Tag: abducted

  • پسند کی شادی پر لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے کی والدہ سمیت 2 افراد کو اغوا کرلیا

    پسند کی شادی پر لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے کی والدہ سمیت 2 افراد کو اغوا کرلیا

    میانوالی: پنجاب میں پسند کی شادی پر لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے کی والدہ سمیت 2 افراد کو اغوا کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبے پنجاب کے ضلع میانوالی میں پسند کی شادی کرنے کیلئے لڑکی لڑکے کے ساتھ چلی گئی جس کے بعد لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے کی والدہ سمیت 2 افراد کو اغوا کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 9 افراد نے گھر میں گھس کر لڑکے کی والدہ اور 13 سالہ لڑکی کو اغوا کیا، نٹال والا میں 27 ستمبر کو لڑکی اپنی مرضی سے پڑوسی لڑکے کے ساتھ گھر سے گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد 28 ستمبر کو لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے کی والدہ سمیت 2 افراد کو اغوا کرلیا، تھانہ واں بھچراں میں دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے چھاپوں میں چند ملزمان کو حراست میں لیا ہے، مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہے ہیں۔

  • ملزمان شہری کو کار سمیت اغوا کر رہے ہیں، سنسنی خیز فوٹیج سامنے آ گئی

    ملزمان شہری کو کار سمیت اغوا کر رہے ہیں، سنسنی خیز فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: گلشن اقبال میں دو روز قبل شہری کو اغوا کر کے کار چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کار سوار مسلح ملزمان نے گلشن تھانے کے قریب مسکن پر کار چھیننے کی بڑی واردات کی اور فرار ہو گئے، واردات کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

    واقعے میں 5 ملزمان شہری کو کار سمیت اغوا کر کے لے گئے تھے، اس واردات کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے مسکن کے قریب سڑک پر کار روکی، کار سے 4 ملزمان اتر کر مطلوبہ کار کی جانب گئے، ٹرانسپورٹ کمپنی کا ملازم محمد علی چکن لے کر دکان سے نکلا، اور ڈگی میں سامان رکھ کر کار میں بیٹھ گیا۔

    کراچی میں منشیات فروشی کی آمدنی سے دہشت گردوں کی فنڈنگ کا انکشاف

    فوٹیج کے مطابق چاروں طرف کھڑے ملزمان نے اچانک سے کار گھیر لیا، اور شہری کو کار کے اندر ہی زبردستی بٹھا لیا، پھر ملزمان دونوں کاروں میں فرار ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری محمد علی کو اغوا کے بعد ناردرن بائی پاس لے جایا گیا تھا، اور ایک سنسان جگہ پر شہری کو اتار کر ملزمان فرار ہو گئے۔

  • لکی مروت: مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

    لکی مروت: مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

    لکی مروت: پولیس کا کہنا ہے کہ حسین خیل کے قریب 10 مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کے علاقے حسین خیل میں نامعلوم افراد نے 10 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مغوی سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے ملازم ہیں جس کا تعلق نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، کرک اور دیگر علاقوں سے ہے۔

    پولیس کے مطابق مزدوروں کو تجوڑی سے شادی خیل روڈ پر کام کیلئے جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔

  • پنجاب پولیس کے اے ایس آئی ٹنڈو محمد خان سے  اغوا

    پنجاب پولیس کے اے ایس آئی ٹنڈو محمد خان سے اغوا

    بہاولپور: عدالتی حکم پر 9 سالہ بچے کو بازیاب کروانے والے پنجاب پولیس کے اے ایس آئی کو ٹنڈو محمد خان سے اغوا کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے اےایس آئی کو ٹنڈو محمد خان میں اغوا کر لیا گیا ، پولیس نے بتایا کہ اے ایس آئی عدالتی حکم پر9سالہ عمرفاروق کو بازیاب کروانے گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ہائی کورٹ میں اپنے بیٹے کی بازیابی کے لئے پٹیشن دائرکی تھی، جس میں خاتون نےالزام لگایا تھا کہ شوہر 9سالہ بیٹےکواغوا کر کے ٹنڈومحمدخان لےگیا ہے،پولیس

    ترجمان نے بتایا کہ مقامی سردار نے اےایس آئی کو تھانے سے بچے سمیت اغواکرلیا، ٹنڈومحمد خان پولیس بھی مقامی وڈیرے کو سپورٹ کررہی ہے۔

    اہلکارکی جان کوخطرے کےپیش نظرڈی پی او نے سندھ پولیس سے رابطہ کیا تاہم سندھ پولیس کئی گھنٹےگزرنے کے باوجود اہلکار کوبازیاب کروانے میں ناکام ہے۔

  • افغان شہری نے کیسے کراچی کے نوجوان کو تاوان کے لیے اغوا اور قتل کیا؟ سنسنی خیز انکشافات

