Tag: 90days

  • کے ڈی اے کا افسر نوّے روز کے ریمانڈ پر رینجرزکےحوالے

    کے ڈی اے کا افسر نوّے روز کے ریمانڈ پر رینجرزکےحوالے

    کراچی : چائناکٹنگ کے الزام میں گرفتارکےڈی اےافسرعاطف کو90روزکیلئےرینجرزکےحوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چائناکٹنگ کے الزام میں گرفتارکے ڈی اے کےافسرعاطف احمد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نوے روزکیلئے رینجر ز کے حوالے کردیا۔

    ملزم عاطف کے ڈی اے میں اٹھارہ گریڈ کا افسر ہے جسے رینجرز نے چند روز پہلے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کو آج سخت سیکیورٹی میں کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا۔

    رینجرز کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ ملزم چائنا کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے۔ جس سے مزیدتفتیش کرنی ہے۔ عدالت نے وکیل کی استدعا منظورکرتے ہوئے ملزم کو رینجرز کی تحویل میں دےدیا۔

  • صولت مرزاکی پھانسی نوےروزکیلئے مؤخر کردی گئی

    صولت مرزاکی پھانسی نوےروزکیلئے مؤخر کردی گئی

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نےصولت مرزاکی پھانسی نوےروزکیلئے مؤخر کردی۔ جبکہ شفقت حسین کے سزاپر بھی تیس روزکیلئے عملدرآمد روک دیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی کے ای ایس سی کے قتل میں مجرم اورسزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزاکےاعترافی بیان نےایم کیوایم کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔

    سنگین الزامات کے بعد حکومتی مشینری کی حرکت میں آگئی۔ بیان کے چندگھنٹوں بعد پھانسی ابتدئی طورپر باہتر گھنٹے کیلئے موخرکی گئی۔

    صولت مرزا کے الزامات کی سچائی جاننے کیلئے وزارت داخلہ نے پھانسی کی سزا پر عملدرآمدنوے روزکےلئےروک دیا۔صولت مرزا کے اعترافی بیان پر مزید تحقیقات کیلئے نئی ٹیم تشکیل دےدی گئی ہے۔

    دوسری جانب پھانسی کے دوسرے مجرم شفقت حسین کی موت کی سزابھی تیس روزکیلئے موخرکردی گئی ہے۔

  • کراچی:سانحہ12 مئی کا ملزم رفیق راجپوت90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    کراچی:سانحہ12 مئی کا ملزم رفیق راجپوت90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    کراچی : انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بارہ مئی کے ملزم عبدالرفیق راجپوت کو تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت نوے دن کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا، ملزم ایم کیو ایم محمود آباد کا سیکٹر انچارج ہے۔

    بارہ مئی قتل وغارتگری کے الزام میں گرفتار ایم کیوایم کے سیکٹر انچارج رفیق راجپوت کوانسدادِ دہشت گردی کراچی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، ملزم کو اسپیشل ٹاسک فورس نےعدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کو ترمیمی شق کے تحت نوے روز کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق رفیق راجپوت اسٹیٹ بینک میں اٹھارہویں گریڈ کا افسر ہے، رفیق راجپوت پر سانحہ بارہ مئی سمیت ٹارگٹ کلنگ کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔

    گزشتہ روز بارہ مئی کے پُرتشدد واقعات کا ایک ملزم سات سال بعد گرفتارکرلیا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عبدالرفیق عرف کائیں ایم کیوایم محمودآباد سیکٹر کا انچارج اور بارہ مئی کے واقعات میں ملوث ہے، جس کا وہ اعتراف بھی کرچکا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور زمینوں پرقبضے کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عبدالرفیق نے رئیس مما سمیت دیگر ٹارگٹ کلرز کو تحفظ دینے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والے اسلحہ چھپانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