Tag: ab tak

  • سیاست دان بالاخر’جمہوری مارشل لاء‘کے لئے راضی ہوگئے، فیصل رضا عابدی

    سیاست دان بالاخر’جمہوری مارشل لاء‘کے لئے راضی ہوگئے، فیصل رضا عابدی

    کراچی: سابق سینیٹراور مشہور سیاست دان فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام رہنماء بالاخر مارشل لاء کی مجازی قسم پرراضی ہوہی گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوزکے ٹاک شو ’اب تک ‘میں ملٹری کورٹس کے قیام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’’پاکستان کے خود ساختہ حکمران دہشت گردوں کو سزائیں دینے سے کتراتے رہے اور اب مجبوراً عوام کے دباؤ ملٹری کورٹ قائم کئے جارہے ہیں‘‘۔

    انہوں نے جمہوری حکومت کے اس عمل کو ’جمہوری مارشل لاء ‘سے تعبیر کیا، یہ ایک نظریہ ہے جس کی وہ گزشتہ ایک سال سے ترویج کررہے ہیں۔

    انہوں ہیومن رائٹس کی تنظیموں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج دہشت گردوں کی سزاؤں کے خلاف بولنے والی یہ تنظیمیں اس وقت کہاں تھیں جب یہ دہشت گرد معصوم عوام کو ماررہے تھے۔

    یہاں یہ بات قابلِ ذکرہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے بدھ کے روز ایک جامع انسدادِ دہشت گردی منصوبے پر اتفاق کیا تھا جس کے تحت ملٹری کورٹس کا قیام، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا، انکی امداد اورآمدورفت کو روکنا شامل ہیں۔

  • آپریشن ضربِ عضب پرمیاں برادران میں اختلاف تھا، فیصل رضا عابدی

    آپریشن ضربِ عضب پرمیاں برادران میں اختلاف تھا، فیصل رضا عابدی

    کراچی: اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’اب تک‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نےانکشاف کیا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف کاروائی کے معاملے میں نواز شریف اور شہباز شریف میں شدید اختلاف تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کسی بھی صورت کاروائی کے حق میں نہین تھے جب کہ شہباز شریف چاہتے تھے کہ شدت پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، چوہدری نثار علی خان کی ناراضگی کی وجی بھی یہی تھی۔ انہوں نے بتا یا کہ آپریشن شروع ہونے تک میاں صاحبان کو خبر ہی نہیں تھی۔

    فیصل رضا عابدی نے الیکشن کے عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو مینڈیٹ طالبان نے دلوایا ہے لبرل پارٹیوں پر تو وہ حملے کر رہے تھے۔

    پی ٹی آئی کے طر ز ِ سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کو ابھی گنتی کے چند دن ہوئے ہیں اور اس میں بھی وہ کسی ایک موقف پر قائم نہیں رہے۔

    عالمی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ اس وقت ورلڈ الیون کا مقابلہ مسلم امہ سےہے ، اقوام عالم تمام مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینا چاہتی ہیں اور پاکستان، عراق ، شام ، بحرین اورفلسطین میں ہونے والی شدت پسندوں کی کاروائیاں اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

    پروگرام ’اب تک‘ میں ہونے والے خصوصی انٹرویو کی مکمل ویڈیو