Tag: aalmi din

  • آج مادری زبان کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    آج مادری زبان کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    کراچی : آج پاکستان سمیت پوری دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن منایا جارہاہے۔ ننھی زبانیں اظہار کر رہی ہیں کہ انہیں اپنی زبان سے پیار ہے۔

    مادری زبان شناخت کا ذریعہ ہیں ۔اکیس فروری کو پوری دنیا میں مادری زبان کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔دنیا میں بولی جانے والی چھ ہزار نو سو بارہ زبانوں میں پانچ سو سولہ ختم ہو چکی ہے۔

    گلوبلائزیشن کے باعث چھتیس فیصد چھوٹی زبانوں کے مٹ جانے کا خطرہ ہے۔پاکستان کی سرزمین میں بولی جانے والی زبانیں ہزاروں برس کی تاریخ رکھتیں ہیں ۔

    پاکستان کی قومی زبان اردو ہے جو ملک کے ہر کونے میں بولی اورسمجھی جاتی ہے دیگر علاقائی زبانوں میں سندھی سرائکی پنجابی ، بلوچی پشتو، بروہی اور ہندکو شامل ہیں۔

    علاقائی مادری زبانیں منفرد انداز فکر اور حسن رکھتی ہیں۔پاکستان میں اڑتالیس فیصد افراد کی مادری زبان پنجابی بارہ فیصد کی سندھی ، دس فیصد سرائیکی، آٹھ فیصد پشتو ، جبکہ تین فیصد بلوچی اور ہندکو اور ایک فیصد بروہی زبان بولی جاتی ہے ۔

    مادری زبان نہ صرف انسان کی شناخت اور اظہار کا ذریعہ ہیں بلکہ بیش قیمت روایات بھی رکھتی ہیں ۔

  • آج ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    آج ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذیابیطس  سے آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے، ٹینشن، ڈپریشن، کھانے میں چکنائی اور میٹھے کی زیادتی کسی کو بھی ذیابیطس کا مریض بنا سکتی ہے  اس لئے اس مرض سے بچنے کے لئے ذرا سی احتیاط ہماری زندگی کو محفوظ بناسکتی ہے۔

    جان لیوا مرض ذیابیطس آج دنیا بھر میں صحت مند زندگی کی تھیم پر منایا جارہا ہے اس کا مقصد عوام میں اس بیماری سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً چونتیس کروڑ ساٹھ لاکھ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں اور اگر اس پر قابو نہیں پایا گیا تو یہ تعداد دو ہزار تیس تک دگنی ہونے کا خدشہ ہے۔

    عالمی سطح پر شوگرکے اسی فیصد مریض ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ ذیابطیس پر قابو پانے کے لئے ان ممالک میں سرکاری سطح پر اقدامات کئے جائیں۔