Tag: abbottabad

  • میرشکیل، میرابراہیم ودیگر کیخلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    میرشکیل، میرابراہیم ودیگر کیخلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    ایبٹ آباد :تو ہین اہل بیت کیس میں عدم حاضری پرایبٹ آباد کی مقامی عدالت نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان، میر ابراہیم ،شائستہ لودھی،وینا ملک اور اسدخٹک کے دائمی وارنٹ جاری کر دئیے.

    دائمی وارنٹ کے ذریعے تمام ملزمان کی پاکستان میں کہیں بھی موجودگی پر پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مدعی بلال مرتضی کی دائر درخواست پرسول جج تھری نجیب الحق کی عدالت نے توہین اہل بیت کیس کی سماعت کےدوران ملزمان کی عدم حاضری پربر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، میر ابراہیم ،شائستہ لودھی،وینا ملک اور اسدخٹک کے دائمی وارنٹ جاری کر دئیے۔

    عدالت نے دائمی وارنٹ کے ذریعے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزمان کی کہیں بھی موجودگی پر انھیں گرفتار کرکے عدالت میں پیشی کو یقینی بنائیں۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پرمتعلقہ تھانہ میرپور کے ایس ایچ او ،تفتیشی ٹیم اور مدعی کو بیانات قلمبند کروانےکیلئے بھی طلب کر لیا، کیس کی مزیدسماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

  • پھانسیوں کے باعث دہشتگردوں کے ردعمل کا خطرہ ہے، مشتاق احمد غنی

    پھانسیوں کے باعث دہشتگردوں کے ردعمل کا خطرہ ہے، مشتاق احمد غنی

    ایبٹ آباد : خیبر پختو نخواہ کے وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے سزائے موت پر عمل درآمد کرنے کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی بنادی۔

    صوبے میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد ایک سو اکیانوےہے۔ ان میں کالعدم تنظیموں کے چاردہشت گرد بھی ہیں۔ایبٹ آباد الیکٹرونک میڈیا کے دفتر میں گفتگو کے دوران مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ پھانسی کے قیدیوں کی سزاپر عمل درآمد کے باعث دہشت گردوں کے ردعمل کا خطرہ ہے۔

    جس کیلئے قانون نافذکرنے والے ادارے مکمل چوکس ہیں، وزیراعلیٰ نے آئی جی کو پولیس میں مزید بھرتیوں کی ہدایت کی ہے۔ مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ ایک ماہ کے اندر افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود کیا جائے۔

    وفاق کی طرف سے عمل درآمد نہ ہونے پر صوبائی حکومت خود انہیں کیمپوں تک محدود کرے گی، صوبے میں غیر قانونی افغان سموں کو بند کرنے کیلئے وفاقی حکومت موثر اقدامات کرے۔

  • حکمرانوں کی ترجیحات صرف اپنے لئے ہیں، شاہ محمود قریشی

    حکمرانوں کی ترجیحات صرف اپنے لئے ہیں، شاہ محمود قریشی

    ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چئیر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جو منتخب ہو کر آئی ہے اس کی ترجیحات اپنی ذات کیلئے ہیں پاکستان اور عوام کیلئے نہیں۔

    ملک میں اس وقت حقیقی تبدیلی کیلئے ایسے منتخب نمائندوں کی ضرورت ہے جن کا دامن اور نیت صاف ہو۔ایبٹ آباد میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر نجی اسکول کی تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو تبدیلی کی ضرورت ہے ۔

    بیس کروڑ کے ملک میں چند ہزارلوگوں کی ضرورت ہے جن کے پاس وژن، کردار اور سمت درست ہو تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ ہماری بدنصیبی ہے کہ ہم معاشرے کی برائیوں کو زیادہ جبکہ اچھائیوں کو کم اچھالتے ہیں۔

    تقریب کے موقع پر معذور بچوں نے ٹیبلوز پیش کرکے مہمانوں سے خوب داد وصول کی۔

  • ایک اورعدالت نے میرشکیل ودیگرکو اشتہاری قراردیدیا

    ایک اورعدالت نے میرشکیل ودیگرکو اشتہاری قراردیدیا

    ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کی ایک اور عدالت نے توہین آمیز پروگرام سے متعلق کیس میں جیو ٹی وی کے مالک میر شکیل کواشتہاری قرار دے دیا۔ایبٹ آباد میں سول جج اور مقامی مجسٹریٹ نجیب الحق کی عدالت میں جیوکے توہین آمیز پروگرام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    جیو ٹی وی کے مالک میر شکیل سمیت مقدمے میں نامزد چاروں ملزم پیش نہیں ہوئے۔ متعدد بار حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے میر شکیل، شائستہ لودھی اور دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او میر پور تفتیشی افسران سمیت مدعی کو بھی بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کر لیا۔ جیو کے توہین آمیز شو کیخلاف سردار بلال مرتضی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

  • دھرنا ختم نہیں کیا ملک بھر میں پھیلا دیا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

    دھرنا ختم نہیں کیا ملک بھر میں پھیلا دیا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

