Tag: aamir

  • سب کو پولیس والا بناؤں گا: روہت شیٹی

    سب کو پولیس والا بناؤں گا: روہت شیٹی

    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار روہت شیٹی نے بالی ووڈ کے تمام اسٹارز اداکاروں کو پولیس کی وردی پہنانے کی ٹھان لی ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار روہت شیٹی ان دنوں اپنی ویب سیریز انڈین پولیس فورس کی ریلیز کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں، جس میں سدھارتھ ملہوترا، شلپا شیٹی اور ویویک اوبرائے مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    دوسری جانب ان دنوں روہت شیٹی اجے دیوگن کے لیڈ رول سنگھم اگین کی شوٹنگ بھی کر رہے ہیں اور یہ دونوں پروجیکٹ ان کے کوپ یونیورس کا حصہ ہیں۔

    اس حوالے سے بطور ہدایتکار جب ان سے بھارتی میڈیا کی جانب سے پوچھا گیاکہ کیا وہ شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان میں سے کس کو اس سیریز میں شامل کریں گے؟

    تو انہوں نے جواب دیا کہ تینوں کو لوں گا ایک کو بھی کیوں چھوڑ دوں،  ابھی پوری انڈسٹری کو کوپ بنا دیں گے، ٹینشن مت لیں، کوئی نہیں بچے گا، ایک ہمارا الگ سے پولیس فنکشن ہوگا، جس پر زور دار قہقہہ لگا۔

    یاد رہے کہ روہت شیٹی نے شاہ رخ خان کے ساتھ آخری فلم چنئی ایکسپریس کی تھی جو بہت ہٹ ہوئی۔

    روہت شیٹی نے کہا تھا کہ میں چنئی ایکسپریس جیسی فلم دوبارہ بنانا چاہتے ہوں اگر مجھے کوئی ایسی اسٹوری ملی تو میں ایک نئی فلم ضرور بناؤں گا۔

  • لارڈز ٹیسٹ کی فتح کا سہرا اظہر محمود کو جاتا ہے، محمد عامر

    لارڈز ٹیسٹ کی فتح کا سہرا اظہر محمود کو جاتا ہے، محمد عامر

    لیڈز: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے ہوم گراؤنڈ پر میچ جیتنا اعزاز کی بات ہے، فتح میں باؤلنگ کا کمال بھی رہا جس کا مکمل کریڈیٹ اظہر محمود کو جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈز میں مہمان ٹیم کو چاروں خانے چت کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف لیڈز میں دوسرے ٹیسٹ میچ کی پریکٹس میں مصروف ہے، سرفراز الیون کی خواہش ہے کہ اگلے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھا کر تاریخی فتح سرانجام دے۔

    ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیم ہے، اس لیے انہیں اُن کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

    محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیم کی اچھی بولنگ کاکریڈٹ اظہرمحمودکوجاتاہے، انہوں نے جو طریقے بتائے اُن سے بہت فائدہ ہوا، نوجوان باؤلر محمدعباس،فہیم اشرف،حسن علی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ : پاکستان کی نو وکٹوں سے شاندار فتح، انگلینڈ کو شرمناک شکست

    فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ لائن ٹھیک کرنےکے لیے بھی اظہرمحمودکیساتھ مل کر  کام کیا انہوں نے تمام بیٹسمینوں کو پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرنے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ دباؤ کی صورتحال سے کیسے باہر آیا جاسکتا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ لارڈز ٹیسٹ جیتنے کے بعد ریلیکس نہیں ہوں گے کیونکہ ہیڈنگلے اسٹیڈیم ایک نئی جگہ ہے جہاں بہتر کارکردگی دکھانےکی ضرورت پیش آئے گی۔

    فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ٹیم فتح حاصل کرے تو ڈریسنگ روم کا ماحول خود بہ خود اچھا ہوتا ہے مگر ٹیم مینجمنٹ خاص طور پر جونیئر کھلاڑیوں کو اچھا ماحول فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’بیٹا میرے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے‘

    محمد عامر کا مزید کہنا تھاکہ انگلینڈ کی ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین اور خطرناک ٹیموں میں ہوتا ہے اور اُسے ہوم گراؤنڈ کا بھی فائدہ ہے اس لیے ہم بھی بھرپور محنت کررہے ہیں، بطور پروفیشنل ہر طرح کی صورتحال کے لیے میں خود بھی تیار رہتا ہوں تاکہ نئے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • محمد عامر سے متعلق دلچسپ حقائق

