Tag: abbottabad

  • نوجوان کو چھری مارنے والے چوکیدار کو مشتعل افراد نے مار ڈالا

    نوجوان کو چھری مارنے والے چوکیدار کو مشتعل افراد نے مار ڈالا

    ایبٹ آباد: پارکنگ تنازع پر نوجوان کے مبینہ قاتل چوکیدار کو مشتعل افراد نے مار ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے تھانہ چھانگلہ گلی کی حدود سمبر میں نجی سوسائٹی کے چوکیدار نے مقامی نوجوان کو پارکنگ کے تنازع پر چھریوں کے وار سے قتل اور اس کے بھائی کو زخمی کر دیا۔

    پولیس نے مقتول کی نعش اور زخمی کو اسپتال پہنچایا، تاہم نوجوان عمران عباسی کے قتل کی اطلاع ملتے ہی سیکڑوں افراد نے سوسائٹی کا گھیراؤ کر لیا۔

    مشتعل افراد نے سوسائٹی کے ایک حصہ میں آگ لگا دی اور پتھراؤ شروع کر دیا، ملزم نے بھاگنے کے لیے چھلانگ لگائی تو گر گیا، جس پر مشتعل افراد نے مبینہ قاتل چوکیدار کو گھیر لیا اور پولیس کی موجودگی میں تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔

    مخالف زمیندار کے ہاں کام کرنے پر بااثر شخص کا محنت کش پر تشدد، سر گنجا کر دیا

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    ادھر پاکپتن میں مخالف زمیندار کے ہاں کام کرنے پر بااثر ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک محنت کش کو تشدد کے بعد گنجا کر دیا، اور اس دوران ملزمان ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے، پولیس نے مقدمہ درج کر دیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

  • ایبٹ آباد کے قریب جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

    ایبٹ آباد کے قریب جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

    ایبٹ آباد میں گلیات کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، آتشزدگی سے ہزاروں درخت اور پودے جل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گلیات کے جنگلات میں آتشزدگی کے بعد مقامی انتظامیہ یا محکمہ جنگلات کی جانب سے 48 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی آگ بجھانے کی کارروائی تاحال شروع نہیں کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اڑتیس گھنٹے گزرنے کے باوجود سرکاری مشینری نہیں پہنچ سکی ہے، آگ سے سیکڑوں درخت جل کرخاک ہوگئے۔

    یونین کونسل نملی میرا کے گاؤں دکھن پنگھوڑہ سنگل کے جنگلات میں تیز ہواؤں کی وجہ سےآگ بھڑکی، شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے آگ بجھانے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال تشویشناک ہوسکتی ہے۔

  • ایبٹ آباد میں تین روزہ سمٹ میں جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت

    ایبٹ آباد میں تین روزہ سمٹ میں جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت

    ایبٹ آباد: ایبٹ آباد میں منعقدہ تین روزہ مینارٹی یوتھ لیڈرشپ سمٹ میں سانحہ جڑانوالہ کی شدید مذمت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اقلیتی امور حکومت خیبر پختون خوا کے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں تین روزہ مینارٹی یوتھ لیڈرشپ سمٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کی اقلیتی برادری کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

    سمٹ میں جڑانوالہ افسوس ناک واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی فادر ناصر ویلیم تھے۔

    تین روزہ سمٹ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نامور شخصیات کے سیشن، ٹریننگ اور لیکچرز کا انعقاد کیا گیا، سمٹ میں اقلیتی برادری اور بالخصوص نوجوانوں کی ملکی ترقی میں کردار اور اہمیت کو زیر بحث لایا گیا۔

    محکمہ کے مانیٹرنگ افسر میاں اسجد نے اسلام اور آئین پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا ذکر کرتے ہوئے جڑانوالہ کے افسوس ناک واقعے کی شدید مذمت کی۔

    محکمہ کے پلاننگ افسر صاحب زادہ حیدر جان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی خاطر خطیر رقم مختص کی ہے، جو نوجوانوں کے لیے تعلیمی اسکالر شپ، اسکلز ڈویلپمنٹ اسکیم، چھوٹے کاروباری گرانٹس، یوتھ ایڈونچر ٹرپ کے لیے ہے۔ عبادگاہوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ رہائشی کالونیوں کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے، قبرستانوں اور شمشان گھاٹ کے لیے زمین کے حصول اور باؤنڈری وال کی تعمیر کا سالانہ ترقیاتی پروگرام بھی جاری ہے۔

  • محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کے دفاتر پر چھاپا، سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کا تمام ریکارڈ ضبط

    محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کے دفاتر پر چھاپا، سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کا تمام ریکارڈ ضبط

    پشاور: محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کے دفاتر پر چھاپا مار کر سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کا تمام ریکارڈ ضبط کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی، سابق ایم پی ایز نذیر عباسی اور قلندر لودھی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

    اینٹی کرپشن نے محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کے دفاتر پر چھاپا مار کر سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ہزارہ ریجن کیڈٹ سہیل نے پی ٹی آئی دور حکومت میں تمام سیاسی بھرتیوں کا ریکارڈ قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

    کیڈٹ سہیل احمد کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی کی ہدایت پر ریکارڈ قبضہ میں لیا گیا ہے۔

  • ایبٹ آباد : شوہر نے بیوی سمیت چار افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا

    ایبٹ آباد : شوہر نے بیوی سمیت چار افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا

