Tag: 90 days remand

  • ڈائریکٹر فنانس سوئی سدرن امین راجپوت 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    ڈائریکٹر فنانس سوئی سدرن امین راجپوت 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    کراچی :ڈائریکٹر فنانس سوئی سدرن امین راجپوت کو نوے روز کے لئے رینجرز کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ڈائریکٹر فنائس سوئی سدرن امین راجپوت کو پیش کیا گیا، عدالت نے امین راجپوت کو نوے روز کیلئے رینجرز کے حوالے کردیا، عدالت نے امین راجپوت کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ امین راجپوت کو ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر جمعہ کے روز کراچی کے علاقے حسن اسکوائر سے سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرکے گرفتار کیا تھا، امین راجپوت پر دہشتگردوں کی معاونت کرنے اور کرپشن کے الزامات ہیں۔

    اس سے قبل بھی سوئی سدرن گیس کمپنی کے 3 افسران کو تفتیش کے لئے 90 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا، ان افسران پر بھی دہشت گردوں کی حمایت کا الزام ہے۔

    دوسری جانب چائنا کٹنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار فیصل مسرور اور مجیب اللہ کی نشاندہی پر گرفتار ملزم مختار کو بھی عدالت نے نوے دم کی نظر بندی پر رینجزر کے حوالے کردیا، ملزم پر چائنا کٹنگ، زمینوں پر قبضے اور دہشت گردوں کی مالی مدد کا الزام ہے۔

  • کراچی: ٹارگٹ کلر یامین 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    کراچی: ٹارگٹ کلر یامین 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے کارکن یامین اے ڈی کو نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دس افراد کا قاتل اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزم یامین اے ڈی کو نوے روز کیلئے رینجرز کے حوالے کردیا گیا، رینجرز نے کڑے پہرے میں یامین اے ڈی کو کراچی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    جج نے رینجرز کی استدعا قبول کرتے ہوئے ملزم کا نوے روزہ ریمانڈ دے دیا،  یامین اے ڈی کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے، ملزم کو ایم کیوایم کےایم این اے علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

      ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کا ملزم ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی، بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ہے،  سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان اظہر اور ناصر کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

    عدالت نے گرفتار ملزمان کو مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا۔

  • ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    کراچی : نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور کو نوے روز کیلئے رینجرز کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور سمیت دو ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، رابطہ کمیٹی ممبر نے عدالت میں بتایا کہ انکو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے اور علاج نہ ہونے کی صورت میں انکا ایک ہاتھ کام نہیں کرتا ، جس پر رینجرز نے علاج جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔

    اس سے قبل نائن زیرو سے حراست میں لیے گئے ایم کیو ایم کے رہنماء قمر منصور کو جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کی عدالت نے راہ داری ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا تھا، عید کی تعطیلات کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کو رینجرز نے جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کے سامنے پیش کیا گیا تھا، عدالت نے قمر منصور کو رینجر کی تحویل میں عید کی تعطیلات تک دے دیا۔ عدالت نے قمر منصور کو راہ داری ریمانڈ کے تحت رینجرز کی تحویل میں دیا ہے۔

    یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کو رینجرز نے 16 اور 17 کی درمیانی شب کو نائن زیرو پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

  • ایم کیو ایم کے 9کارکنان 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کےحوالے

    ایم کیو ایم کے 9کارکنان 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کےحوالے

    کراچی : انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے جبراًبھتہ وصولی کے الزام میں گرفتار ایم کیوایم کے نو کارکنوں کو نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جبراً بھتہ وصولی کے الزام میں گرفتار ایم کیوایم کے نو کارکنوں کو نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا گیا ہے، رینجرز نے ملزمان کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا۔

    ملزمان کوعدالت لانے کیلئے رینجرز کا بڑا ٹرک استعمال کیا گیا جبکہ تمام ملزمان کی آنکھوں میں سیاہ پٹیاں بھی باندھی گئیں۔

    سیکیورٹی حکام نے عدالت سے ملزمان کے نوے روز کی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جسے منظور کر لیا گیا، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام فطرے کے نام پر بھتہ لینے والوں سے تنگ آچکے ہیں، کسی کو فطرے کے نام پر بھتہ نہیں لینے دیں گے۔

  • طارق محبوب رینجرز کی حراست میں نہیں تھے، ترجمان رینجرز

    طارق محبوب رینجرز کی حراست میں نہیں تھے، ترجمان رینجرز

    کراچی: سنی اتحاد کونسل کےمرکزی رہنماطارق محبوب انتقال پر ترجمان رینجرزکا کہنا ہے طارق محبوب ان کی حراست میں نہیں تھے، انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا جہاں موت واقع ہوئی۔

    سنی اتحاد کونسل اورانجمن نوجوانان اسلام کےرہنماطارق محبوب کا سینٹرل جیل میں دل کادورہ پڑنےسےانتقال ہوا، چندروزپہلے رینجرزنے جرائم پیشہ افراد سےتعلق کےشبےمیں گرفتارکیا تھا۔

    ترجمان رینجرز نے اس بات کی تردید کی کہ طارق محبوب ان کی تحویل میں جاں بحق ہوئے، ترجمان کے مطابق طارق محبوب کی موت جیل میں ہوئی،دودن پہلےانسداددہشت گردی عدالت نے نوےروزکےریمانڈپرجیل بھیج دیا تھا ادھرمیت کے پوسٹ مارٹم کےبعد پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل قادر نے بتایا کہ طارق محبوب کے جسم پر بظاہر تشدد کے نشان موجود نہیں ۔

     طارق محبوب کے بھائی اشتیاق محبوب نے کہا کہ تمام معاملے میں سندھ حکومت کو ذمہ دار سمجھتے ہیں، طارق محبوب شوگر کے مریض تھے، ان کی طبیعت کے حوالے سے جب بھی جیل حکام سے پوچھا یہی جواب ملا کہ وہ ٹھیک ہیں۔

  • کراچی: طارق محبوب 90روز کیلئے رینجرز کی حوالے

    کراچی: طارق محبوب 90روز کیلئے رینجرز کی حوالے

    کراچی : انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سنی اتحاد کونسل کے رہنماء طارق محبوب اور ڈائریکٹر لینڈ سمیت دیگر ملزمان کو نوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا ہیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، عدالت نے تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کو نوے روز کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

    دوسری جانب ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے نجم الزمان سمیت دیگر ملزمان محمد انور محمد علی اور عبدالقوی کو بھی نوے روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔

    ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے نجم الزمان پر زمینوں پر قبضے اور چائنہ کٹنگ کا الزام ہے۔