Tag: aamir-khan-injured

  • فلم دنگل میں عامر خان کے ایک جلوے نے دھوم مچادی

    فلم دنگل میں عامر خان کے ایک جلوے نے دھوم مچادی

    ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم دنگل میں نوجوان کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا ہے۔

    بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی آنے والی فلم دنگل کی ایک تصویر کو ٹویٹ کیا ہے جو ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی ہے، جیسے ہی عامر نے اس فلم کی اپنی تصویر ٹویٹ کی اس کے کچھ ہی دیر بعد یہ تصویر وائرل ہو گئی۔

    بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ میں پہلوان کا کردار اداکر رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں 25 کلو کا اضافہ کردیا تھا۔

    فلم ’دنگل‘ بھارتی پہلوان مہاویر پھوگٹ کی زندگی پر مبنی ہے، عامر خان نے ٹوئٹر پر جو تصویر جاری کی ہے وہ نوجوان مہاویر کی عکاسی کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘روں برس دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • عامر خان اپنی نئی فلم”دنگل“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

    عامر خان اپنی نئی فلم”دنگل“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان لدھیانہ میں نئی فلم”دنگل“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے.

    عامر خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، رپورٹ کے مطابق عامر خان لدھیانہ میں فلم ”دنگل“ کی شوٹنگ کے سلسلے میں گرونانک اسٹیڈیم میں مناظر کی عکس بندی کے دوران اچانک سیٹ پر گرنے سے شدید زخمی ہو گئے۔

    عامر خان فلم دنگل میں بھارتی پہلوان ’’مہاویر سنگھ‘‘ کا حقیقی کردار ادا کر رہے ہیں ،اس فلم کے لئے انہوں نے اپنا وزن نوے کلو تک بڑھایا ہے۔

    زرائع کے مطابق عامر خان چوٹ آنے کے آدھے گھنٹے بعد بھی شدید درد کا شکار تھے، پہلے عامر خان نے ڈاکٹر کے پاس جانے سے انکار کیا تاہم جب تکلیف نے شدت اختیار کرلی تو انھیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انھیں کندھے میں شدید چوٹ آئی ہے اور ٹھیک ہونے کیلئے انھیں مکمل آرام کی ضرورت ہے۔

    نتیش ٹیواری کی ”دنگل“ میں عامر خان کے ساتھ ساکشی تنور اور راجکمار یادو و بھی نمایاں کردارادا کر رہے ہیں، عامر خا ن کی ”دنگل“ آئندہ سال نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