Tag: abbottabad

  • انتشار کی شکار ن لیگ کو بڑا جھٹکا، چار امیدواروں نے ٹکٹ واپس کر دیے

    انتشار کی شکار ن لیگ کو بڑا جھٹکا، چار امیدواروں نے ٹکٹ واپس کر دیے

    ایبٹ آباد: انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن شدید انتشار کا شکار ہوگئی ہے، ایبٹ آباد میں بھی بڑا جھٹکا لگ گیا، چار امیدواروں نے ٹکٹ واپس کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں شدید انتشار کی زد میں آئی ہوئی سابق حکمراں جماعت ن لیگ ایبٹ آباد میں بھی بحران کا شکار ہوگئی ہے۔

    سردار مہتاب عباسی کو ن لیگ کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے 15 کے لیے ٹکٹ نہ ملنے پر لیگی کارکن ناراض ہوگئے ہیں، ٹکٹ نہ ملنے کے رد عمل میں چار امیدواروں نے احتجاجاً اپنے ٹکٹ واپس کردیے۔

    ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے ضلعی اور تحصیل کی سطح کے عہدے داران نے کل بہ روز منگل اجتماعی استعفوں کا بھی اعلان کر کے ن لیگی اعلیٰ قیادت کی پریشانی بڑھا دی ہے۔

    سردار مہتاب عباسی کو ٹکٹ جاری نہ کیے جانے کے رد عمل میں جن امیدواروں نے ٹکٹ واپس کیے ہیں ان میں پی کے 36 سے سردار فرید اور پی کے37 سے سردار اورنگزیب شامل ہیں۔

    سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو نے بھی ن لیگ سے بغاوت کردی


    صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 38 سے ارشد اعوان اور پی کے 39 سے عنایت اللہ خان نے بھی اپنا ٹکٹ احتجاجاً واپس کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر کئی اہم رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں، گزشتہ روز لاہور کے سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور میو نے پارٹی سے بغاوت کی۔

    چند دن قبل ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگ کے وفادار رہنما زعیم قادری نے بغاوت کر دی تھی، پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ناراض ہونے والے رہنماؤں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایبٹ آباد: پولیس اہلکارکی فائرنگ سے2 بھائی جاں بحق

    ایبٹ آباد: پولیس اہلکارکی فائرنگ سے2 بھائی جاں بحق

    ایبٹ آباد: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہرایبٹ آباد میں گھریلو تنازعے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ 2 سگے بھائی جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں لوہر ملک پورہ ٹھنڈا میرہ کے علاقہ میں اظہر نامی پولیس اہلکار نے گھریلو تنازعے پر طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی محمد علی اور زبیر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ زیشان نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق اورزخمی افراد کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا, پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکاراظہر فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

    مردان: اسٹیج اداکارہ سنبل خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    خیال رہے کہ 3 فروری 2018 کوخیبرپختونخواہ کے علاقے مردان میں اسٹیج اداکارہ سنبل خان کو ڈانس پارٹی میں شرکت سے انکار کرنے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

    اداکارہ نور کو سابق شوہر نے گھر میں گھس کر قتل کردیا

    بعدازاں 19 فروری 2018 کو مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کو سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف نے فرنٹیئرفورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا

    آرمی چیف نے فرنٹیئرفورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کے دورے کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بیجز لگائے۔

    تقر یب میں حاضراور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نےشرکت کی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ’’پفرز‘‘ کمانڈنگ افسران سے خطاب بھی کیا۔

    انہوں نے مادر وطن کے دفاع  کیلئے پفرز کے کردار کی تعریف بھی کی، آرمی چیف نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، دفاع وطن کے لیے پفرز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

  • ایبٹ آباد کی نو سالہ سلینہ کوہ پیما بن گئی،عالمی ریکارڈ قائم کردیا

    ایبٹ آباد کی نو سالہ سلینہ کوہ پیما بن گئی،عالمی ریکارڈ قائم کردیا

    ایبٹ آباد : نو سالہ سلینہ خواجہ نے برف پوش اور بلند ترین کوز سر چوٹی سر کر کے کم عمر کوہ پیماء کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا اب ان کا ہدف ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنا ہے۔

    ایبٹ آباد سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے محمد اشفاق کے مطابق ایبٹ آباد کی رہائشی نو سالہ سلینہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔

    سلینہ نے گلگت کی 5765 میٹر بلند برف پوش چوٹی ’’کوزسر‘‘ کو سر کرکے کم عمر کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا، کم عمر سلینہ نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں سلینہ کا کہنا تھا کہ اب ہم امشال جائیں گے اور منگلی کی چوٹی سر کریں گے جس کی اونچائی6050میٹر ہے۔

    کم عمر کوہ پیما سلینہ خواجہ کی تربیت ان کے والد نے خود کی ہے، انہوں نے سلینہ کی لگن اور شوق کو دیکھتے ہوئے کو خطروں سے کھیلنے کی تیاری کیلئے گھر میں ہی فٹنس کلب بنا کر دے دیا۔

