Tag: aamir liaqat Hussain

  • عامر لیاقت نازیبا تصاویر وائرل کیس : دانیہ شاہ مزید مشکل میں

    عامر لیاقت نازیبا تصاویر وائرل کیس : دانیہ شاہ مزید مشکل میں

    کراچی : عامر لیاقت کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر کو فوری طور پر طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    اس موقع پر عدالت نے کیس کی تفتیشی افسر کو26دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے کیس کی تفتیشی افسر عارفہ سعید کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کیا ہے۔

    سماعت کے موقع پر دلائل دیتے ہوئے ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ دانیہ شاہ پر لگائے جانے والے الزامات سراسرجھوٹے ہیں، ایف آئی اے کے پاس دانیہ شاہ کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں۔

    واضح رہے کہ عامر لیاقت کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے23دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کردی تھی۔

    ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دانیہ شاہ کو17دسمبرکو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

    قبل ازیں ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو پنجاب کے علاقے لودھراں سے گرفتار کیا تھا، عامر لیاقت مرحوم کی بیٹی دعا عامر نے دانیہ شاہ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

    مزید پڑھیں : ’دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت جو موبائل ملا وہ نیا ہے‘

    دوسری جانب دانیہ شاہ نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ انہوں نے عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل نہیں کیں، یہ سب جائیداد کی وجہ سے میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

  • عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے تنسیخ نکاح کا مقدمہ کردیا

    عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے تنسیخ نکاح کا مقدمہ کردیا

    بہاولپور : ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے تحفظ کا مطالبہ کردیا انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ عامر لیاقت آئے روز نشہ کرکے مجھ پر تشدد کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کا معاملہ بھی عدالت میں آگیا، ان کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کردیا۔

    رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کا بھی ڈراپ سین ہوگیا، دانیا شاہ بہاولپور کی عدالت میں پیش ہوئیں، اپنے ویڈیو پیغام میں بھی عامر لیاقت سے علیحدگی کی درخواست کی تصدیق کردی۔

    دانیا شاہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عامر لیاقت حسین جیسے دکھتا ہے وہ ویسا بالکل بھی نہیں ہے، شادی کے بعد کے گزرے ہوئے 4ماہ میرے لیے کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔

    ان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین نشہ کرکے آئے روز مجھ پر بئے پناہ تشدد کرتا تھا، وہ مجھے ایک چھوٹے سے کمرے میں بند رکھتا تھا۔

    دانیا شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے عامر لیاقت کیخلاف تنسیخ نکاح سمیت دیگر مقدمات دائر کردیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہمیں تحفظ فراہم کریں۔

  • عامر لیاقت کو وزیر اعظم سے ملنے کی اجازت نہ مل سکی، مایوس لوٹ گئے

    عامر لیاقت کو وزیر اعظم سے ملنے کی اجازت نہ مل سکی، مایوس لوٹ گئے

    کراچی : عامر لیاقت حسین کو وزیر اعظم عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں ملی، رکن قومی اسمبلی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی سے مایوس لوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو ایک بار پھر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، انہیں وزیر اعظم سے ملنے کی اجازت نہیں ملی۔

    وزیر اعظم عمران خان کی کراچی آمد کے موقع پر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں اجلاس میں شرکت کیلئے عامر لیاقت جب وہاں پہنچے تو انتظامیہ نے انہیں اندر جانے نہیں دیا۔

    اس موقع پر موجود صحافیوں نے جب ان سے سوال کیا کہ آپ کو کیوں اندر جانے نہیں دیا جارہا؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ وقت سے پہلے آنے اور سیکیورٹی وجوہات پراجازت نہیں دی گئی، میں شاید 5 منٹ پہلے آگیا اس لیے جانے نہیں دیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پیکج پی ٹی آئی والوں نے بنایا ہے ،آج بڑے اعلانات ہونے جارہے ہیں،آج کراچی کو بڑی خوشخبری ملے گی عامر لیاقت کچھ دیر انتظار کے بعد وہاں سے مایوس ہوکر واپس لوٹ گئے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عامر لیاقت کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں انہیں مدعو نہیں کیا تھا، جس کے رد عمل میں انہوں نے احتجاجاً پی ٹی آئی کا واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا تھا۔