    افغان شہری نے کیسے کراچی کے نوجوان کو تاوان کے لیے اغوا اور قتل کیا؟ سنسنی خیز انکشافات

    کراچی : افغان شہری نے کراچی سے 20 سالہ نوجوان کو تاوان کے لیے اغوا کرکے قتل کردیا ، نوجوان کی لاش پشاور میں ٹرک سےبرآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سےلاپتہ نوجوان کی لاش پشاور میں ٹرک سےبرآمد ہوئی ، سچل کےرہائشی 20 سالہ عمر فاروق کودوست نےقتل کیا اور لاش پلاسٹک ڈرم میں بند کرکے ٹرک میں کابل روانہ کردی۔

    کراچی کے علاقے سچل سےاغوا20سالہ نوجوان کی لاش پشاور سے برآمد ہونے کے محرکات سامنے آئے، ذرائع نے کہا کہ یکم ستمبر کو 20سالہ نوجوان عمر فاروق اچانک سے لاپتہ ہوا ، جس کے بعد گزشتہ روز پشاور کے حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کی گئی ، کارروائی ٹیکنیکل بنیادوں اور ہیومن سورس کی بنا پر کی گئی۔

    کارروائی میں ٹیم کوڈرم میں ہاتھ پیر بندھی اورمنہ پرٹیپ لگی لاش ملی اور تفتیش کےدوران افغان شہری گل رحمان سے متعلق معلومات حاصل ہوئیں ، گل رحمان عمرفاروق کا دوست تھا، جومعمار کمپلیکس سہراب گوٹھ کا رہائشی تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ یکم ستمبرکوگل رحمان نےعمرفاروق کو صبح فون کرکے اپنے پاس بلایا اور مبینہ طورپر مزید دوستوں کےہمراہ عمرفاروق کواسی وقت قتل کردیاگیا ، جس کے بعد عمرفاروق کے منہ پرکپڑااورہاتھ پیرباندھ کرلاش ڈرم میں ڈالی گئی اور لاش ڈالنے کے بعد ڈرم کومہندی سےبھر دیاگیاتھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ والدین کیجانب سےفون کرنےپرنامعلوم شخص نےفون اٹھایا اور جھوٹ پرمبنی کہانی بنائی اورکہاکہ عمرفاروق نےایکسیڈنٹ کیاہے، اس کے بعد گل رحمان اسی روزماڑی پورگیااور ڈرم کابل کے لیے بلٹی کروادیا۔

    بعد ازاں کچھ روزبعدعمرفاروق کےنمبرسےفون آیا، ایک کروڑتاوان مانگاگیا تاہم سندھ کا قانون نافذ کرنے والا ادارہ تفتیش کا دائرہ کاربڑھاچکاتھا ، پشاور کے حساس ادارے کے ہمراہ کارگو کمپنی میں کارروائی کی۔

    حکام نے بتایا کہ ڈرم کوکابل پہنچنے سے پہلےہی ریکورکروالیاگیا ، ڈرم کوکھولا گیا تو 20 سالہ نوجوان کی ہاتھ پیر بندھی لاش برآمدہوئی ، مزید تفتیش پر پتہ چلا کہ گل رحمان افغانستان فرار ہوچکا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغواقتل اورتمام معاملات میں گل رحمان کےدیگرساتھی بھی ملوث ہیں ، مرکزی ملزم اوردیگرکی گرفتاری کےلیےکارروائیاں جاری ہیں۔

  • دن دہاڑے بچے کو اغوا کرنے والی خاتون گرفتار

    دن دہاڑے بچے کو اغوا کرنے والی خاتون گرفتار

    چین میں دن دہاڑے بچے کو اغوا کرنے والی خاتون پولیس کی گرفت میں آگئی، پولیس نے صرف 3 گھنٹے کے اندر اغوا شدہ بچے کو بازیاب کروا لیا۔

    مذکورہ واقعہ چین کے جنوبی صوبے میں پیش آیا جہاں ایک خاتون دن دہاڑے ایک بچے کو اٹھا کر آرام سے چلتی بنی۔

    بچے کے والدین کے مطابق بچہ اور اس کا چھوٹا بھائی اپنے دادا کے ساتھ کھیلنے کے لیے باہر نکلے تھے، دادا چھوٹے بچے کو دیکھ رہے تھے جب بڑا بچہ ان کی نظر سے دور ہوگیا اور سڑک پر چلنے لگا۔

    بچے کی گمشدگی کے بعد والدین نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس فوراً حرکت میں آئی، سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ سڑک پر ایک خاتون نے بچے سے نہایت مشفقانہ انداز میں بات کی جس کے بعد بچہ ان کے پیچھے پیچھے چلنے لگا۔

    بعد ازاں خاتون نے بچے کو گود میں اٹھایا اور کچھ دور چلنے کے بعد بس میں سوار ہوگئیں۔ بس میں وہ بچے کے گھر سے 139 کلو میٹر دور دوسرے علاقے میں پہنچیں۔

