Tag: 9th class

  • لاہور : نویں کلاس کے طالب علم نے اسکول پرنسپل کو قتل کردیا، بہن زخمی

    لاہور : نویں کلاس کے طالب علم نے اسکول پرنسپل کو قتل کردیا، بہن زخمی

    لاہور : نویں جماعت کے طالب علم نے والدین سے شکایت کرنے پر اسکول پرنسپل کو قتل او اس کی بہن کو زخمی کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ لاہور کے علاقہ سندر میں اسکول پرنسپل شگفتہ نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں نویں جماعت کے طالب علم رضوان اور ٹیچر کو تین روز قبل اسکول سے نکال دیا تھا جس کا ملزم کو شدید صدمہ تھا.۔

    ملزم نے مشتعل ہوکر اسکول کی بالائی منزل پر رہائش پذیر اپنی پرنسپل شگفتہ کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق حملہ میں پرنسپل شگفتہ کی بہن بھی شدید زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پرنسپل کے قتل میں ملوث ملزم تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    مقتولہ شگفتہ تین بچوں کی ماں تھی، زخمی ہونے والی فرخندہ بھی اسی سکول میں ٹیچر ہے، پولیس نے رات گئے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا، قتل کا مقمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • نویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا

    نویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا

    کراچی : میٹرک بورڈ نے نویں سائنس گروپ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیاسائنس گروپ کے امتحانات میں 141300امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی۔

    میٹرک بورڈ کے چیئرمین انوار احمد زئی کے مطابق امتحانات میں138742امیدواروں نے شرکت کی امتحانات میں2558امیدوار غیر حاضر رہے۔

    سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب97.5فیصد رہا سائنس گروپ کے پانچ پرچوں میں8516امیدواروں نے کامیابی حاصل کی سائنس گروپ کے چار پرچوں میں3541امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

    سائنس گروپ کے تین پرچوں میں2125امیدواروں نے کامیابی حاصل کی سائنس گروپ کے دو پرچوں میں5201امیدواروں نے کامیابی حاص کی سائنس گروپ کے ایک پرچے میں2537امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

    نویں جنرل گروپ کے ریگولر میں16623امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی نویں جنرل گروپ کے یگولر میں16239امیدواروں نے شرکت کی نویں جنرل گروپ کے ریگولر میں384امیدوار غیر حاضر رہے۔

    نویں جنرل گروپ کے ریگولر کے امتحان میں پانچ پرچوں کے امتحان میں8516امیدوار کامیاب ہوئے نویں جنرل گروپ چار پرچوں میں3541نے کامیابی حاصل کی نویں جنرل گروپ تین پرچوں میں875نے کامیابی حاصل کی۔

    نویں جنرل گروپ دو پرچوں میں530نے کامیابی حاصل کی نویں جنرل گروپ ایک پرچے میں463نے کامیابی حاصل کی۔