Tag: 98 Runs

  • نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو اٹھانویں رنز سے ہرادیا

    نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو اٹھانویں رنز سے ہرادیا

    کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ افتتاحی میچ میں کیویز نے لنکا ڈھادی۔ سری لنکا چاروں شانے چت ہوگیا۔ اٹھانوے رنز سے شکست ۔

    کرائسٹ چرچ کا میدان نیوزی لینڈ کے نام رہا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کھلاڑی سری لنکن کپتان کے فیصلے کی لاج نہ رکھ سکے۔

    کیوی اوپنرز نے ابتدا سے ہی دھواں دھار بیٹنگ کی ۔ کپتان برینڈن میککلم اور مارٹن گپتل نے سری لنکن بولرز کی خوب دھنائی کرتے ہوئے جیت کی بنیاد رکھ دی۔

    ایک سو گیارہ رنز کی شراکت نے کیویز کی پوزیشن مستحکم کی۔ جس کے بعد ولیمسن اور کورے اینڈرسن کا بلا بھی خوب چلا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو اکتیس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    میزبان ٹیم کے تین بیٹسمینوں نے نصف سینچریاں اسکور کیں،جواب میں سری لنکن بیٹسمینوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ مہمان ٹیم ہدف کے نیچے ایسا دبی کہ اٹھ ہی نہ سکی اور سینتالیسویں اوور میں دو سو تینتیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    آل راؤنڈ کارکردگی پر کورے اینڈرسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • کولمبو ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے تین وکٹ پراٹھانوے رنزبنالئے

    کولمبو ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے تین وکٹ پراٹھانوے رنزبنالئے

    کولمبو :جنوبی افریقہ نے کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کیخلاف تین وکٹ پر اٹھانوے رنز بنالئے۔ جنوبی افریقہ کو میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید تین سو تئیس رنز درکار ہے۔کولمبو میں جاری سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز تین سو پانچ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم چار سو اکیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    مہیلا جے وردھنے نے ایک سو پینسٹھ رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ڈیل اسٹین، ورنن فیلینڈر اور ڈومنی نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا۔ تیرہ رنز پر دو کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد ڈوپلسی نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔ ڈوپلسی چھتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ہاشم آملہ چھیالیس اور اے بی ڈی ویلیئرز گیارہ رنز پر ناٹ آؤٹ ہے