Tag: Aamir suhail

  • عامرسہیل کے بیان پربھارتی کرکٹرزبھی بول پڑے

    عامرسہیل کے بیان پربھارتی کرکٹرزبھی بول پڑے

    کراچی : پاکستان کے فائنل میچ کو مشکوک بنانے کی کوشش کرنے والے سابق کپتان عامر سہیل کو بھارتی کرکٹرز کی جانب سے کراراجواب مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عامرسہیل کی جانب سے سرفرازاحمد کو شدید تنقید اورالزامات کا نشانہ بنانے پر بھارتی سابق کرکٹرزروی شاستری، سارو گنگولی اور ہربھجن سنگھ نے بھی عامرسہیل کو لتاڑ دیا۔

    عامرسہیل کا بیان سمجھ سے باہر ہے، سارو گنگولی

    سارو گنگولی نے پاکستان کی بڑی کامیابی پر سابق کپتان کے بیان کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا کہ عامرسہیل کی ذہنی پسماندگی عیاں ہوگئی، ایونٹ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کیلئے ایسے جملے غیر مناسب ہیں۔


    سارو گنگولی کا مزید کہنا تھا کہ عامرسہیل کا بیان سمجھ سے باہر ہے، جن کے اپنے ملک میں میچ نہیں ہوتے انہوں نے بڑی ٹیموں کو ہرایا۔

    استعمال شدہ پچز کا فائدہ صرف پاکستان کو نہیں ہوا، روی شاستری

    روی شاستری کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کو معلوم تھا کہ ایک پچ پر کئی میچ ہوں گے، استعمال شدہ پچز کا فائدہ صرف پاکستان کو نہیں تمام ایشین ٹیموں کوہوا۔،

    عامرسہیل نے اپنی عزت کھودی، ہربھجن سنگھ

    اس کے علاوہ ہربھجن سنگھ نے بھی عامرسہیل کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عامر سہیل ایک سینئر کرکٹر ہیں ان کو ایسی بات نہیں کہنی چاہئیے تھی پاکستانی کھلاڑی اگراچھا کھیلے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے نہ کہ تنقید کرکے ان کو مایوس کیا جائے۔ عامرسہیل نے اپنی عزت کھودی۔

    یاد رہے کہ عامر سہیل نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی کامیابی پر شدید تنقید کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کیخلاف میچ میں ہونے والی جیت میں سرفراز احمد کا کوئی کمال نہیں، یہ مخصوص ایجنڈا تھا۔ عامر سہیل کے اس بیان کے بعد پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو موقع ملا اور اس نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی تھی۔

  • عامر سہیل کی اے آر وائی نیوز کو دھمکی

    عامر سہیل کی اے آر وائی نیوز کو دھمکی

    کراچی : اے آر وائی نیوز کی جانب سے سچ دکھانے پرعامرسہیل حواس باختہ ہوگئے، سابق کرکٹر اے آروائی نیوز کے خلاف غنڈا گردی پر اتر آئے، کراچی کنگز کے خلاف بولنے کی دھمکی دے دی۔

     تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد پر الزامات کے بعد سابق کرکٹرعامرسہیل نے کراچی کنگز کے خلاف محاذ کھولنے کی دھمکی دے دی۔ ان کا کہنا ہے کہ اے آر وائی پیچھے ہٹ جاؤ، ورنہ سما ٹی وی پربیٹھ کر پروپیگنڈا کروں گا۔

    عامر سہیل نے پی ایس ایل کی  ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب میں کراچی کنگز کے خلاف بات کروں گا۔

    عامر سہیل دماغی علاج کرائیں، کسی نفسیاتی ڈاکٹر سے رابطہ کریں

    عامرسہیل کے بیان پر اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن اقرارالحسن نے نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر سہیل کو اپنی ذہنی بیماری کا علاج کروانا چاہیئے، ایسے موقع پر جب پوری قوم خوش ہے اور اپنی قومی ٹیم کو سپورٹ بھی کررہی ہے تو ایسے میں ان کا یہ بیان دماغ کے خلل کی عکاسی کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے کہ عامر سہیل اپنے بیان پر شرمندہ ہوتے الٹا وہ کراچی کنگز کو دھمکیاں دینے پراتر آئے ہیں، اقرار الحسن نے کہا کہ وہ آئیں ہم تیار بیٹھے ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق کرکٹر عامر سہیل نے ایک نجی ٹیلی وژن پر ٹاک شو کے دوران قومی کرکٹ ٹیم خصوصاً سرفراز احمد کیخلاف بیان دیا تھا، عامرسہیل نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پرالزامات لگائے تھے۔

