Tag: aaqib javed

  • سفیان مقیم کہاں ہے؟ باسط علی اور نجیب الحسنین، عاقب جاوید پر برس پڑے

    سفیان مقیم کہاں ہے؟ باسط علی اور نجیب الحسنین، عاقب جاوید پر برس پڑے

    پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار نجیب الحسنین نے کہا کہ ’پاکستان ٹیم کی رسوائی اور ہمارے کوچ صاحب کی ڈھٹائی‘ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی پریس کانفرنس پر بات کرتے ہوئے نجیب الحسنین نے متعدد سوال اُٹھائے۔

    اسپورٹس تجزیہ کار نجیب الحسنین نے کہا کہ ”پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کہہ رہے کہ یہ نا تجربہ کار ٹیم ہے“۔ اس ٹیم میں کتنے ایونٹس میں آپ کے مین پلیئرز وہی ہیں جنہوں نے آئی سی سی کے پچھلے ایونٹس کھیلے ہیں؟ کیا یہ پہلی بار کھیل رہے تھے؟ کیا یہ جو ہوا ہے پہلی بار ہورہا تھا؟

    نجیب الحسنین کا کہنا تھا کہ آپ اپنے نام نہاد سپر اسٹارز کو کیوں ڈیفینڈ کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی یہی کہہ رہا ہے کہ ہم نے ٹیم ہی غلط پک کی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ انڈیا سے ہار کے باہر نہیں ہوئے ہیں، آپ کی جب سلیکشن ہوئی تھی، آپ تبھی باہر ہوگئے تھے۔

    نجیب الحسنین نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے سعود کو اس لئے لیا کہ وہ ان کنڈیشنز میں اسپن اچھی کھیلتا ہے، تو آپ نے اسپنر کیوں نہیں لئے؟ سفیان مقیم کہا ہے؟ اگر یہ بیسٹ آپشن ہے تو سفیان مقیم کو کیوں نہیں لے کر گئے۔

    سفیان کو ٹرائی سیریز میں بھی نہیں لیا گیا، کس نے یہ مشورہ دیا تھا، اگر وہ ٹرائی سیریز میں ہوتا تو جج ہوجاتا اور پھر ٹیم میں آجاتا، آپشن آپ نے اپنے خود ختم کئے ہیں، سفیان کی خاطر کسی کو بھی ڈراپ کیا جاسکتا تھا۔

    پاکستانی ٹیم کو افغانستان سے کیا سیکھنا چاہیے؟ احمد شہزاد نے بتا دیا

    سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کا کہنا تھا کہ کوچ صاحب کہہ رہے کہ سفیان نے ایک ہی میچ کھیلا تھا، میں یہ کہہ رہا ہوں کہ اس میں ٹیلنٹ تھا تبھی تو آپ نے پک کرا تھا، اُس ٹیلنٹ کو آپ نے چیمپئنز ٹرافی میں ختم کردیا۔ آپ نے اسے چانس دیا تھا تو اس نے پرفارم کیا تھا، اُسے تو اور اوپر لانا چاہئے تھا، آپ نے اس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ باسط علی نے کہا کہ ہم چھوٹی سیریز میں تو چانس لے لیتے ہیں، آئی سی سی کے ایونٹس میں چانس لیتے ہوئے کیوں ڈرتے ہیں؟

  • ‘عمران خان نے رمیز راجہ کو کرکٹ درست کرنے کے لیے بھیجا ہے’

    ‘عمران خان نے رمیز راجہ کو کرکٹ درست کرنے کے لیے بھیجا ہے’

    لاہور: سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان اور سابق فاسٹ میڈیم بولر عاقب جاوید نے رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی بننے پر امید کا اظہار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر معین خان نے کہا ہے کہ رمیز راجہ کے قول و فعل میں کوئی تضاد نظر نہیں آیا، وہ اپنی پالیسیوں میں واضح ہیں، اور ان کے آنے سے فرق نظر آئے گا۔

