Tag: abbottabad

  • ایبٹ آباد:ماں نے نومولود بچی کو گلا دبا کر مار ڈالا

    ایبٹ آباد:ماں نے نومولود بچی کو گلا دبا کر مار ڈالا

    ایبٹ آباد: سفاک ماں نے اپنی نومولود بچی کو جعلی عامل کے کہنے پر قتل کرڈالا۔

    اطلاعات کے مطابق جعلی عامل کی باتوں نے ایک ماں کو بھی سفاک بنادیا، جس نے اپنے ہی لخت جگر کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔

    ایبٹ آباد کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والی خاتون روبی نے ایک معصوم بچی کو جنم دیا، جعلی عامل کی باتوں میں آکر ماں نے خود کو اپنے ہاتھوں سے معصوم بچی کا گلا گھونٹ دیا تاہم اس قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

    پولیس نے ماں کو حراست میں لے کر چھان بین شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق قتل کے حقائق بہت جلد سامنے آجائیں گے جس کے بعد عامل کی گرفتاری کے گرد بھی گھیرا تنگ کیے جانے کا امکان ہے۔

    قبل ازیں 15 اکتوبر کو فیصل آباد میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس میں شہریوں نے ماں کے ہاتھوں 12 سالہ بیٹی کی فروخت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون اور اس کے داماد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی فروخت ناکام، شہریوں نے ماں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں آرمی میڈیکل کورکا کردارقابل تعریف ہے، راحیل شریف

    دہشتگردی کیخلاف جنگ میں آرمی میڈیکل کورکا کردارقابل تعریف ہے، راحیل شریف

    ایبٹ آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آرمی میڈیکل کور کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کردارقابل تعریف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آرمی میڈیکل کورکا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کردار قابل تعریف ہے۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آرمی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہمیشہ صحت عامہ کا معیار بلند رکھا، انہوں نے کہا کہ آرمی کے اسپتالوں اور طبی مراکز کی اپ گریڈیشن کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات میں میڈیکل کور نےہمیشہ لبیک کہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل آصف ممتازسکھرا کو آرمی میڈیکل کور کے کرنل کمانڈنٹ کےبیجز لگائے۔

    علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔

     

  • اسامہ بن لادن کی اراضی پرکنٹونمنٹ بورڈ اور صوبائی حکومت میں تنازعہ

    اسامہ بن لادن کی اراضی پرکنٹونمنٹ بورڈ اور صوبائی حکومت میں تنازعہ

    ایبٹ آباد: بلال ٹاؤن میں واقع اسامہ بن لادن کی اراضی پر ضلعی انتظامیہ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے لگائی گئی چار دیواری پر سفید رنگ کرکے بورڈ نصب کر دیا۔

    القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد کے بلال ٹاؤن میں واقع اراضی پر کینٹ بورڈ کی جانب سے چاردیواری لگا دی گئی، اسامہ اراضی پر کینٹ بورڈ کی جانب سے علاقہ کی عوام کیلئے قبرستان بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس اعلان کے بعد کینٹونمنٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

    کنٹونمنٹ بورڈ نے چند روزقبل اسامہ بن لادن کی اراضی کے چاروں اطراف دیوار لگا دی تھی، جس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور لگائی جانے والی چار دیواری پر سفید رنگ کر ڈالا، اس کیساتھ دیوار پر لکھائی بھی کر ڈالی اور کمپاؤنڈ اراضی پر بورڈ بھی نصب کر دیا کہ یہ اراضی صرف اور صرف صوبائی حکومت کی ملکیت ہے، اور اس کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    خیبر پختو نخواہ حکومت نے اسامہ اراضی کی دعویداری کیلئے اشتہار بھی جاری کیا تاہم کوئی دعویدار سامنے نہ آنے کے بعد چار کنال دس مرلہ اراضی صوبائی حکومت کے نام پر منتقل ہو گئی۔

    اے آروائی نیوز نے سب سے پہلے کمپاؤنڈ کی اراضی پر چار دیورای کی تعمیر کی خبر نشر کی تھی، صوبائی حکومت نے اس اراضی پر تفریحی پارک بنانے کا فیصلہ کیا تاہم پارک پر تاحال عمل درآمد نہ ہونے کے باعث کینٹ بورڈ انتظامیہ نے اس اراضی کے اطراف چار دیواری لگا کر یہاں علاقہ بلال ٹاؤن، لوہر جناح آباد کے عوام کیلئے قبرستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ایبٹ آباد : اسامہ بن لادن کی رہائش گاہ کو قبرستان بنانے کا فیصلہ