    ایبٹ آباد: ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ قوم جاگ چکی ہے ، عوام پچیس دسمبر کو کراچی کے دھرنے کو کامیاب بنائیں۔ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنا ملک گیر دھرنے اور انقلاب میں تبدیل ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟جنگ تو ابھی شروع ہوئی ہے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ دھرنا کامیاب ہوا ہے کیونکہ سوئی ہوئی قوم جاگ چکی ہے، تنقید کرنے والوں سے کوئی سروکار نہیں ہے،انہوں نےا س وقت بھی تنقید کی تھی جب دھرنا شروع کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آج کے جلسے کو انقلاب ان ایبٹ آباد کانام دے رہا ہوں، ایبٹ آباد میں آج لوگوں کا تاریخی سمندر ہے، ایبٹ آباد اورہری پور کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے دھرنے کوملک بھرمیں پھیلانے کوغلط رنگ دیا،کارکن تنقید کورد کردیں اور اپنے سفرکوجوش وخروش سے جاری رکھیں، ہم نے انقلاب کے لئے ایک نیا محاذ کھولا ہے،یہ کمانڈرکافیصلہ ہوتا ہے کہ وہ کس کومحاذ کے لئے منتخب کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مخالفین کے اتفاق اور اختلاف سے نہیں انقلاب سے سروکار ہے،لوگوں کی شرکت نے ثابت کردیا کہ ہمارا دھرنا کامیاب ہوا ہے،تنقیدکرنے والے کہتے ہیں دھرنا ناکام ہوگیا، ڈیل ہوگئی ہے، تنقید کرنے والے تھوڑا صبر کریں، پریشان نہ ہوں، محرم میں وقفہ کرکے کارکنان کو انقلاب کیلئے وقت دے رہے ہیں۔

    محرم کے بعد 23نومبر کو انقلاب دھرنا بھکر میں ہوگا،اور اگر بھکرکا جلسہ مینارپاکستان کامنظرپیش نہ کرے توتحریک ختم کرنے کااعلان کردوں گا، میں شہرشہر جاکر لوگوں کو جگا رہا ہوں۔، دسمبرسیالکوٹ، 21دسمبر مانسہرہ آؤں گا، 25دسمبرکو مزار قائد پر انقلاب دھرنا ہوگا،

    ہزارہ والوں اور ایبٹ آباد نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، لفافوں کے ساتھ تجزیہ کرنیوالوں کے فیصلے عوام قبول نہیں کرتے، عوام کو کبھی تنہاچھوڑا ہے نہ چھوڑیں گے،جدوجہدجاری رہے گی ،ہم حکومت اور نظام کی فوری تبدیلی کیلئے آئے تھے، اللہ کو حکومت اورنظام کی فوری تبدیلی منظور نہ تھی، کروڑوں لوگ انقلاب کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ہوا وزیراعظم جہاں گئے، لوگوں نے’’گونوازگو‘‘کے نعرے لگائے،وہ وقت دور نہیں جب پیدا ہونے والا بچہ گونوازگو کانعرہ لگائے گا، انہوں نے کہا کہ ضرورت تھی انقلاب کایہ پیغام پاکستان کے طول عرض میں پہنچایاجائے۔،

    پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ دبئی میں ڈیل ہوگئی، ڈاکٹرطاہرالقادری پیسے لینے اور دینے والا جہنمی اورشیطان  نہیں ہے،انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو اپنا نکتہ نظر تین ہفتے پہلے بتا دیا تھا،  ہمارا پی ٹی آئی سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

    ڈکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ  موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت انتخابات قبول نہیں کریں گے، موجودہ الیکشن کمیشن کا کوئی مستقل سربراہ نہیں ہے،  2013کے انتخابات منصفانہ اورغیرجانبدارانہ نہ تھے،  ن لیگ کے سوا سب نے انتخابات میں دھاندلی کاذکر کیا۔،

    مداخلت اوردھاندلی کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر نے استعفیٰ دیاتھا، ہم سب سے پہلا صوبہ ہزارہ بنائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں کم ازکم 7صوبے بنائیں گے، ایبٹ آباد کو دنیا کی جنت میں بدلنا ہے،ہزارہ میں کوئی بڑی انڈسٹری نہیں بنائی گئی، حکومت آئی تو صوبہ ہزارہ کو سوئٹزرلینڈ بنادیں گے۔

    نوجوان کمیٹیاں بنائیں اوربلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں،میں جوانوں کی حکومت دیکھنا چاہتا ہوں،  ہربے گھرکوگھر،روٹی ،کپڑا اورروزگار ہمارا منشور ہے، غریبوں کی پرورش پاکستان عوامی تحریک کی حکومت کرے گی۔

    میٹرک تک تعلیم مفت کریں گے،عوامی تحریک کی حکومت میں ہرغریب کا علاج مفت ہوگا،انشااللہ  آئندہ انتخابات میں ہرسیٹ پر اپنا نمائندہ کھڑا کریں گے۔