنے کا حکم

    بابر چغتائی کو نوّے روز کیلئے جیل بھیجنے کا حکم

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آباد کے سابق چیئرمین بابر مرزا چغتائی کو 90 روز کیلئےجیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے ٹارگٹ کلرز کی مالی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار سابق چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد )کے چیئرمین بابر چغتائی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔

    اس کے علاوہ  فیصل مسرور اور مجیب اللہ صدیقی کو بھی سخت سیکورٹی میں کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    اس موقع پر عدالت کے احاطے میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی بھاری نفری موجود تھی، ملزم بابر چغتائی کو آنکھوں پر پٹی اور سر پر کپڑا باندھ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ گیا۔

    بابرچغتائی کو سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز کی مالی معاونت اور سرکاری و نجی زمینوں پرقبضہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملزمان کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت نوے روز کیلئے جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی ۔عدالت نے بابر چغتائی کو نوے روز کیلئے دہشت گردی ایکٹ کےتحت جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