    محمد عامر سے متعلق دلچسپ حقائق

    فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ مالدیپ میں ہنی مون منانے یا لارڈز میں کرکٹ میچ کھیلنا ہوتو وہ لارڈز کے میچ کا انتخاب کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیں بازو کے فاسٹ باؤ لر محمد عامر کی ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں وہ انتہائی دلچسپ انکشاف کررہے ہیں۔

    محمد عامر نے ویڈیو میں انکشاف کیا کہ شین واٹسن وہ واحد بلے باز ہیں جنہیں بال کرانا انہیں مشکل لگتا ہے۔

    فاسٹ باؤ لر کا کہنا تھا کہ لارڈز اور میلبرن ان کے پسندیدہ کرکٹ کے میدان ہیں اور لارڈز کے میدان میں وہ انتہائی عمدگی سے بال کراتے ہیں اور ان کا سب سے بہترین ریکارڈ بھی وہیں ہے۔

    جب سوال کیا گیا کہ کس کیچ کے چھوٹنے کا افسوس ہے تو ان کہنا تھا کہ 2009 میں جب آسٹریلیا میں رکی پونٹنگ کا کیچ چھوٹا اس وقت وہ صفر پرتھے لیکن اس کے بعد بہت بڑا اسکور کرگئے

    محمد عامر نے بتایا کہ کرکٹ کے علاوہ انہیں فٹ بال بہت پسند ہے اور جم میں ان کے سب سے اچھے ساتھی شان مسعود اور عمر امین ہیں۔
    ان کے مطابق واٹس ایپ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے گروپ کو وہ سب سے زیادہ دیکھتے ہیں۔

    ان سے ایک انتہائی دلچسپ سوال کیا گیا کہ لارڈز میں میچ ہو یا مالدیپ میں ہنی مون منانے کا موقع تو آپ کس کا انتخاب کریں گے؟۔ جواب میں فاسٹ باؤ لر کا کہننا تھا کہ لارڈز میں کھیلنا کسی بھی کرکٹر کا خواب ہوتا ہے لہذا وہ لارڈز میں میچ کو ترجیح دیں گے۔

  • کرکٹرعامر،سلمان،آصف کیخلاف مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد

    کرکٹرعامر،سلمان،آصف کیخلاف مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد

    لاہور:کرکٹر عامر ،سلمان،آصف کے خلاف مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد کردی گئی، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹر محمد عامر ،سلمان بٹ اور محمد آصف کے خلاف نیب میں مقدمے چلانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار نے دلائل دیئے کہ کرکٹر محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کی میچ فکسنگ کے باعث پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی، انہیں اس پر سزائیں بھی ہوئیں۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اب محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایسے کرکٹرز جو ملک کی بدنامی کا سبب بنے، انہیں ہر گز کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیئے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث تینوں کرکٹرز کیخلاف نیب میں مقدمہ چلانے کا حکم دیا جائے۔

    عدالت نے قرار دیا کہ تینوں کرکٹرز نے جو غلطی کی، اس کی انہیں سزا مل چکی ہے، ایک ہی جرم پر بار بار سزا نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست خارج کر دی۔

  • فاسٹ بولرمحمدعامرکی واپسی کے امکانات بڑھ گئے

    فاسٹ بولرمحمدعامرکی واپسی کے امکانات بڑھ گئے

    دبئی: پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ بولرمحمدعامرکی ڈومیسٹک کرکٹ میں جلد واپسی کے امکانات بڑھ گئے۔ دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہناتھا کہ کونسل کے ضابطہ اخلاق میں ترمیم کا حتمی فیصلہ دس نومبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

    معطل کھلاڑیوں کو سزا ختم ہونے سے چھ ماہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی کرکٹ میں جلد واپسی آئی سی سی کے فیصلے سے مشروط ہے۔ آئی سی سی کے فیصلے کے بعد محمد عامر آئندہ سال مارچ تک ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرسکیں گے۔

    آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لئے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان سات دسمبر اور حتمی اسکواڈ کا اعلان سات جنوری تک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ دوہزار پندرہ کے میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں ٹکٹس چھ نومبر سے فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