  • چورسہولت کار کے ساتھ آرہا ہے، عامر لیاقت کی نوازشریف اورمریم پرکڑی تنقید

    چورسہولت کار کے ساتھ آرہا ہے، عامر لیاقت کی نوازشریف اورمریم پرکڑی تنقید

    کراچی : پی ٹی آئی کراچی کے رہنما عامر لیاقت حسین نے نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر کہا ہے کہ چور سہولت کار کے ساتھ آرہا ہے، نواز شریف ابلیس کی نشانی ہے، ان کو چوروں کی گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جائے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، عامر لیاقت نے کہا کہ چوروں کا اسقتبال نہیں ہوتا۔

    عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ آج رانا ثناءاللہ نے بھی تمام حدیں پار کردی ہیں، انہوں نے شعائر اسلام کی توہین کی ہے کیونکہ حج اللہ کے شعائر میں سے ایک ہے۔

    انہوں نے حج جیسے مقدس فریضے کو نواز شریف کے استقبال کے ساتھ منسلک کرکے اسلام کی توہین کے ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف شعائر ابلیس ہے یعنی وہ ابلیس کی نشانی ہے۔

    مزید پڑھیں: مجرم نوازشریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

    واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو نیب اور ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ پر طیارے میں ہی حراست میں لیا تھا، دونوں مجرموں کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عامرلیاقت حسین ٹکٹ نہ ملنے پرپی ٹی آئی سے ناراض، کل اہم فیصلہ کریں گے

    عامرلیاقت حسین ٹکٹ نہ ملنے پرپی ٹی آئی سے ناراض، کل اہم فیصلہ کریں گے

    کراچی : ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی سے ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ کل تک اپنا سیاسی لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھ دوں گا،  یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی۔

    معروف ٹی وی اینکر اور ایم کیو ایم پاکستان سے منحرف ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا لیکن فردوس شمیم نے مجھے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا۔

    عامر لیاقت نے کہا کہ فردوس شمیم نے مجھ سے کچھ ایسی باتیں کہیں جو چیئرمین عمران خان کی عزت کو سامنے رکھتے ہوئے یہاں بتانا مناسب نہیں ہیں، میں کل تک اپنا سیاسی لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھ دوں گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی صاحب نے وہ بات کی جو سن کر علمائے کرام تک ہنس پڑے بلکہ علامہ شبیر حسن میثمی جو کہ ایم ایم اے کے مرکزی رہنما بھی ہیں انگشت بدنداں رہ گئے۔

    عامر لیاقت نے کہا کہ گالیاں دینے والے انصافینز کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنی حدود میں رہیں ، معاملہ صرف ٹکٹ کا نہیں میرے شہر کراچی کی سیاسی سوجھ بوجھ کا ہے، مجھے ٹکٹ کی کوئی خواہش نہیں، چیئرمین کا استدلال تھا کہ میں انتخاب لڑوں اسی لیے میں نے حوالہ دیا لیکن فردوس نقوی نے جو کچھ کہا مجھے اس سے اختلاف ہے۔

    میں شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی پر کوئی الزام یا بے ہودہ گوئی نہیں کررہا لیکن میری شریف النفسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، نوٹس لیں ورنہ پنڈورا باکس کھل جائے گا ہروقت گالیاں ناقابل برداشت ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • عامرلیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

    عامرلیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

    کراچی : معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، اس بات اعلان انہوں نے کراچی میں عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر معروف ٹی وی اداکار عابد علی نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے منحرف رہنما اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے ویلکم سے لگ رہا ہے میں اس جماعت میں بہت پہلے ہی شامل ہوچکا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے”سیاہ ست”چھوڑی تھی اب میں سیاست میں واپس آیا ہوں، پی ٹی آئی میرا آخری مقام ہے، یہ وہ گھر ہے جس پر ماں باپ کہتے ہیں اس کے بعد جنازے کے ساتھ نکلنا، عمران خان اور میری عمر میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