    ایبٹ آباد : اسامہ بن لادن کی رہائش گاہ کو قبرستان بنانے کا فیصلہ

    ایبٹ آباد : القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد کے بلال ٹاؤن میں واقع اراضی پر کینٹ بورڈ کی جانب سے چاردیواری لگا دی گئی، اسامہ اراضی پر کینٹ بورڈ کی جانب سے علاقہ کی عوام کیلئے قبرستان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دو مئی دو ہزارگیارہ کو امریکی میرینز کی جانب سے اس کمپاؤنڈ پر فوجی آپریشن کیا گیا تھا جس پر مبینہ طورپر اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا گیا تھا.

    واقعے کے بعد ایبٹ آباد کمیشن نے اس کمپاؤنڈ کا دورہ کیا اورمختلف زاویوں سے تحقیقات کیں جس کے بعد اس قلعہ نما کمپاؤنڈ کو کمیشن کے حکم پر مسمار کر دیا گیا۔

    خیبر پختو نخواہ حکومت نے اسامہ اراضی کی دعویداری کیلئے اشتہار بھی جاری کیا تاہم کوئی دعویدار سامنے نہ آنے کے بعد چار کنال دس مرلہ اراضی صوبائی حکومت کے نام پر منتقل ہو گئی، جہاں صوبائی حکومت نے تفریحی پارک بنانے کا فیصلہ کیا۔

    پارک پر تاحال عمل درآمد نہ ہونے کے باعث کینٹ بورڈ انتظامیہ نے اس اراضی کے اطراف چار دیواری لگا کر یہاں علاقہ بلال ٹاؤن، لویر جناح آباد کے عوام کیلئے قبرستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب آئندہ دنوں میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس اراضی پر کینٹ بورڈ اور ضلعی انتطامیہ کے درمیان تنازعہ بن سکتا ہے، کیونکہ اسامہ بن لادن کی اراضی صوبائی حکومت کی ملکیت ہے جبکہ علاقہ کی حدود کینٹ میں آتی ہے۔

     

  • بوٹ کیمپ ، رسہ کشی کے مقابلے میں قومی کرکٹرز نے فوجی جوانوں کو شکست دے دی

    بوٹ کیمپ ، رسہ کشی کے مقابلے میں قومی کرکٹرز نے فوجی جوانوں کو شکست دے دی

    ایبٹ آباد: بوٹ کیمپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور فوجی جوانوں کے درمیان رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ ہوا، انور علی اور دیگر کھلاڑی قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

    شاگردوں اور استادوں کے درمیان زور آزمائی میں پاکستانی کرکٹرز پاک فوج کے جوانوں پر بازی لے گئے، مقابلہ شروع ہوا، دونوں جانب سے خوب زور لگا، شرجیل کا موٹاپا کھلاڑیوں کے کام آگیا۔

    کمر پر رسی باندھ کر ایسا زور لگایا کہ سب کچھ کچھا چلا آیا، انور علی اور دیگر کھلاڑی قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے رہے، فوجی جوان بھی ہمت ہارنے کو تیار نہیں تھے، اس دوران مصبا الحق ،یونس خان ،جنید خان ،اظہر علی اورشرجیل خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے رسہ کشی کے مقابلے میں حصہ لیا۔

    مقابلے میں جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے بھی آگے بڑھ کر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو داد دی تاکہ ان کے حوصلے مزید بلند ہو سکیں ۔

    دوسری جانب پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کی انجری ٹھیک ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، دورہ انگلینڈ کےلئے پروفیسر کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

    ایم آر آئی رپورٹ میں محمد حفیظ کی فٹنس غیر تسلی بخش قرار دے دی گئی ہے، مزید ایک ہفتے تک آرام کے بعد دوبارہ ٹیسٹ ہونگے، امکانات ہیں کہ پروفیسر حفیظ کو فتنس کی بحالی کیلئے باہر بھیجا جاسکتا ہے۔