    عاقب جاوید نے اپنے تبصرے میں کہا کہ عرصہ دراز کے بعد ایسا چیئرمین دیکھا جس میں اتنی انرجی ہے، عمران خان نے رمیز راجہ کو کرکٹ درست کرنے کے لیے بھیجا ہے، ان کا تجربہ وسیع اور ان کی عمر بھی کم ہے، وہ کام کر سکتے ہیں۔

    معین خان نے اپنے بیٹے پاکستان کرکٹر اعظم خان کے حوالے سے کہا کہ بیٹے پر تنقید سے انھیں مزہ آتا ہے کیوں کہ یہی اسے بڑا کھلاڑی بنائے گی، انھوں نے کہا اعظم خان میں اسکلز ہیں اس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

    چیئرمین پی سی بی منتخب ہوتے ہی رمیز راجہ کا پہلا بڑا فیصلہ

    واضح رہے کہ آج چیئرمین پی سی بی منتخب ہوتے ہی رمیز راجہ نے پہلا بڑا فیصلہ کیا ہے، انھوں نے میتھیوہیڈن اور ورنن فلینڈر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا وژن بہت واضح ہے کہ چیزوں کو ری سیٹ ہونے کی ضرورت ہے، کوچنگ سسٹم پر نظرثانی ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ بینک الفلاح دونوں غیر ملکی کوچز کا معاوضہ ادا کرے گا، ان سے اس سلسلے میں اسٹرٹیجک پارٹنر شپ ہوئی ہے، دونوں غیر ملکی کوچز کے ساتھ ایک پاکستانی کوچ بھی لگے گا۔

  • میچ فکسنگ کے خلاف کیا سزا ہونی چاہیے، عاقب جاوید نے بتادیا

    میچ فکسنگ کے خلاف کیا سزا ہونی چاہیے، عاقب جاوید نے بتادیا

    لاہور : سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید نے کہا ہے کہ فکسنگ مافیا مضبوط اور کھلاڑی کمزور ہیں، میچ فکسنگ میں پکڑے جائے والے کھلاڑی پر تاحیات پابندی اور دس سال جیل ہونی چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا، فکسنگ کے خلاف قانون سازی کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ90 کی دہائی میں فکسنگ اور فکسرز مافیا دونوں کا عروج تھا، فکسنگ مافیا مضبوط اور کھلاڑی کمزور ہیں۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ جو بھی فکسنگ میں پکڑا جائے، تاحیات پابندی اوردس سال جیل ہونی چاہیے، جسٹس قیوم کمیشن میں بہت کچھ چھپایا گیا جس کا بعد میں جسٹس قیوم نے اعتراف بھی کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی ایک بار فکسنگ میں ملوث ہوا، پھر مافیا اسے نکلنے نہیں دیتا، جس نے بھی میچ فکسرز کے خلاف بولا اس نے نقصان اٹھایا۔

    90کی دہائی میں میچ کوکنٹرول کرنے کے لیےٹیم کے5 سے6 کھلاڑیوں کو استعمال کیا جاتا تھا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ وسیم اکرم انہیں کھلانا نہیں چاہتے تھے، مجھےعدالت میں بولنے کی وجہ سے قتل کرنے کی دھمکیاں بھی ملتی رہیں، سلیم ملک کوموقع بھی ملنا چاہیےاور بورڈ میں نوکری بھی دینی چاہیے۔

  • عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی

    عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی

    لاہور: سابق فاسٹ بولر  عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق 1992 کی فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے عاقب جاوید نے پانچ روزہ فارمیٹ پر سوالات اٹھا دیے.

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچز بائیس کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے علاوہ کوئی نہیں دیکھتا، اس کا مستقبل مخدوش ہے.

    سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اب ٹیسٹ کرکٹ کے شائقین نہیں رہے، ایک دن آئے گا کہ ٹیسٹ کرکٹ ختم ہوجائے گی.


    مزید پڑھیں: جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے


    انھوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دبئی میں جاری ٹیسٹ میچ کا بھی حوالہ دیا، جہاں شائقین نہ ہونے کے برابر ہیں اور تمام انکلوژر خالی ہیں.

    انھوں‌ نے کہا کہ پاکستان جیسا ملک، جس کے پاس ہوم گراؤنڈ نہیں ہے، انھیں اب ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے.

    عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اسے آج نہیں‌ تو کل ختم ہونا ہے، کیوں کہ نہ تو اسے کوئی کھیلنا چاہتا تھا، نہ دیکھنا چاہتا ہے، نہ ہی کوئی براڈ کاسٹر اسے دکھانا چاہتا ہے.

  • کھلاڑیوں‌ کی ویڈیوز دیکھ لیں، پی ایس ایل میں فکسنگ ہوئی، عاقب جاوید

    کھلاڑیوں‌ کی ویڈیوز دیکھ لیں، پی ایس ایل میں فکسنگ ہوئی، عاقب جاوید

    لاہور: سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ڈاٹ بال کھیلنا جرم نہیں یہ کرکٹ کا حصہ ہے، شرجیل خان نے میرٹ پر دونوں ڈاٹ بال کھیلیں، ٹریبونل نے ویڈیوز دکھائیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ فکسنگ ہوئی۔

    یہ بات انہوں نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کیس میں ٹریبونل کے سامنے بطور ایکسپرٹ پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    سابق کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹربیونل نے مجھے جو ویڈیوز دکھائیں وہ میچ فکسنگ کی ہوسکتی ہیں، ویڈیوز دیکھ کر محسوس ہوا کہ اسپاٹ فکسنگ ہوئی ہے تاہم شرجیل خان کا کیس 2 گیندوں کا نہیں ایک خبر کا ہے، پلان بنا اور پھراس پر عمل ہوا، کہیں کہیں لگتا ہے فکسنگ ہوئی۔

    لندن نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر کو بطور گواہ بلایا ہے، وکیل شرجیل خان

    کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شیفان اعجاز نے کہا کہ عموماً اوپنر بلے باز ایسے ڈاٹ بال کھیلتے ہیں، ٹریبونل نے لندن نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر کو بطور گواہ 13 جولائی کو بلایا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ عاقب جاوید بطور ایکسپرٹ ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے۔

    عاقب جاوید بطور عدالتی گواہ پیش ہوئے، تفضل رضوی

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ آج عاقب جاوید بطور عدالتی گواہ ٹریبونل میں پیش ہوئے، عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فکسنگ ایک کینسر ہے، ملزمان کو سزائیں ضرور ملنی چاہئیں،عاقب جاوید نے کہا ہر فکسنگ کے پیچھے ایک اسٹوری ہوتی ہے۔

    تفضل رضوی نے مزید کہا کہ ناصر جمشید کے وکیل نے گواہوں کے نام دے دیئے ہیں۔

  • کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کی ذمہ دار سلیکشن کمیٹی ہے، عاقب جاوید

    کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کی ذمہ دار سلیکشن کمیٹی ہے، عاقب جاوید

    سابق فاسٹ بولرعاقب جاویدنےپاکستانی ٹیم کی سلیکشن پرسوال اٹھادیے کہتے ہیں جن کھلاڑیوں پرمحنت کی گئی انہیں کھلایانہیں جارہا۔سرفرازکسی اورٹیم میں ہوتاتوڈراپ کرنےکاسوچابھی نہ جاتا۔

    ورلڈ کپ میں بولرزکی ناقص کارکردگی کا ذمہ دارعاقب جاوید نےسلیکشن کمیٹی کوقراردیا۔

    غیرملکی نیوزایجنسی سےبات کرتےہوئے بانوے ورلڈکپ کےاسٹارنےکہا ٹیم کسی تیاری کے بغیر آئی ہے۔ کئی سال تک جن پر محنت کی گئی ان کے بجائے دوسروں کوکھلایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سہیل خان اورویاب ریاض کو ورلڈ کپ میں کھلانا تھا تونیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے خلاف موقع کیوں نہیں دیا گیا۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ یونس سے رن نہیں ہورہے تو انھیں ڈراپ کرنے میں کون سی راکٹ سائنس ہے۔ سرفرازکسی اورٹیم میں ہوتےتوڈراپ کرنےکاسوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔

    عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ایسا لگ رہا ہےہرشخص خراب کارکردگی کی ذمہ داری دوسرے پرڈال رہا ہے۔