Tag: aamir khan

  • پی کے: سلمان خان اورشاہ رخ خان بھی حمایت میں بول پڑے

    پی کے: سلمان خان اورشاہ رخ خان بھی حمایت میں بول پڑے

    ممبئی : بالی ووڈ کے سپراسٹارعامر خان کی فلم "پی کے” نے بھارت کے مذہبی انتہاءپسندوں پنڈتوں اور شعبدہ بازوں کو برہم کیا ہوا ہے، وہ اس فلم اور عامر خان کیخلاف سڑکوں پر نکل آئےہیں اور شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔

    لیکن دوسری طرف عامرخان کے قریبی دوست سلمان خان کے بعد اب کنگ سپراسٹار شاہ رخ خان نے بھی”پی کے”کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی کے فلم کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کی گئی تھی،جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ جس کو مذکورہ فلم دیکھنی ہو تو دیکھے اور نہیں دیکھنی تو نہ دیکھے۔

    فلم کے خلاف زہر اگلنے والوں کو جواب دیتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ جب سنسر بورڈ نے فلم پاس کر دی ہے تو اس پر تنقید کرنے اور اسے دیوتاﺅں کی توہین قرار دینے کا کوئی جواز نہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالفین کی بے جا باتوں پر توجہ دینے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔ اس سے پہلے عامر خان خود بھی سوالات اٹھانے والوں کو کرارے جواب دے چکے ہیں۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے صرف بتوں، دیوتاﺅں، مندروں اور پجاریوں کا مذاق کیوں اڑایا ہے اور اسلام کو نشانہ کیوں نہیں بنایا تو ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں خدا کے بت بنا کر ان کی پوجا نہیں کی جاتی اور اسے لوٹ مار کا ذریعہ نہیں بنایا جاتا۔

    عامر خان کے ان جوابات نے بھارتی انتہاءپسندوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے اور وہ پہلے سے بھی زیادہ تڑپنے لگے ہیں۔

  • باکسرعامر خان سانحہ پشاور کیلئے قیمتی شارٹس عطیہ کرینگے

    باکسرعامر خان سانحہ پشاور کیلئے قیمتی شارٹس عطیہ کرینگے

    کراچی : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سونے سے بنا باکسنگ شارٹس پشاور کے سانحے میں تباہ ہونے اسکول کی تعمیر نو کیلئے عطیہ کرینگے۔

    پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے سانحہ نے پوری دینا کو افسردہ کردیا ہے، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی اس سانحے پر غمگین ہیں اور انھوں نے اپنا قیمتی شارٹس عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تباہ شدہ اسکول کی از سرنو تعمیر اور سیکورٹی انتظامات پر ہونے والے اخراجات ادا کیے جاسکیں، عامر خان نے سونے کے دھاگوں سے بنا سینتالیس لاکھ روپے مالیت کا شارٹس امریکی حریف ڈیوان ایلگزینڈر کیخلاف فائٹ میں پہنا تھا۔

  • عامرخان نےامریکی باکسرڈیون الیگزینڈرکوشکست دے دی

    عامرخان نےامریکی باکسرڈیون الیگزینڈرکوشکست دے دی

    لاس ویگاس : امریکہ کےشہرلاس ویگاس میں پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان نےامریکی باکسرڈیون الیگزینڈرکو ہراکے سلورویلٹرویٹ کافائنل جیت لیا۔اگلےمیچ میں عامرخان اورامریکاکےفلائیڈمےویدرمدمقابل ہوں گے، پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نےایک اور معرکہ سرکرلیا،

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے امریکی باکسر ڈیوان الیگزینڈر کو شکست دے کر سلور لائٹ ویلٹر ویٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔لاس ویگاس کے ایم جی ایم گرینڈ ہوٹل میں باکسنگ کا میلہ سجا یا گیا، جہاں برطانوی نژاد پاکستانی باکسرعامر خان اور امریکا کے ڈیوان ایلگزینڈر کا مقابلہ تھا۔

    بارہ راؤنڈ کی فائٹ میں دونوں باکسر ایک دوسرے کو ناک آؤٹ کرنے کی کوشش میں لگے رہے۔ مکوں کی بارش ہوتی رہی لیکن کوئی بھی ہمت ہارنے کو تیار نہیں تھا۔

    مقابلہ جب آخری رؤانڈ میں داخل ہواتو شائقین کی دھڑکنیں تیز تھیں کہ جیت کس کی ہوگی۔ فائٹ ختم ہوئی اور ججز کے متفقہ فیصلے نے عامر خان کو ایلگزینڈر کیخلاف ایک سو تیرہ پوائنٹس کے مقابلے میں ایک سو بیس پوائنٹس سے فاتح قرار دیا۔

    برطانوی باکسر سلور ویلٹر ویٹ کی بیلٹ کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔ اب عامر خان کو امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر سے اگلی لڑائی تک بے صبری سے انتظار رہیگا۔