    عامر لیاقت نے کہا کہ عمران خان صاحب پاکستان کی ترقی کیلئے جدوجہد اور کرپشن کیخلاف بھرپور کام کررہے ہیں، خان صاحب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انشااللہ الیکشن میں پی ٹی آئی کراچی سے کلین سوئپ کرے گی، آپ مجھے بھتہ خور، ٹارگٹ کلر، مافیا بھی کہہ سکتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔

    عامر لیاقت اور عابد علی کو خوش آمدید کہتا ہوں، عمران خان 

    اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے عامر لیاقت حسین کو پارٹی میں شمولیت پرخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں،عامر لیاقت کی پی ٹی آئی کو ضرورت ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نوجوانوں کے نمائندے نہیں تو اور کون ہیں ؟ انسان غلطیوں سے سیکھ کر ہی اپنا راستہ بدلتے ہیں، ماضی کی غلطیوں پر کسی کو آگے بڑھنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کی اچھائی پر یقین رکھتا ہوں، میری عوام سے اپیل ہے کہ پارٹی میں میرے لئے نہیں بلکہ اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے آئیں۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ میں ماضی میں کراچی کی روشنیوں کو دیکھ چکا ہوں، یہ شہر جس طرح تباہ ہوا ہے اب وقت ہے کہ یہاں کے لوگ اسے ٹھیک کریں، ہر بار حکومت میں آنے کیلئے باریاں لینے والے حکمران اس شہر کے حالات ٹھیک نہیں کرسکتے۔

    پی ٹی آئی کو ایک موقع ضرور ملنا چاہئے، عابد علی 

    پریس کانفرنس میں معروف ٹی وی اور فلم کے اداکار عابد علی نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

    عابد علی کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں کراچی کو ہم نے روشنیوں کا شہر دیکھا ہے، پاکستان تحریک انصاف کا ماضی بےداغ ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کو ایک موقع ضرور ملنا چاہئے۔

    وقت آئے گا کہ جب عمران خان کرپشن ختم اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا، مجھے یقین ہے کہ آنے والا کل پاکستان کے لئے بہت روشن ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عامرلیاقت حسین کے ٹی وی پروگرام کرنے پرعائد پابندی ختم

    عامرلیاقت حسین کے ٹی وی پروگرام کرنے پرعائد پابندی ختم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے عامر لیاقت کے ٹی وی پروگرام کرنے پرعائد پابندی ختم کردی، دورانِ سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے پاس سو موٹو لینے کا اختیار نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی وی اینکر ڈاکٹرعامرلیاقت حسین پرعائد پابندی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، اس موقع پرڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست گزار نے مقدمہ واپس لے لیا لیکن ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لے کر ان کے پروگرام کو بند کیا، جس پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہائی کورٹ کے پاس از خود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے لہٰذا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو ختم کیا جاتا ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ عامر لیاقت کو آئندہ عدالتی پالیسی کے مطابق پروگرام کرنا ہوگا اور اگر انہوں نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی تو ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی اور اگر ہمارےاحکامات کی پابندی نہیں کریں گے تو ٹی وی پروگرام نہیں کرسکیں گے۔

    یاد رہے کہ ٹی وی اینکر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین پر گزشتہ سال جنوری میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا پر پیمرا نے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے پابندی عائد کی تھی۔


    مزید پڑھیں: پیمرا نے عامر لیاقت کے پروگرام پر پابندی عائد کردی


    پابندی کے بعد عامر لیاقت حسین نے اسٹے آرڈر لے لیا تھا، جس کے کچھ ہی عرصے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان پر کسی بھی ٹی وی چینل پر آنے پر مکمل پابندی لگا دی تھی۔