Tag: A

  • مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے کی خاتون پرسرکو معطل کرا دیا

    مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے کی خاتون پرسرکو معطل کرا دیا

    کراچی : سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے کی ایک خاتون ملازم (پرسر) کو معطل کرا دیا، خاتون پرسر کا جرم یہ تھا کہ اس نے سینیٹر کے بڑے سوٹ کیس کی طیارے میں موجودگی پر اعتراض کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرمشاہد اللہ خان ایک بڑے سوٹ کیس کے ساتھ تاخیر سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے، قوانین کے مطابق وقت مقررہ پر بند بورڈنگ کاؤنٹر سے سامان بک نہیں کیا گیا۔

    مذکورہ سینیٹر پرواز کی روانگی سے صرف 5 منٹ قبل بڑے سوٹ کیس کے ساتھ طیارے کے اندر پہنچے، ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ خان پرواز نمبر پی کے 369 پر اسلام آباد سے کراچی سفر کے خواہش مند تھے۔

    khatoon-post-02

    سینیٹر کے ساتھ  موجود اعجاز نامی ٹریفک اہلکار نے کریو کو مذکورہ سوٹ کیس ایڈجسٹ کرنے کے لئے کہا اور پھر سینیٹر کی جانب سے بڑا سوٹ کیس بطور کیبن لیگج ایڈجسٹ کئے جانے پراصرارکیا گیا۔

    khatoon-post-01

    سوٹ کیس کو ایڈجسٹ نہ کئے جانے پرسینیٹر نے خاتون سے برہمی کا اظہار کیا اور سیخ پا ہوگئے، سینیٹر مشاہد اللہ خان کے چیخنے چلانے کا ذکر کپتان کی ڈی بریف میں بھی موجود ہے۔

    khatoon-post-03

    اس واقعے کا ذکر بزنس کلاس کی ایک خاتون مسافر نے کمنٹس کارڈ میں بھی تحریر کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پہنچنے پر پرواز کی نازش نامی سینیئر پرسر کو مبینہ طور پر معطل کرا دیا گیا۔

  • تیونس کے دارلحکومت میں دھماکہ،12افرادہلاک، غیرملکی میڈیا

    تیونس کے دارلحکومت میں دھماکہ،12افرادہلاک، غیرملکی میڈیا

    تیونس : صدارتی گارڈز کی بس پر حملے کے نتیجے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوگئے.

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکے کا ہدف صدارتی محل کے گارڈز کی بس تھی، دھماکے وقت شہرمیں بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک بہت زیادہ تھا۔

    دھماکے کے نتیجے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوگئے، تیونس کے صدر نے ملک میں تیس روزہ ایمرجنسی اور دارالحکومت میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب یا بس معزول صدر زین العابدین کی جماعت کے ہیڈکوارٹر کے باہر پہنچی یا اس کے قریب پہنچی، دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