Tag: A R Rehman

  • ”اگر تم ساتھ ہو“ اے آر رحمان نے بھارت گوئل کی تعریف کیوں کی؟

    ”اگر تم ساتھ ہو“ اے آر رحمان نے بھارت گوئل کی تعریف کیوں کی؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار اللہ رکھا رحمن المعروف اے آر رحمان نے ابھرتے ہوئے میوزک کمپوزر بھارت گوئل کی کھل کر تعریف کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان میں پرانے گیتوں کو دوبارہ سے نئے انداز میں تخلیق کرنے کیلئے بھارت گوئل کسی تعارف کے محتاج نہیں۔

    بھارت گوئل نے 2015 میں آنے والی اے آر رحمان کی میوزک البم ‘تماشا’ کے مشہور گیت ‘اگر تم ساتھ ہو’ کو بالکل نئے اسٹائل میں گا کر اے آر رحمان کو بھی حیران کردیا، جس پر اے آر رحمان نے اُن کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

    اے آر رحمان نے گانے سے متاثر ہو کر بھارت گوئل کی ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی کھل کر تعریف کی۔

    اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ سامعین اس گانے کو ضرور سنیں اور بھارت گوئل کی محنت کے صلے میں انہیں سوشل میڈیا پر مجھے نہیں انہیں ٹیگ کیجئے۔

    نوجوان میوزک کمپوزر بھارت گوئل نے اپنے لیے تعریفی کلمات سننے کے بعد کہا کہ ‘اے آر رحمان سر کے منہ سے اپنے لیے تعریف سن کر بہت اچھا محسوس کررہا ہوں، جس طرح میرے کام کی دنیا بھر کے سامنے انہوں نے توثیق کی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ کتنے سادہ انسان ہیں۔

    کنگنا رناوت وزیر اعظم کیوں نہیں بننا چاہتیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    یاد رہے کہ اے آر رحمان کی 2015 سامنے آنے والی میوزک البم میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

  • بھارتی موسیقاراے آر رحمان آج 48 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    بھارتی موسیقاراے آر رحمان آج 48 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    ممبئی: عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان آج اپنی 48ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

    1967 میں آج ہی کے روز بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر چنئی میں پیدا ہونے والے اللہ رکھا رحمان کا بچپن میں نام دلیپ تھا، جب ان کی طبیعت خراب رہنے لگی تو ایک بزرگ کی دعاؤں سے وہ صحت یاب ہوئے تو دلیپ کی ماں اپنے بچوں کے ساتھ مشرف بہ اسلام ہوگئیں اور دلیپ اللہ رکھا رحمن ہوگئے۔ اے آر رحمان نے 9 برس کی عمر سے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا۔ انہیں پیانو،ِ ہارمونیم ، گٹار اور سینتھیسائزر پر عبور حاصل ہے، انہوں نے آکسفورڈ کے ٹرینیٹی کالج سے موسیقی میں گریجویشن کررکھا ہے۔

    اے آر حمان نے 1992 میں تامل فلم ’’روجا‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جو اب تک جاری ہے۔ ان کی موسیقی آج کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔ اے آر رحمٰن کے کام کو ناصرف بھارت بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی سراہا گیا ہے، انہیں اب تک  دو آسکر، ایک بافٹا اور ایک گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