    سلینہ کی اگلی منزل دنیا کی بلند ترین منگلی اور ماؤنٹ ایورسٹ چوٹی کو سر کرنا ہے تاکہ یہ منفرد اعزاز بھی پاکستان کے نام کرسکے۔

    پاکستان کا نام بلند کرنے والی ننھی پری کا بچوں کے نام اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ہمیشہ بڑ اٹارگٹ چنیں، سخت محنت کریں اوراپنا ہدف حاصل کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایبٹ آباد: نواز شریف کا جلسہ، طلبا ہاسٹل سے بے دخل

    ایبٹ آباد: نواز شریف کا جلسہ، طلبا ہاسٹل سے بے دخل

    ایبٹ آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف آج کالج گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسے سے قبل سیکیورٹی کے تحت کالج کے 4 ہاسٹلز سے 500 سے زائد طلبا کو بے دخل کر کے ہاسٹلز کو تالے لگا دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف آج ایبٹ آباد کے کالج گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب سے دیا ہے جس کے تحت ایک ہزار اہلکار پنڈال اور اطراف کے علاقے میں تعینات ہوں گے۔ ڈی پی او اشفاق انور کے مطابق خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گی۔

    دوسری جانب نواز شریف کے عوامی طاقت کے مظاہرے میں عوام ہی رل گئے۔ کالج گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    جلسے کی وجہ سے پولیس نے رات گئے کالج ہاسٹلز کو خالی کروا کر تالا لگا دیا۔ کالج کے 4 ہاسٹل میں 500 سے زائد طلبا رہائش پذیر ہیں جنہیں بے دخل کردیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کوایبٹ آبادمیں جلسہ کسی صورت نہیں کرنے دینگے،باباحیدرزمان

    نوازشریف کوایبٹ آبادمیں جلسہ کسی صورت نہیں کرنے دینگے،باباحیدرزمان

    ایبٹ آباد : تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد باباحیدرزمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوایبٹ آبادمیں جلسہ کسی صورت نہیں کرنے دینگے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک صوبہ ہزارہ نے نواز شریف کی ایبٹ آباد آمد پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے ، تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے میاں نواز شریف کی ایبٹ آباد آمد سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوایبٹ آبادمیں جلسہ کسی صورت نہیں کرنے دینگے،

    باباحیدرزمان نے کہا کہ نوازشریف نےہزارہ کےعوام سے دھوکہ کیا، نوازشریف نے سوائےمحرومی کے کچھ نہیں دیا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ تحریک ہزارہ نواز شریف کے آنے پر شدید مزاحمت اور احتجاج کرے گی۔

    یاد رہے کہا گیا تھا کہ نواز شریف 19نومبرکو ایبٹ آباد جلسے سے عوامی مہم کا آغاز کریں گے اور اس کے بعد آئندہ کے جلسوں کاشیڈول جاری کیا جائے گا ۔

    واضح رہے اس سے قبل تحریک صوبہ ہزارہ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ایبٹ آباد آمد کے موقع پر احتجاج کا اعلان کیا تھا جبکہ تاجروں نے بھی تحریک صوبہ ہزارہ کی حمایت کرتے ہوئے شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایبٹ آباد میں محکمہ جنگلات کی سرپرستی میں درختوں کی بے دریغ کٹائی

    ایبٹ آباد میں محکمہ جنگلات کی سرپرستی میں درختوں کی بے دریغ کٹائی

    ایبٹ آباد: خیبر پختونخواہ حکومت کا صوبے کو سرسبز بنانے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ ٹمبر مافیا کے بعد محکمہ جنگلات کے عملہ کی سرپرستی میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں ٹمبر مافیا نے ہزاروں قیمتی درخت کاٹ دیے۔

    ایبٹ آباد میں گلڈانیہ کے جنگلات میں دن دہاڑے قیمتی درختوں کی اسمگلنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات کا عملہ بھی درختوں کی کٹائی میں ملوث ہے۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حکومت نے محکمہ جنگلات کی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو جنگلات کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔

    دوسری جانب صوبے میں شجر کاری کی مہم بھی جاری ہے اور خیبر پختونخواہ پاکستان کا واحد صوبہ بن گیا ہے جہاں وسیع پیمانے پر شجر کاری کے ذریعے 35 لاکھ ایکڑ جنگلات کو بحال کیا گیا ہے۔

    چند روز قبل عالمی ادارہ برائے تحفظ فطرت آئی یو سی این کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے پر کامیاب عملدر آمد کے بعد خیبر پختونخواہ کا شمار دنیا کے ان علاقوں میں ہونے لگا ہے جس نے عالمی معاہدے ’بون چیلنج‘ کو پورا کرتے ہوئے 35 لاکھ ایکڑ زمین پر جنگلات قائم کیے۔

