Tag: Aaron Finch

  • وارنر اور فنچ نے آئی لینڈرز کی ‘لنکا’ ڈھادی

    وارنر اور فنچ نے آئی لینڈرز کی ‘لنکا’ ڈھادی

    کولمبو: کینگروز نے دورہ آئی لینڈر کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی، مہمان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے آئی لینڈرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، فاسٹ بولنگ اٹیک کے سامنے سری لنکن بیٹرز سنبھل نہ سکے اور 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے چارتھ اسالنکا 38 اور پتھم نسانکا 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دانوشکا گناتھیلاکا 26 رنز اسکور کرسکے۔

    یہ بھی پڑھیں: امارات کرکٹ بورڈ کا ٹی ٹوئنٹی لیگ کروانے کا اعلان

    آسڑیلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار، مچل سٹارک نے تین جبکہ کین رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں آسڑیلیا کے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے ہی ٹیم کو فتح دلوادی، آسڑیلیا نے مطلوبہ ہدف 14 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرتے ہوئے میچ دس وکٹوں سے جیت لیا، ڈیوڈ وارنر 70 اور کپتان ایرون فنچ 61 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جوش ہیزل ووڈ کو عمدہ بائولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • آسٹریلوی کپتان کو شاہین آفریدی کا خوف ستانے لگا

    آسٹریلوی کپتان کو شاہین آفریدی کا خوف ستانے لگا

    لاہور: آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ بابراعظم ایک روزہ میچز کا لیڈر جبکہ شاہین آفریدی خطرناک بولر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پری میچ ورچوئل پریس کانفرنس میں آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھے آغاز کے خواہشمند ہیں، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

    ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستانی میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملا ہے، سنا ہے کہ ایشیائی پچز بیٹنگ کے لیے زیادہ تر سازگار ہوتی ہیں، اس لیے کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیل کر برتری ثابت کریں، مجھے باہمی سیریز شروع ہونے کا بےتابی سے انتظار ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: وائٹ بال سیریز سے قبل آسٹریلیا مشکلات کا شکار

    ایرون فنچ نے اعتراف کیا کہ ون ڈے میچز میں بہترین پرفارمنس دینے والی پاکستانی ٹیم کو ہوم گراونڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا، بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی جیسے ورلڈ کلاس کرکٹرز پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں، شاہین شاہ آفریدی اچھی سوئنگ کرتے ہیں۔

    آسٹریلوی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک اچھا کمبی نیشن بنانا چاہتے ہیں، پاکستان میں صرف ایک میچ ہے تاہم سری لنکا میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں جس سے تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کل سے 5 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

  • پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا، آسٹریلوی کپتان

    پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا، آسٹریلوی کپتان

    آسٹریلوی وائٹ بال اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے میلبرن میں ٹریننگ شروع کردی، بین ڈارشیوس بھی وائٹ بال اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔

    پاکستان کے دورے سے قبل ٹریننگ کے موقع پر ایرون فنچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم منتظر ہیں کہ اب وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلیں اور ون ڈے کرکٹ کےلیے ردھم میں آنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ ففٹی اوور کے ورلڈ کپ کا کمبی نیشن بنانے کےلیے کام کریں گے۔

    آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے سیریز میں سخٹ مقابلہ ہوگا کیوں کہ کھلاڑی باصلاحیت ہیں انہیں خود پر اعتماد ہے کہ وہ اچھا کرسکتے ہیں اور ہمارے کھلاڑی ون ڈے میں بھی اچھا کھیلیں گے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کین رچرڈ سن دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں کین رچرڈسن انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوئے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کین رچرڈ سن کی جگہ وائٹ بال اسکواڈ میں بین ڈارشیوس کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ون ڈے میچز 29، 31 مارچ اور 2 اپریل کو جب کہ واحد ٹی ٹوینٹی 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

