Tag: aag lag gae

  • جدہ : پی آئی اے کا ایک اور طیارہ تباہی سے بچ گیا

    جدہ : پی آئی اے کا ایک اور طیارہ تباہی سے بچ گیا

    جدہ : پی آئی اے کا ایک اور جہاز تباہی سے بچ گیا، جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے بوئنگ 777 کے ایک طیارے میں آگ لگ گئی، پرایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے سے دھواں نکلتا دیکھ کر فائر بریگیڈ کو اطلاع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ ایئر پورٹ پر ملتان روانگی کیلئے تیار پی آئی اے کی پرواز پی کے 740 سے اچانک دھواں نکلنے لگا.

    پی آئی اے کا عملہ طیارے سے دھواں نکلنے سے لاعلم تھا، پی آئی اے عملے کی لاعلمی کے باوجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے ہنگامی طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا.

    ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 740 جدہ سے ملتان کیلئے پہلے ہی 9 گھنٹے سے زائد تاخیرکا شکار تھی۔ خوش قسمتی سے وقوعہ کے وقت جہاز میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا.

    پی آئی اے حکام کے مطابق طیارے کا جنریٹر سسٹم میں فنی خرابی ہوگئی تھی اور اے ٹی یو سسٹم بھی کام نہیں کررہا تھا، طیارے کے پرزہ جات کراچی سے جدہ بھیج دیئے گئے ہیں، طیارہ ٹھیک ہوتے ہی پرواز کو ملتان کیلئے روانہ کردیاجائے گا۔

  • پی آئی اے کے ایک اور اے ٹی آر طیارے میں آتشزدگی

    پی آئی اے کے ایک اور اے ٹی آر طیارے میں آتشزدگی

    ملتان : پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا ایک اور مسافر اے ٹی آر طیارے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، اے ٹی آر طیارہ ایک بار پھر بڑے حادثے سے بچ گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام اے ٹی آر طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی کی پرواز پی کے 581 ملتان سے لاہور جانے کیلیے روانہ ہونے ہی والی تھی کہ اے ٹی آر طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔

    طیارہ ملتان سے کراچی جا رہا تھا، واقعے کے بعد فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام 48 مسافر محفوظ رہے۔ مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے کراچی روانہ کیا جائے گا۔ مسافروں کے مطابق انجن میں آگ لگنے کی اطلاع ہمیں فوری طور پر نہیں دی گئی۔

    پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جہاز کا ٹائر پھٹنے کی اطلاع دی گئی تھی، جب فائر بریگیڈ کی گاڑیقاں آگئیں اس کے بعد مسافرون کو نکالا گیا۔

    مزید پڑھیں : سول ایوی ایشن کا عملہ اب جہازوں پر چھاپے مارے گا

    واقعے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فوری طور پر تمام اے ٹی آر دس طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دے دیا ہے، سول ایوی ایشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ اب کوئی اے ٹی آر طیارہ تا حکم ثانی اڑان نہیں بھر سکے گا۔

    اس حوالے سے یہ بات قابل ذکر ہے سانحہ حویلیاں کے اے ٹی آر طیارے میں بھی اڑتالیس مسافر سوا تھے۔

  • نیو سبزی منڈی، دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی

    نیو سبزی منڈی، دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : نیو سبزی منڈی کے قریب دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    فائر برگیڈ حکام کے مطابق نیوسبزی منڈی کے قریب اسٹوریج ہاؤس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہلی ور دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آتشزدگی کے اس واقعے میں اسٹوریج ہاؤس میں موجو د سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پرقابو پانے کیلئے دس گاڑیاں موقع پر پہنچیں جس نے دو گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