Tag: Abbotabad

  • میر شکیل الرحمٰن کی جائیداد قرقی کا حکم

    میر شکیل الرحمٰن کی جائیداد قرقی کا حکم

    ایبٹ آباد کی عدالت نے میر شکیل الرحمٰن کی جائیداد قرقی کا حکم دیدیا، تفصیلات کے مطابق کئی مقدما ت مین ملوّث جیو اورجنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کو ایبٹ آباد کی عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ان کی جائیدادا قرقی کا حکم دیدیا ہے۔

    عدالت نے کراچی اور لاہور پولیس کو میر شلکیل کی جائیداد  قرقی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس ے قبل عدالت کی جانب سے  میر شکیل الرحمٰن کو 26 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت ان احکامات پر عمل کرتی ہے یا نہیں؟

  • خیبر پختونخواہ: سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن  شروع

    خیبر پختونخواہ: سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

    ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات کی خوبصورتی واپس لوٹ آئی ہے، خیبرپختونخواہ حکومت کے احکامات پرگلیات نتھیا گلی ایوبیہ ، ڈونگا گلی سمیت دیگر علاقوں میں ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

    ان مقامات پر سڑکوں کے دونوں اطراف کے ہو ٹلز، ریسٹو رنز مسمار کر دئیے گے، تجاوزات کیخلاف آپریشن پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں اسسٹنٹ کمشنر میر رضا اوزگن کی نگرانی میں کیا گیا ہے، آپریشن کے بعد شاہراہ مری کشادگی کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔

    ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ناجائز تجاوزات کیخلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے ذریعہ نتھیا گلی ، ڈونگا گلی اور ایوبیہ میں بڑے پیمانے پر بنائے گے ہوٹلز، ریسٹو رنٹس، گیسٹ ہاؤسز بھی گرا دئیے گے ہیں۔

    ضلع انتظامیہ کے مطابق ایبٹ آباد اور مری کو ملانے والی شاہراہ مری کو دونوں اطراف سے تجاوزات سے پاک کیا جائے گا جبکہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی، ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کو سیاحوں نے بھی سراہا ہے۔

  • اورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم کے کیمپ پر کریکر حملہ، 29 افراد زخمی

    اورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم کے کیمپ پر کریکر حملہ، 29 افراد زخمی

    کراچی: ایم کیوایم کی رکنیت سازی کیمپ پرکریکرحملے میں تین اراکین اسمبلی سمیت انتیس افراد زخمی ہوگئے، حملے کی ذمہ داری دو کالعدم تنظیموں نےقبول کرلی ہے۔

    مونتاج کراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پرکریکر سے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کےتین اراکین اسمبلی محمد حسین ،سیف الدین خالد اور شیخ عبداللہ سمیت درجنوں کارکن زخمی ہوگئے۔

    حملے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور کیمپ پرموجود سامان بکھرگیا،شہریوں کی بڑی تعداد موقع پرپہنچی اورریسکیوکا کام شروع کیا۔ زخمیوں کوپہلے قطراورپھر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،ایم ایل او کے مطابق بارہ زخمیوں عباسی شہید اسپتال لائے گئےخالدمقبول صدیقی ،واسع جلیل سمیت ایم کیوایم کےکئی اراکین اسمبلی عباسی شہید اسپتال پہنچے۔

    اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےواسع جلیل کاکہناتھا کریکر حملے کامقصد رکنیت سازی مہم کونقصان پہنچاناہے، کریکرحملے کی ذمہ داری دو کالعدم تنظیموں تحریک طالبان جماعت الاحرار اور جنداللہ نے قبول کرلی ہے۔

  • ایم کیو ایم کے تحت ایبٹ آباد میں ممبر سازی کا آغاز

    ایم کیو ایم کے تحت ایبٹ آباد میں ممبر سازی کا آغاز

    ایبٹ آباد: ایم کیو ایم نے ایبٹ آباد میں بھی ممبر سازی کا باقاعدہ آغاز کر دیا، رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان اور ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصورنے کارکنان کے فارم پُر کئے ۔

    ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر رابطہ کمیٹی سیف یار خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ممبر سازی کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس میں ایم کیو ایم کے کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین ملک میں انتظامی بنیادوں پر صوبوں کا قیام چاہتے ہیں ، الطاف حسین نے صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے بھی سب سے پہلے آواز بلند کی۔

    ممبر قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ممبر سازی مہم کے ذریعے ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے۔

  • ایبٹ آباد میں دہشت گردوں کو پناہ دینے والا افغان باشندہ گرفتار، اسلحہ برآمد

    ایبٹ آباد میں دہشت گردوں کو پناہ دینے والا افغان باشندہ گرفتار، اسلحہ برآمد

    ایبٹ آباد: سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے کی جانے والی کاروائی میں دہشت گردوں کو پناہ دینے والا افغان باشندہ گرفتار، پولیس نے ایک لیب ٹاپ، موبائل فون اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

    ڈی آئی جی ہزارہ اختر حیات گنڈاپور اور ایس پی سی ٹی ڈی اعجاز احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات نواں شہر میں خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے افغان باشندہ محین برام کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی افغانی حاجی خان موقع سے پہلے ہی فرار ہو گیا، دونوں افغان باشندے کرایہ کے مکان میں رہائش پزیر تھے، یہ دونوں غیر ملکی اپنے ہاں دہشت گردوں کو پناہ دیتے تھے جو ملک کے دیگر حصوں میں جاکر بم دھماکے کرتے تھے۔

    ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہےملزم سے ایک لیب ٹاپ، موبائلز، سمیں اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔

  • کو ہستان وڈیواسکینڈل کیس: پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    کو ہستان وڈیواسکینڈل کیس: پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    پشاور: کو ہستان وڈیو اسکینڈل کیس میں پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سماجی کارکن فرزانہ باری کی سپریم کورٹ میں زیر التواء درخواست کے فیصلہ تک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج داسوکو اس کیس کی سماعت سے روک کر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

    جسٹس سیٹھ وقار اور جسٹس مسز ارشاد قیصر پر مشتمل ڈبل بنچ نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، عدالت نے اپنے فیصلہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج داسوکو اس کیس کی سماعت سے روک کر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

    عدالت نے اپنے فیصلہ میں سماجی کارکن فرزانہ باری کی سپریم کورٹ سے درخواست پر فیصلہ آنے تک کاروائی سے روکا ہے۔وڈیو میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی خواتین کے ورثاء کی دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا یا ہے۔