  • ’کھلاڑیوں نے جذبات کو قابو میں رکھ کر میچ ختم کیا‘

    ’کھلاڑیوں نے جذبات کو قابو میں رکھ کر میچ ختم کیا‘

    دبئی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے جذبات کو قابو میں رکھ کر میچ ختم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ میچ میں یقیناً دباؤ تھا لیکن آخری دو چھکوں والی بالیں شاندار تھیں۔

    آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ہم نے فیلڈ میں کیچز چھوڑے، فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف خامیوں پر قابو پاکر میدان میں اتریں گے۔

    ایرون فنچ نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے خلاف آخر میں اچھی کرکٹ کھیلی، آج اوس نہیں تھی، ٹاس جیتنا ہمارے لیے اچھا ثابت ہوا۔

    ،مزید پڑھیں: بابراعظم نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا

    دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہونے کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دے ‏دیا۔

    میچ کے اختتام پر بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کو چانس دیں گے تو وہ میچ لے لیں گے کچھ غلطیاں ‏ضرور ہوئیں لیکن مجموعی طور پر ٹیم نے اچھا کھیلا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 177 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

  • پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

    سڈنی : کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 5 میچز پرمشتمل ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ایرون فنچ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    بھارت کے خلاف کھیلنے والے 15 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ایرون فنچ کپتان، الیکس کیرے اور پیٹ کمنز مشترکہ طور پر نائب کپتان ہوں گے۔

    آسٹریلوی اسکواڈ میں شان مارش، عثمان خواجہ، پیٹرہینڈسکومب، کین رچرڈسن، گلین میکسویل، جیسن بہرنڈوف، ایڈم زمپا اور نیتھن لیون شامل ہیں۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پرمشتمل ون ڈے سیریز رواں ماہ 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل متوقع ہے،سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

    پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں نوجوان بلے بازوں عابد علی اور سعد علی کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

    سڈنی : کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ایرون فنچ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    مچل مارش اور الیکس کیرے آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیتھن کولڈر، نائل، آشٹن اگر، کرس لین، گلین میکسویل، ڈراسی شارٹ، بین مکڈرمٹ، بلی اسٹینلیک، اینڈریو ٹائے، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

    پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 24 اکتوبر سے ابوظہبی میں ہوگا۔

    پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی تھی۔

    ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر183 رنز بنائے تھے۔

    قومی کرکٹ ٹیم نے 183 رنز کا ہدف فخز زمان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا تھا۔

  • نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم نمبرون  بیٹسمین قرار

    نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم نمبرون بیٹسمین قرار

    دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی جاری کردہ تازہ فہرست میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ ٹی 20 بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ہے، وہ 11 ویں نمبر سے سیدھے مختصر فارمیٹ کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    جاری کردہ نئی ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی آرون فرنچ، دوسرے جب کہ بھارتی بالے باز ویرات کھولی تیسرے نمبر پر ہیں۔

    کرکٹر بابراعظم نے نیوزی لینڈ کی صف اول کی ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نوجوان بیٹسمین نے سیریز میں ناقابل شکست نصف سنچری سمیت 109 رنز بنائے۔

    خیال رہے بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہوسکا، احمد شہزاد کا 25 واں نمبر جبکہ سرفراز احمد 55 ویں، اور فخر زمان 71 ویں نمبر پر ہیں۔

    بالرز میں کیوی مچل سینٹنر پہلے نمبر پر آگئے، افغانستان کے راشد خان دوسرے اور بھارت کے چسپریت بھمرا تیسرے نمبر پر برا جمان نظر آتے ہیں۔ تازہ ٹی 20 رینکنگ کی بالنگ کیٹگری میں عماد وسیم سیریز نہ کھیلنے کے باوجود 7 ویں اور شاداب خان واضح ترقی کے بعد چودھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازانہ نہیں، بابر اعظم

    یاد رہے چند روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد پاکستانی ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز جیت کر نمبر 1 ٹی 20 ٹیم بھی بن گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