    بعد ازاں ورلڈ اکنامک فورم نے بھی اس منصوبے کی کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر 12 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم خرچ کی گئی جس کے بعد یہ ملک کی سب سے بڑی ماحول دوست سرمایہ کاری بن گئی ہے۔

    یاد رہے کہ بلین ٹری سونامی کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور اب تک صوبے بھر میں 94 کروڑ درخت کامیابی سے لگائے جاچکے ہیں۔

    منصوبے کے تحت صوبے میں مجموعی طور پر ایک ارب درخت لگائے جانے تھے اور منصوبہ اب اپنے اختتامی مراحل میں ہے


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایبٹ آباد  ایوب میڈیکل کمپلکس میں ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی

    ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلکس میں ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی

    ایبٹ آباد : ایوب میڈیکل کمپلکس میں ڈاکٹرز اور علاقہ کے سماجی کارکن امجد شاہزمان کی سربراہی میں جرگہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ، جس کے بعد ڈاکٹروں نے نو روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپتال کے بورڈ آف گورنرز اور انتظامیہ کی جانب سے مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف نو روز سے جاری ہرتال ختم ہو گئی۔

    شہر کی سماجی شخصیت امجد شاہ زمان اور تحصیل ناظم اسحاق زکریا کی قیادت میں جرگہ نے ڈاکٹروں سے مذاکرات کئے اور ان کی جانب سے پیش کئے گے چارٹر آف ڑیمانڈ پر انہیں یقین دہانی کروائی۔

    جس کے مطابق اسپتال ڈائریکٹر بریگیڈیئر ر اجمل، کالج ڈین ڈاکٹر عزیز النساء، بی او جی چئیرمین جاوید پنی اور سیکرٹری میجر ر صدیق کو کرپشن کے الزامات میں انہیں عہدوں سے ہٹانے کیلئے تحریک شروع کریں گے۔

    جس پر ڈاکٹروں نے اس یقین دہانی کے بعد آج سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔


    مزید پڑھیں : ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


    یاد رہے گذشتہ روز صوبائی حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے نمٹنے کیلئے ایوب میڈیکل کمپلکس کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے اور ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا، جس کیلئے ہڑتالی ڈاکٹروں کی لسٹیں مرتب کرنا شروع کر دی تھیں جبکہ ہڑتالی ڈاکٹروں کو گرفتار اور نوکریوں سے برخاست کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    صوبائی حکومت ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی صورت صوبائی حکومت ڈاکٹروں کو مریضوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی

    واضح رہے کہ نو روز تک جاری رہنے والی ہڑتال نے 90 سے زائد مریضوں کی جانیں لی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلکس میں اسپتال انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی ہے، کے پی کے حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے آئنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے نمٹنے کیلئے ایوب میڈیکل کمپلکس کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہڑتالی ڈاکٹروں کی لسٹیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ ہڑتالی ڈاکٹروں کو گرفتار اور نوکریوں سے برخاست کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    صوبائی حکومت ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی صورت صوبائی حکومت ڈاکٹروں کو مریضوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔


    مزید پڑھیں : ایبٹ آباد: ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث 6 روز میں 76 مریض جاں بحق


    دوسری جانب ہڑتال کے باعث 80 سے زائد مریضوں کی ہلاکت کی انکوائری کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس میں اسپتال انتظامیہ, بورڈ آف گورنرز اور ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ایبٹ آباد تحصیل کونسل نے ڈاکٹروں کی ہڑتال پر ان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ میرپور میں درخواست جمع کر وادی، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایبٹ آباد: ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث 6 روز میں 76 مریض جاں بحق

    ایبٹ آباد: ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث 6 روز میں 76 مریض جاں بحق

    ایبٹ آباد: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں واقع ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال بے شمار لوگوں کی جانیں لینے لگی۔ 6 روز میں 76 مریض دم توڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال گزشتہ 6 روز سے جاری ہے۔

    ڈاکٹرز نے او پی ڈیز، وارڈز اور آپریشن تھیٹرز کا مکمل بائیکاٹ کر دیا۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال میں پروفیسرز, ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرز بھی شریک ہوگئے ہیں۔

    ڈاکٹروں نے حکومت سے چیئرمین بورڈ آف گورنرز جاوید پنی، سیکریٹری بورڈ میجر (ر) صدیق، اسپتال ڈائریکٹر بریگیڈئر (ر) اجمل اور کالج ڈین ڈاکٹر عزیز النسا عباسی کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

    ہڑتالی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

    ڈاکٹروں نے احتجاج کے بعد ایوب میڈیکل کالج بھی بند کروا دیا اور کلاسز اور لیبارٹری کو تالے لگا دیے گئے۔

    جانیں بچانے والے مسیحاؤں کی ہٹ دھرمی نے بے شمار لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 6 روز میں 76 مریض علاج نہ ہو سکنے کے باعث تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئے جس کی تصدیق اسپتال انتظامیہ نے خود کی۔

    تاحال کسی حکومتی عہدیدار کی جانب سے صورتحال کا نوٹس نہیں لیا گیا۔