Tag: AB De Villiers

  • ورلڈ کپ میں کون کرے گا چھکے اور چوکوں کی برسات

    ورلڈ کپ میں کون کرے گا چھکے اور چوکوں کی برسات

    کراچی : کرکٹ ورلڈ کپ کی عالمی جنگ چھڑنے والی ہے۔ میگا ایونٹ میں کون کمال دکھائے گا۔ ہر ٹیم میں ایسے ہارڈ ہٹرز موجود ہیں جو شائقین کا جوش گرمادیں گے۔

    ورلڈ کپ میں ٹی ٹوئنٹی کا تڑکا لگے گا۔ چھکوں اور چوکوں کی برسات کون کرے گا؟ جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلئیرز نے ورلڈ کپ سےقبل ہی ہاتھ کھول دیا۔

    طوفانی بیٹنگ کرنے والے کرس گیل نےبھی بلے کو دھار لگادی ہے اور اب وہ   بولرز کا براحال کرنے والے ہیں۔ بولرز کیلئے دہشت کی علامت شاہد آفریدی بھی بوم بوم کیلئے پوری طرح تیارہیں۔

    نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن بھی ہوم گراؤنڈ پردھوم مچانے کے لئے بے تاب  ہیں۔ آسٹریلیا میں گلین میکسوئل، جارج بیلی اور ایرون فنچ توجہ کا مرکزہوں گے۔

    بھارت کے روہیت شرما بولرز کی دھنائی کرنے میں کوئی شرم نہیں کرتے۔آخر میں ذکر سری لنکن بیٹسمین تھیسارا پریرا کا جو بولرز پرکوئی رحم نہیں کھاتے۔

    میگاایونٹ میں ان کا کردار بھی اہم ہوگا۔ورلڈ کپ میں ان بڑے ناموں سے بڑی کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ میدان میں کون کمال کرتا ہے ۔

  • ریکارڈ بنتے ہی ہیں ٹوٹنے کیلئے، ڈویلیئرز نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا

    ریکارڈ بنتے ہی ہیں ٹوٹنے کیلئے، ڈویلیئرز نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا

    جوہانسبرگ: جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کیساتھ سنچری بھی بناڈالی ہے۔

    جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا ون ڈے میچ جوہانسبرگ سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈی ویلیئر نے 31 گیندوں پر 104 سکور بنا کر ریکارڈ قائم کر لیا۔

    انہوں نے یہ سکور 8چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے پورا کیا جبکہ آخری 3 گیندوں پر انہوں نے چھکوں کی ہیٹرک بھی مکمل کی، ڈی ویلیئرز نے پہلے ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری بنا کر سنتھ جے سوریا کا ریکارڈ توڑا، جس کے بعد ڈی ویلئرز نے اکتیس گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

    واضح رہے کہ ایک روزہ میچز میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے بلے باز کوری اینڈریسن کے پاس تھا جنہوں نے 36 گیندوں پر 100 رنز بنائے جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بوم بوم آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے  سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر 100 رنز اسکورکئے۔

    دھواں دار بیٹنگ کے بعد ڈی ویلیئرز ایک سو اننچاس رنز پر آؤٹ ہوئے تو شائقین کیساتھ کرس گیل نے بھی انھیں داد دی۔