Tag: abbotabad jalsa

  • "پاکستان کو بچانا ہے تو فوری الیکشن کرانے ہونگے”

    "پاکستان کو بچانا ہے تو فوری الیکشن کرانے ہونگے”

    ایبٹ آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے عوام سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کی کال پر لیبک کہیں، اگر اس بار وہ اپنے حق کے لئے باہر نہ نکلیں تو ملک سے غداری کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے کالج گراؤنڈ میں حقیقی آزادی مارچ کے زیر اہتمام جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی تحریک زندگی اور موت کی تحریک ہے، عوام کو کہتا ہوں کہ عمران خان کی کال پر نکلیں اسلام آباد پہنچیں، جہاں آپ کو روکا جائے وہی آپ بیٹھ جائیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے لوگوں عمران خان کی کال پر نکلو، میں نے سنا ہے کہ مجھ پر ایک اور مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، جتنے چاہیں مجھ پر مقدمہ بنا لیں ، میں ان سے نہیں گھبراتا، عمران خان کے ساتھ وفادار رہوں گا چاہے جان چلی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: ” شہباز کابینہ نااہلوں کا گلدستہ ہے”جو معیشت کا بیڑاغرق کرے گا

    شیخ رشید نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل مریم نواز نے غیرپارلیمانی زبان استعمال کی، یہ پہلی بار نہیں ہے، نواز شریف بھی چودہ بار فوج کے خلاف تنقید کرچکے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ فوج نے ایکشن کیوں نہ لیا، ہم افواج پاکستان کو ہم اس ملک کی ضامن سمجھتے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کو انار کی سے بچانا ہے تو فوری الیکشن کرائے جائیں کیونکہ موجودہ صورت کا واحد حل فوری الیکشن ہے۔

  • مریم نوازنے والد کی محبت میں غلط تصویریں ٹویٹ کردیں

    مریم نوازنے والد کی محبت میں غلط تصویریں ٹویٹ کردیں

    لاہور : کیلبری فونٹ کے بعد ٹوئیٹ میں بھی جعل سازی پکڑی گئی، مریم نوازنےوالد کی محبت میں غلط تصویریں ٹوئیٹ کردیں، میاں صاحب کی راولپنڈی سےلاہور ریلی تصویروں کوایبٹ آبادکاجلسہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق دستاویز ہوں یا ٹوئیٹس ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم جعل سازی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ مریم نواز کی کیلبری فونٹ کے بعد ٹوئیٹ میں بھی جعل سازی پکڑی گئی، نوازشریف کےجلسےمیں شرکا کی تعداد زیادہ دکھانے کی کوشش میں مریم نواز نے ٹوئٹرپر پرانی تصاویر جاری کردیں اور پرانی ریلی کی تصویر کو ایبٹ آباد کا جلسہ بنادیا۔

    پرانی تصاویر کے ذریعےایبٹ آبادمیں بڑا ہجوم دکھانے کی کوشش کی گئی، یہ تصویریں اُس وقت لی گئی تھیں جب نواز شریف راولپنڈی سے لاہور مارچ کررہے تھے۔

    خیال رہے کہ یہی تصویریں تین مہینے پہلے وزیر ریلوے سعد رفیق پوسٹ کرچکے تھے۔


    مزید پڑھیں : نواز ریلی میں مجمع بڑا دکھانے کے لیے خواجہ آصف نے جنازے کی تصاویر ٹوئٹ کردیں


    اس سسے قبل دس اگست کو ہی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی میں لاکھوں عوام ظاہر کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنازے کی تصاویر پوسٹ کردیں تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