  • قومی کرکٹرزکے ٹریننگ کیمپ کا آغاز، یاسرشاہ گھٹنے کی انجری کے سبب ان فٹ قرار

    قومی کرکٹرزکے ٹریننگ کیمپ کا آغاز، یاسرشاہ گھٹنے کی انجری کے سبب ان فٹ قرار

    ایبٹ آباد : دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ پاکستانی ملٹری اکیڈمی کاکول میں شروع ہوگیا، لیگ اسپنر یاسرشاہ انجری کے باعث کیمپ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرزکا بوٹ کیمپ کاکول ملٹری اکیڈمی میں شروع ہوگیا ہے، قومی کرکٹرز نے پہاڑوں پر ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

    اب سیلفیاں نہیں بنائی جائیں گی بلکہ دو ہفتے صرف پریکٹس ہوگی۔ آرمی کے ٹرینرز کھلاڑیوں کو مزید فٹ بنائیں گے۔ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی فوجی طرزکے ڈسپلن پر عمل کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ پاک فوج کے فٹنس کیمپ کی تاب نہ لا سکے اوران فٹ ہو کر باہر ہو گئے ہیں۔

    ڈاکٹرز کے مطابق یاسر شاہ کی ایم ٓآر آئی رپورٹ میں گھٹنے کی انجری کا مسئلہ سامنے آیا ہے، جسے نارمل ہونے میں ایک ماہ سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

    پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کیمپ کے دوران ہی فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔ لیگ اسپنر یاسر گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر کیمپ سے باہر ہوئے۔پی سی بی نے انہیں علاج کیلئے طلب کر لیا ہے تاہم ان کی انجری کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

    واضح رہے کہ کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں 35 کھلاڑیوں کا بوٹ کیمپ 4 جون تک جاری رہے گا جس میں فزیکل فٹنس پر زیادہ زور ہوگا۔

    بوٹ کیمپ سے قبل لیے جانے والے فٹنس ٹیسٹ میں متعدد کھلاڑیوں کی فٹنس غیر تسلی بخش رہی۔ پی سی بی نے ٹیسٹ نہ دینے والے انجرڈ کھلاڑیوں کو بحالی پروگرام میں شرکت کی ہدایت کی تھی۔

    پاکستان کا دورہ انگلینڈ 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا۔ یاد رہے کہ دوہزار تیرہ میں بھی کھلاڑی ایبٹ آباد میں اس طرح کی لہو گرمانے والی ٹریننگ کرچکے ہیں۔

  • عنبرین قتل کیس : کے پی کے حکومت ملزمان کو سزا دلوانے کیلئے سر گرم

    عنبرین قتل کیس : کے پی کے حکومت ملزمان کو سزا دلوانے کیلئے سر گرم

    ایبٹ آباد : عنبرین قتل کیس میں خیبر پختو نخواہ حکومت مقدمہ کی مدعی بن گئی، کے پی کے حکومت اس سفاک قتل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے سرگرم ہوگئی، وزیر اعظم پاکستان نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ مکول میں پندرہ سالہ عنبرین کو قتل اور جلائے جانے والے واقعہ کا وزیر اعلی پرویز خٹک نے چند روزقبل نوٹس لیا تھا،ملزمان کی گرفتاری کے بعد صوبائی حکومت اس قتل کیس میں فریق بن گئی اور کیس کی پیروی کرنے لگی۔

    کیس کی پیروی کا مقصد ملزمان اور ان کے ورثاء کی جانب سے لڑکی کے والدین پر راضی نامہ کا دباؤ نہ ڈالا جاسکے، اور ملزمان کو سخت ترین سزادلوائی جائے۔

    وزیر اعلی خیبر پختو نخواہ کے نوٹس کے بعد ہی ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں،وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے بھی عنبرین قتل کیس کا نوٹس لیا اور واقعہ کی مذمت کی، وزیر اعظم نے حکام کو ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا۔

    وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل غیر اسلامی بلکہ غیر انسانی بھی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چند افراد نے 15 سالہ عنبرین کو جرگے کے فیصلے کے بعد گاڑی میں باندھ کر زندہ جلا دیا تھا۔

    بعدازاں ملزمان نے وارادات کو حادثے کا رنگ دینے کیلئے قریب کھڑی تین گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی تھی۔

     

