Tag: aamina sheikh

  • آمنہ شیخ نے کئی سال تک اسکرین سے دور رہنے کی وجہ بتا دی

    آمنہ شیخ نے کئی سال تک اسکرین سے دور رہنے کی وجہ بتا دی

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے کئی سال تک اسکرین سے دور رہنے کی وجہ بتا دی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران نے اپنے شوبز کیریئر سمیت اپنی نجی زندگی کے بارے میں کُھل کر بات کی۔

    آمنہ شیخ نے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش کے فوراً بعد ایک ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کروائی، اس دوران شوٹنگ پر اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر جاتی تھی، کام کے دوران اپنی بیٹی کا مکمل خیال رکھتی تھی۔

    کیا آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں

    اداکارہ آمنہ شیخ کا کہنا تھا کہ جب بیٹی چھوٹی تھی تو کام کے ساتھ اس کی دیکھ بھال کرنا آسان تھا لیکن جب وہ بڑی ہوئی اور اسکول جانے لگی تو مجھے پھر اپنی بیٹی کے مستقبل اور اپنے کام کے درمیان کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا پڑا۔

    ’’ ہر انسان کی طرح میری زندگی میں بھی کافی مسائل آئے لیکن میں نے سمجھداری سے تمام مسائل کا مقابلہ کیا، میں نے فیصلہ کیا کہ میرے لیے سب سے اہم بیٹی ہے، دوسرے نمبر پر اپنی زندگی اور پھر کام ہے، اسی وجہ سے میں نے پاکستان سے دبئی منتقل ہونے کا فیصلہ کیا‘‘

    اداکارہ آمنہ شیخ نے کہا کہ دبئی منتقل ہونے کے بعد میرے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی، میں نے دبئی میں ہر فیصلہ اپنی پسند کے مطابق کیا، میں نے اپنی مرضی سے نئی زندگی شروع کرنے اور دوبارہ خاندان بنانے کا فیصلہ کیا۔

    یاد رہے کہ آمنہ شیخ نے اداکار محب مرزا کے ساتھ 2005 میں شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی ہے جبکہ سال 2019 میں محب مرزا نے آمنہ شیخ سے طلاق کی تصدیق کردی تھی۔

    آمنہ شیخ نے محب مرزا سے طلاق کے بعد عمر فاروقی کے ساتھ دوسری شادی کی اور سال 2021 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

  • کورونا وائرس : اداکارہ آمنہ شیخ کا والدین کیلئے اہم پیغام، ویڈیو وائرل

    کورونا وائرس : اداکارہ آمنہ شیخ کا والدین کیلئے اہم پیغام، ویڈیو وائرل

    کراچی : کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر معروف ماڈل اور اداکارہ آمنہ شیخ نے تمام لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے بچوں کو گھر میں ہی پڑھائیں اور اردو کی کہانیاں سنائیں۔

    یہ مشورہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے دیا جس میں وہ اپنی بیٹی کو ایک دلچسپ اور سبق آموز کہانی سنارہی ہیں۔

    آمنہ شیخ نے اردو کہانی عابد کی توبہ کے علاوہ اپنی بیٹی کو  میری رنگین دنیا کے نام سے ایک اور کہانی بھی سنائی جس کی ویڈیو انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر بھی شیئر کی۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے دنیا بھر میں لوگ اہنے گھروں میں رہنے اور بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت پر عمل کررہے ہیں اور اسی حوالے سے پاکستان کی شوبز شخصیات بھی ان دنوں گھر میں موجود اپنی سرگرمیاں اپنے مداحوں سے شیئر کر رہی ہیں۔

    کورونا وائرس کے پھیلنے خوف کے باعث بہت سے ممالک میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں تاکہ طلباو طالبات خصوصاً بچے اپنے گھروں تک ہی محدود رہیں۔

    تعلیمی ادارے بند ہونے کے بعد والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گھر میں رہ کر بھی پڑھائی کی جانب راغب کریں۔

    اداکارہ آمنہ شیخ کے اس دلچسپ طریقے سے پڑھانے کی ویڈیو پر ان کے مداحوں کی جانب مثبت تبصرے کیے جارہے ہیں کہ گھر میں اس طرح سے بچوں کو پڑھانا بہت اچھا پیغام ہے۔