    ایبٹ آباد : گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے غصے میں آکر اپنی بیوی اور سالہ سالیوں سمیت چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے لڑی بنوٹہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بیوی سمیت چار افراد کی جان لے لی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ گولیاں لگنے سے ملزم کی بیوی کے ساتھ اس کی دو سالیاں اور ایک سالہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • ایبٹ آباد: کھائی میں کار گرنے کے باعث اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فیملی جاں بحق

    ایبٹ آباد: کھائی میں کار گرنے کے باعث اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فیملی جاں بحق

    ایبٹ آباد: بگنوتر کے قریب ایک کار کھائی میں جا گری، جس سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بگنوتر کے قریب ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں ایک بچی سمیت تین افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

    پولیس کے مطابق موٹر کار نتھیاگلی سے ایبٹ آباد آ رہی تھی کہ بریک فیل ہونے کے باعث بگنوتر کے قریب گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور ایک بچی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون کو تشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

  • ایبٹ آباد: اسکول وین گہری کھائی میں جاگری، 4 بچے جاں بحق

    ایبٹ آباد: اسکول وین گہری کھائی میں جاگری، 4 بچے جاں بحق

    اسکول سے گھر جانے والے بچے خوفناک حادثے کا شکار ہوکر ابدی نیند سوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ ایبٹ آباد کے پنڈ کرگو خان میں پیش آیا جہاں اسکول وین تیز رفئاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں چار بچے جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوئے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا تاہم دشوار گزار اور تنگ راستوں کے باعث ریسکیو میں مشکلات درپیش رہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فوری طور پر جاں بحق بچوں کی عمر اور ناموں کا تعین نہ ہوسکا، واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 6 جاں بحق

    گذشتہ تین روز کے دوران ایبٹ آباد میں رونما ہونے والا یہ دوسرا حادثہ ہے، اس سے قبل تئیس مئی کو بھی دلخراش حادثے کے نتیجے میں چھ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا۔

    حادثہ خیرہ گلی کےمقام پر پیش آیا جہاں کوسٹر کھائی میں جاگری، دلخراش حادثے کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے، بدقسمت کوسٹر مری سے ایبٹ آباد جارہی تھی۔

  • ایبٹ آباد میں آرہا ہوں، جلسے سے قبل عمران خان کا اہم بیان

    ایبٹ آباد میں آرہا ہوں، جلسے سے قبل عمران خان کا اہم بیان

    ایبٹ آباد: سابق وزیراعظم عمران خان حقیقی آزادی کی تحریک مارچ کے لئے آج ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج ایبٹ آباد میں جلسہ عام سےخطاب کرینگے، عمران خان کے ہمراہ وزیراعلی کے پی محمودخان اورقائم مقام گورنرمشتاق غنی ہونگے۔

    عمران خان نے ایبٹ آباد جلسے کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایبٹ آباد میں آج آ رہا ہوں اور آپ نے بھرپور طریقے سے جلسے میں شرکت کرنی ہے، انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ میں کیوں آ رہا ہوں ؟ ہم امپورٹڈ حکومت کے خلاف جلسہ کر رہے ہیں اور عوام کو آگاہ کرنا ہے، ساری قوم کو تیار کر رہے ہیں۔

    ایبٹ آباد جلسے کےحوالےسےانتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پولیس کےسات سو اہلکارجلسےکی سیکیورٹی پرمامور ہوں گے، جلسہ گاہ میں آنےکیلئےسات واک تھروگیٹ قائم کیےگئےہیں۔

    قائم مقام گورنرمشتاق غنی کا کہنا ہے کہ جلسہ ایبٹ آباد کی تاریخ کا سب سےبڑاجلسہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں امریکہ سمیت کبھی کسی ملک کے خلاف نہیں رہا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے اچھے تعلقات تھے اور پندرہ سال میں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مخالفت کی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا۔

  • ایبٹ آباد: سرکاری ٹیچر وحشی درندہ بن گیا، شاگردوں سے زیادتی کرڈالی

    ایبٹ آباد: سرکاری ٹیچر وحشی درندہ بن گیا، شاگردوں سے زیادتی کرڈالی

    ایبٹ آباد: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں ٹیچر جنسی درندہ بن گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے شیراون میں واقع سرکاری اسکول کے استاد نے اپنے دو شاگردوں کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    واقعے کے بعد علاقے میں سخت اشتعال پھیل گیا اور اہل علاقے نے جنسی درندے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، بڑھتے احتجاج کے پیش نظر شیروان پولیس نے سرکاری ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: نوجوان لڑکی سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی

    واضح رہے کہ ملک بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، چند روز قبل افسوس ناک واقعہ نارووال میں رونما ہوا جہاں پیجو والی میں ایک شخص نے 15 سالہ بچے کو گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    اس سے قبل رواں برس 20 اگست کو لودھراں کے نواحی علاقے میں دو سفاک ملزمان نے 4 سالہ بچی کو زبردستی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، 13 اور 12 سالہ ملزمان بچی کو بے ہوشی کی حالت میں فصلوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

  • آرمی چیف کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ، یادگار شہدا پرحاضری

    آرمی چیف کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ، یادگار شہدا پرحاضری

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف کے رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل عامرعباسی نے استقبال کیا، آئی جی آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد، کمانڈنٹ ایف ایف رجمنٹل سینٹر استقبال کرنیوالوں میں شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا دورہ سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر ہوا، دورے کے موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہداپرحاضری دی اور کانفرنس کےشرکا سے خطاب کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    اس سے قبل آج پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے تحت کور کمانڈرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیاہے آئی ایس پی آر سے جاری کردہ خبر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