  • ایبٹ آباد : زندہ جلائی جانے والی لڑکی کی شناخت ہوگئی

    ایبٹ آباد : زندہ جلائی جانے والی لڑکی کی شناخت ہوگئی

    ایبٹ آباد : گزشتہ روز ایبٹ آباد میں زندہ جلائی جانےوالی لڑکی نویں جماعت کی طالبہ نکلی، سولہ سال کی عنبرین آدھی رات کےبعد غائب ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے مکول میں گاڑی میں زندہ جلائی جانے والی لڑکی کی شنا خت ہوگئی۔ عنبرین دختر ریاست علی نویں جماعت میں پڑھتی تھی۔

    پولیس افسرنےبتایا کہ سولہ سالہ عنبرین آدھی رات کے بعد گھر سے غائب ہوئی تھی، عنبرین کو نامعلوم افراد نے گاڑی میں باندھ کرآگ لگادی تھی۔

    ملزمان نے اپنا جرم چھپانے اور تفتیش کا رخ موڑنے کیلئے قریب کھڑی دواورگاڑیوں کو بھی آگ لگادی تھی،ابتدائی طورپرمتوفیہ کی چوڑیوں کی مدد سے انداز ہ لگایا گیا تھا کہ یہ لاش لڑکی کی ہے۔

    پولیس نے سوزوکی ڈرائیور نصیر کو گرفتار کرلیا ہے جس نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کھڑی کرکے گیا اور جب صبح دیکھا تو گاڑی جلی ہوئی تھی، اسے نہیں معلوم کہ لڑکی گاڑی میں کیسے آئی۔

    پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ عنبرین کے گھروالوں نےابھی تک کسی پرشبہ ظاہرنہیں کیا ہے،پولیس نےواردات کے شبے میں چند افراد کوحراست میں بھی لے لیاہے۔

     

  • مشرف کوعلاج کیلئے بیرون ملک نہیں بھیجنا چاہیئے تھا، افتخارچوہدری

    مشرف کوعلاج کیلئے بیرون ملک نہیں بھیجنا چاہیئے تھا، افتخارچوہدری

    ایبٹ آباد : سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے پرویزمشرف کو بیرون ملک علاج کیلئے بھیج کر اختیارات کا غلط استعمال کیا اوراب حکومت سپریم کورٹ کے کند ھے پر رکھ رہی ہے۔

    سپریم کورٹ نے مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ یہ بات انہوں نے ایبٹ آباد میں سردار امان ایڈووکیٹ کے بھائی کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    افتخارمحمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی پرویز مشرف کا علاج ہو سکتا تھا حکومت کو انہیں باہر نہیں بھیجنا چاہئیے تھا۔

    ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ پرویز مشرف اگر پاکستان نہ آئے تو مقدمات کا کیا بنے گا تو ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی عدالتوں نے انٹرپول کے ذریعے ایسے افراد کو پاکستان بلایا اور اب بھی واپس لا سکتی ہیں۔

  • ایبٹ آباد میں افغانیوں کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع

    ایبٹ آباد میں افغانیوں کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع

    ایبٹ آباد : حساس اداروں کی جانب سے افغانیوں کو پاک چین راہداری منصوبہ اور ایبٹ آباد کی سیکورٹی کیلئے رسک قرار دئیے جانے کے بعدایبٹ آباد کینٹ کی حدودمیں افغانیوں کونکالنے کیلئے پولیس اور کینٹ بورڈ نے آپریشن شروع کر دیا۔

    کالج روڈ پر افغانیوں کے زیراستعمال دکانیں ماربل فیکٹری سیل کر دی۔ ایک ماہ کے نوٹس کی مدت ختم ہونے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کے عملہ اور پولیس نے افغانیوں کو کینٹ کی حدود سے نکالنے کیلئے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا۔

    منڈیاں کالج روڈ پرافغانیوں کے زیراستعمال تھڑے، ریڑھیاں قبضہ میں لے لیں، اور متعدد افغانیوں کو گرفتار کرکے ان کے زیر استعمال دکانیں سیل کر دی گئیں۔

    کینٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق افغانیوں کو کسی صورت کینٹ کی حدود میں رہائش یا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پہلے مرحلہ میں افغانیوں کے کاروبار کو ختم جبکہ دوسرے مرحلہ میں انہیں کینٹ کے رہائشی گھروں سے نکالا جائے گا۔

    پہلے ہی کینٹ بورڈ نے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں جس کی معیاد ختم ہونے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا ہے، آپریشن کی قیادت وائس چئیرمین کینٹ بورڈ سردار ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر بورڈ ممبران کر رہے ہیں۔