Tag: 90th birthday

  • بیگم نصرت بھٹو پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان قربان کردیا، بلاول بھٹو کاخراج عقیدت

    بیگم نصرت بھٹو پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان قربان کردیا، بلاول بھٹو کاخراج عقیدت

    اسلام آباد : چیئرمین‌ بلاول بھٹو نے بیگم نصرت بھٹو کی 90 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا انہوں نے پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان  قربان  کردیا، حالات کیسے بھی ہوں، بیگم نصرت بھٹو کی پیروی کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین‌ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیگم نصرت بھٹو کی 90 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا بیگم نصرت بھٹو سرزمینِ پاک کی عظیم دختر تھیں، انہوں نے پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان قربان کردیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا پیپلز پارٹی مادر جمہوریت کی جدوجہد و  قربانیوں کی وارث ہے، حالات کیسے بھی ہوں، بیگم نصرت بھٹو کی پیروی کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بھی مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ملکی دفاع،مضبوط جمہوری کلچرکیلئےجدوجہدکرتےرہیں گے، بیگم نصرت بھٹونےآئین،جمہوریت کی خاطرمشکلات کاسامناکیا۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی اہلیہ شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ اورجمہوریت کی جدوجہد میں لازوال کردار ادا کرنے والی پرعزم خاتون محترمہ نصرت بھٹو صاحبہ کی آج 90 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

  • شہید ذوالفقاربھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں،بلاول بھٹو

    شہید ذوالفقاربھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں،بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقاربھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، بھٹو نے جان قربان کی لیکن اپنے مشن پر سمجھوتہ نہیں کیا، قوم آج ذوالفقاربھٹوکی کمی شدت سے محسوس کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہید ذوالفقار بھٹو کی90 ویں سالگرہ پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدذوالفقاربھٹو آج بھی عوام کےدلوں میں زندہ ہیں، شہیدذوالفقاربھٹو کو عوام ہمیشہ بطورہیرو یاد کرتے رہیں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ قائد عوام آمریتوں کے خلاف عوامی حقوق کے لیے بہادری سے لڑے، بھٹونےجان قربان کی لیکن اپنے مشن پر سمجھوتہ نہیں کیا، مخالفین بھی بھٹوکی بہادری،قوم سےانکی محبت کے معترف ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ قوم آج ذوالفقاربھٹوکی کمی شدت سے محسوس کر رہی ہے، پیپلز پارٹی قائدِعوام کے مشن اور وژن کی پیروی کرتی رہے گی موجودہ حالات میں قائدعوام ذوالفقاربھٹو جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے ٹوٹے پھوٹے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، دشمن سے93ہزارجنگی قیدی،5ہزاراسکوائرمیل زمین چھڑائی، بھٹو نے حق رائے دہندگی، پاسپورٹ کا اجرا جیسے اقدامات کیے، کمزور طبقات کو تقویت دینا شہید بھٹو کاطرہ امتیاز ہے۔


    مزید پڑھیں : سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کا 90 واں یوم پیدائش


    خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اورپاکستان کے نویں وزیرِاعظم ذوالفقارعلی بھٹو کا 90 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے، اس موقع پر  میرپورخاص میں پیپلزپارٹی آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، سابق صدر آصف علی زرداری جیالوں سے خطاب کریں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