    دیکھیں ویڈیو:

    عامرسہیل نے کہا تھا کہ سری لنکا کیخلاف میچ میں ہونے والی جیت میں سرفراز احمد کا کمال نہیں، یہ مخصوص ایجنڈا تھا۔ عامر سہیل کے اس بیان کے بعد پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو موقع ملا اور اس نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی تھی۔

    پاکستان کی فتوحات پربھارتی میڈیا نے سوالات اٹھانا شروع کردیئے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان کی جیت کس کو ہضم نہیں ہورہی؟ کیا عامر سہیل بھارت کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں؟ اہم معرکے سے قبل عامر سہیل نے ٹیم پر الزام کیسے لگادیا؟ کیا ثبوت ہیں ان کے پاس؟

    عامر نے ٹیم کا مورال گرانے کی کوشش کی۔ کیا وہ بھارت کی لائن چل رہے ہیں۔ عامر سہیل کی پاکستان کی جیت کو متنازع بنانے کی کوشش پر پاکستان دشمن بھارتی میڈیا نے حسب روایت جلتی پرتیل کا کام کیا۔

  • سرفرازاحمد سے متعلق عامرسہیل کا بیان قابل مذمت ہے، شہریارخان

    سرفرازاحمد سے متعلق عامرسہیل کا بیان قابل مذمت ہے، شہریارخان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ عامر سہیل کا سرفراز احمد سے متعلق بیان انتہائی قابل مذمت ہے، اس سے ٹیم کا مورال گرسکتا ہے، پی سی بی نے پیمرا سے رابطہ کرلیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہر یار خان کا کہنا تھا کہ عامرسہیل کے بیان کو کس طرح نشر کیا گیا؟ اس حوالے سے ہم نے پیمرا سے رابطہ کرلیا ہے، ان کے منفی بیان سے بھارتی میڈیا کو شہ ملی۔ بھارت نے فائنل سے پاکستانی ٹیم اور اس کے کپتان کیخلاف بھر پور مہم کا آغاز کیا ہوا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی شہریارخان کاکہنا ہے کہ عامر سہیل کا بیان انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس سے ٹیم کا مورال گرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ عامر سہیل پہلے بھی بورڈ کے خلاف بیان دیتے رہے ہیں لیکن اس بار انہوں نے ساری حدیں پار کردیں۔

    انہوں نے اپنی انا کی خاطر ملک کے وقار کو بھی نقصان پہنچایا۔ شہریار خان نے کہا کہ پاکستان جیت رہا ہے، پوری قوم ٹیم کو سپورٹ کررہی ہے اورعامر سہیل نے ایسے موقع پر نامناسب بیان دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی چینل کے پروگرام میں چمپیئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستانی ٹیم کی سری لنکا سے فتح کے حوالے سے عامر سہیل نے سرفرازاحمد کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جیت میں سرفراز احمد کا کمال نہیں،یہ مخصوص ایجنڈا تھا۔

  • ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا فیصلہ باہر ہی ہوجاتا ہے،عامرسہیل

    ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا فیصلہ باہر ہی ہوجاتا ہے،عامرسہیل

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا فیصلہ باہر ہی ہوجاتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہارسابق کپتان سابق چیف سلیکٹراور جارحانہ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین عامر سہیل نے اپنے بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ(ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا فیصلہ باہر ہی ہوجاتا ہے) ورلڈ کپ میں آج تک پاکستان بھارت کے خلاف ایک میچ بھی نہیں جیت سکا۔

    عامر سہیل کے بقول میگا ایونٹ میں پاک بھارت میچ کا فیصلہ باہر ہی ہوجاتا ہے۔ عامر سہیل نے اپنے بیان میں جو کہا اس کے کئی مطلب نکلتے ہیں۔

    باہر فیصلہ ہونے سے عامر سہیل کیا بتانا چاہتے ہیں؟؟ اب تک کیا پاک بھارت کے جتنے بھی میچز ہوئےکیا وہ پہلے سے طے شدہ تھے؟؟ کیا اس ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کا پہلے سے فیصلہ ہوچکا ہے؟؟ْ

    عامر سہیل کے اس بیان نے پی سی بی عہدیداران میں ہلچل مچادی ہے۔