Tag: aag

  • سعودی عرب :رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنےسے11افراد جاں بحق

    سعودی عرب :رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنےسے11افراد جاں بحق

    ریاض : سعودی عرب کے شہر خوبار میں سرکاری آئل کمپنی کے رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے گیارہ افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق آگ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر پینتالیس منٹ پر لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے رہائشی کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق آتشزدگی کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی ، ریسکیو ادارے ہیلی کاپٹروں اور واٹر کینن کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    آتشزدگی کے باعث مجموعی طور پر گیارہ افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد جھلس کر زخمی ہوچکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشنا ک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


    Several dead in fire at Saudi Arabia housing… by arynews

  • چمن: منی پیٹرول پمپس میں آتشزدگی،1 شخص جاں بحق،3زخمی

    چمن: منی پیٹرول پمپس میں آتشزدگی،1 شخص جاں بحق،3زخمی

    چمن : منی پیٹرول پمپس میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ چمن میں بوغرہ روڈ کے مین چوک پر قائم منی پیٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،

    جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نزدیک موجود دو گاڑیوں اور چھ موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں ۔آگ سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک معصوم بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

    آتشزدگی سے ہزاروں لیٹر تیل جل کر خاکستر ہوگیا، جس سے منی پیٹرول پمپ کے مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

  • لاہور آتشزدگی: ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس معطل

    لاہور آتشزدگی: ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس معطل

    لاہور: گزشتہ رات لاہورمال روڈپرٹیلی فون ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے،تاہم آگ لگنےکے باعث معطل ہونےوالی ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس تاحال بحال نہیں ہو سکی۔

    لاہور میں گزشتہ رات مال روڈ ٹیلی فون ایکسچینج میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،تاہم صبح کے وقت عمارت میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کےلئے تاحال کوششیں جاری ہیں۔

    آگ لگنے کے باعث شہربھرمیں ٹیلفون ،انٹرنیٹ سمیت ایمرجنسی ون فائیو سروس بھی معطل ہوگئی ہےجبکہ لاہور شہر کا بیرون ملک سے لینڈ لائن رابطہ بھی ختم ہوگیا ہے تاہم موبائل فون پر رابطوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    ڈی سی اولاہورکاکہناہے کہ ابتدائی طورآتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔تاہم حتمی طورپر تحقیقات کے بعد ہی کچھ واضح ہوگا۔