Tag: 93 افراد ہلاک

  • ایتھنزکےجنگلات میں لگی آگ سےہلاکتوں کی تعداد93 ہوگئی

    ایتھنزکےجنگلات میں لگی آگ سےہلاکتوں کی تعداد93 ہوگئی

    ایتھنز: یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے جنگلات میں گزشتہ ماہ 23 جولائی کو لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوگئی۔

    یونانی حکام کے مطابق گزشتہ روز مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 83 سالہ مرد اور 78 سالہ خاتون شامل ہیں۔

    یونان کی حکومت کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے کے باعث اب تک 93 افراد ہلاک جبکہ 91 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔

    ایتھنز کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ایک ہزار سے زائد عمارتوں اور 300 سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    یونانی حکومت نے کئی دنوں سے لگی آگ کے باعث وزیرقانون، پولیس اور فائربریگیڈ کے سربراہان سمیت 4 اعلیٰ افسران کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

    ایتھنز میں لگنے والی آگ کی ذمہ داری یونانی وزیر اعظم نے قبول کرلی

    خیال رہے کہ 29 جولائی کو یونانی وزیراعظم الیکسس سپراس کو ناقص انتظامات کی وجہ سے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا جس کے باعث انہوں نے ایتھنز کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 23 جولائی کو ایتھنز کے جنگلات میں لگنے والی آگ مشرقی علاقے ماٹی کے ساحلی علاقے میں رہائشی آبادی تک پھیل گئی تھی۔

  • بغداد : کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوگئی

    بغداد : کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوگئی

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکوں میں 93 افراد ہلاک جبکہ 84 زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق بغداد کا دارالحکومت ایک بار پھر دہشتگردی کا نشانہ بنا. بدھ کی صبح پہلا دھماکہ بغداد کے شمالی علاقے صدر سٹی میں بازار میں ہوا، دھماکےکےوقت بازار میں لوگوں کی بھیڑ تھی. دھماکے میں چونسٹھ افراد ہلاک اور ستاسی زخمی ہوئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ ترتعداد خواتین اور بچوں کی تھی.

    عراقی دارلحکومت بغداد پہلے بم دھماکے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد دھماکوں کی گونج سے لرز اُٹھا. دوپہر میں ہونےوالے دیگردومزید خود کش کار حملوں میں کاظمیہ اورجامعہ کےعلاقوں میں پولیس چوکیوں کونشانہ بنایاگیا.

    بغداد کےضلع کاظمیہ میں شیعہ کمیونٹی کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے جبکہ ضلع جامعہ میں سنی کمیونٹی کی اکثریتی آبادی موجود ہے،خوفناک دھماکوں میں انتیس افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.

    بغداد میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی تھی.

    داعش اس سے قبل بھی عراق میں متعدد دھماکے کر چکی ہے جس میں سینکڑوں افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ عراقی فورسز نے امریکی فورسز کے ساتھ مل کر 2014 میں داعش کے قبضہ کیے جانے والے علاقوں کو تو واپس حاصل کرلیا ہے لیکن تاحال یہ دارالحکومت میں ان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے میں ناکام ہے۔ مغربی عراق کا بڑا حصہ اب بھی داعش کے قبضے میں ہے۔