Tag: aam admi party

  • دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کے منہ پر ایک بار پھر تھپڑ رسید کردیا گیا

    دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کے منہ پر ایک بار پھر تھپڑ رسید کردیا گیا

    نئی دہلی : بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جلوس کے دوران ایک شخص نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا۔

    عالمی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ موتی نگر میں برجیش گویل کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک جلوس کی قیادت کررہے تھے کہ ایک شخص تمام سیکیورٹی حدود کو پار کرتے ہوئے گاڑی کے نزدیک پہنچ گیا اور وزیراعلیٰ کو زناٹے دار تھپڑ جڑ دیا۔

    عام آدمی پارٹی کے ورکز نے تھپڑ مارنے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جہاں اس کی شناخت 33سالہ سریش کے نام سے ہوئی ہے جو اسپیئر پارٹس کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے تاہم تھپڑ رسید کرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

    یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ جب اروند کجروال کو تھپڑ رسید کیا گیا ہو اس سے قبل نومبر2018میں ان پر مرچیں پھینکی گئی تھی،2016میں ایک شخص نے ان پر جوتا اچھالا تھا اور ایک خاتون نے سیاہی بھی پھینکی تھی،2014 میں بھی ایک رکشہ ڈرائیور نے بھی ان کے چہرے پر تھپڑ رسید کیا تھا۔

  • نئی دہلی: ریاستی انتخابات، عام آدمی پارٹی نے بازی مار لی

    نئی دہلی: ریاستی انتخابات، عام آدمی پارٹی نے بازی مار لی

    نئی دہلی : ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جھاڑو نے بی جے پی پر صٖفائی پھیر دی۔

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ریاستی انتخابات کی ستر نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، عام آدمی پارٹی نے ستر نشستوں میں سے پینسٹھ نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔

    جس کے بعد ریاست میں گذشتہ پندرہ سال تک حکومت کرنے والی جماعت کانگریس کا صفایا ہوگیا۔

    بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اروند کیجیروال کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    دہلی پر پہلے بھی عام آدمی پارٹی کی حکومت تھی لیکن اس کے وزیرِ اعلیٰ کیجریوال نے گذشتہ فروری میں یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان کی انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں کو مسدود کیا جا رہا ہے۔

  • نئی دہلی اسمبلی کے انتخابات: عام آدمی پارٹی کی واضح اکثریت

    نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے میدان مار لیا۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق ایگزٹ پول نتائج کے تحت نئی دلی اسمبلی کے انتخابات میں سابق ٹیکس افسر اروندکجریوال کی عام آدمی پارٹی نےحکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔

    اب تک عام آدمی پارٹی اڑتیس نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے اوراسے کسی بھی جماعت کی حمایت درکار نہیں ہو گی۔

    بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں انتیس نشستوں کے ساتھ دوسرےاور کانگریس تیسرے نمبر پر ہے۔ انتخابات میں لگ بھگ ساٹھ فیصد ووٹر نے ووٹ ڈالے،

    سرکاری نتائج منگل کو متوقع ہیں۔ متوسط اور نچلے طبقوں میں اروند کیجریوال نے خاصی پرجوش انتخابی مہم چلائی تھی۔

    اگر حتمی نتائج میں عام آدمی پارٹی جیت گئی تو یہ وزیرِ اعظم مودی کے لیے دھچکہ ثابت ہو گا۔