    پولیس یہ تمام تفتیش کرنے کے بعد صرف 3 گھنٹے کے اندر اس گھر تک پہنچ گئی جہاں وہ خاتون اس بچے کو لے کر پہنچی تھی، پولیس کو شبہ ہے کہ مذکورہ خاتون بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہوسکتی ہیں۔

    بچے کو بحفاظت والدین تک پہنچا دیا گیا جبکہ خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

  • 55 سالہ خاتون اغوا کے بعد قتل

    55 سالہ خاتون اغوا کے بعد قتل

    نئی دہلی: بھارتی شہر ممبئی میں 55 سالہ خاتون کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کا نہیں لگتا۔

    ممبئی پولیس کے مطابق 55 سالہ خاتون ایک بینک کے باہر کار میں اپنے شوہر کا انتظار کر رہی تھیں جہاں سے وہ اغوا کرلی گئیں اور بعد ازاں انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

    لاش سمیت گاڑی بعد ازاں ایک تعمیراتی سائٹ کے قریب پائی گئی۔ خاتون کے پاس موجود زیورات اور گاڑی میں موجود نقد رقم بحفاظت موجود ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ انتقامی کارروائی لگتی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز دن کے سوا 2 بجے پیش آیا جب مقتولہ اپنے 62 سالہ شوہر کے ساتھ بینک پہنچیں، شوہر نے اپنی گاڑی باہر پارک کی اور بینک کے اندر چلا گیا۔

    واپسی پر اس نے اپنی گاڑی اور بیوی دونوں کو غائب پایا، کچھ دیر ڈھونڈنے کے بعد اس نے اپنے بیٹے کو مطلع کیا جس نے وہاں پہنچ کر باپ کے ساتھ مل کر تلاش شروع کی۔

    3 بجے کے قریب انہوں نے پولیس کو کال کردی۔ پولیس کو تھوڑی سی تلاش کے بعد بینک سے قریب ہی موجود ایک تعمیراتی سائٹ کے پاس گاڑی مل گئی جس میں لاش بھی موجود تھی۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کے سینے اور پیٹھ پر زخم ہے، اس بات کا علم پوسٹ مارٹم سے ہی ہوگا کہ آیا مقتولہ کو 2 گولیاں ماری گئیں یا پھر ایک ہی گولی سینے پر ماری گئی جو جسم کے پار ہوگئی۔

    پولیس علاقے میں نصب مختلف سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز چیک کر رہی ہے جس سے قتل کا کوئی سراغ مل سکے۔

  • عراق: 39 بھارتی شہریوں کی لاشیں بر آمد

    عراق: 39 بھارتی شہریوں کی لاشیں بر آمد

    بغداد: عراق کے شہر موصل سے اغواء ہونے والے 39 بھارتی شہریوں کی لاشیں ملی ہیں، جنھیں تین برس قبل عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اغواء کیے جانے والوں میں بیشتر افراد کا تعلق بھارتی  ریاست پنجاب سے تھا انہیں اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ موصل شہر کے کشیدہ حالات کے باعث دوسرے شہر منتقل ہو رہے تھے۔

    بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے واقعے سے متعلق پارلیمنٹ کو  آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 2015 میں عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل سے بھارتی مزدوروں کے ایک گروپ کو اغوا کیا گیا تھا جنہیں بے دردی سے قتل کیا گیا جن کی لاشیں اب مل چکی ہیں۔

    تربت کے علاقے تجابان سے مزید 5 لاشیں برآمد

    ان کا مزید کہا تھا کہ  تمام افراد ایک تعمیراتی کمپنی کے ملازم تھے، جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں سے 38 کی افراد کی شناخت ڈی این اے نمونوں سے ہوئی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی مزدوروں میں سے چند نے اغوا کے بعد اپنے عزیز  واقارب کو فون کال کر کے واقعے سے آگاہ کیا اور مدد کا مطالبہ بھی کیا تھا جس کے بعد اہل خانہ کی جانب بھارتی حکومت کو مطلع کیا گیا کہ وہ ان کے اپنوں کو فوری بازیاب کرائیں۔

    بھارت میں کوئلے کی کان میں حادثہ،10مزدور ہلاک

    بعد ازاں بھارتی حکومت نے بھی ان کے اہل خانہ کو فوری بازیابی کی یقین دہائی کرائی تھی، تاہم اب وہ بے دردی سے قتل کئے جانے کے بعد عراق کے شہر موصل سے پائے گئے ہیں، عراقی حکومت نے بھی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کےمعاون خصوصی کا بیٹا گڈاپ سٹی سےاغوا

    وزیراعلیٰ سندھ کےمعاون خصوصی کا بیٹا گڈاپ سٹی سےاغوا

    کراچی: شہرقائد کے علاقے گڈاپ میں وزیراعلیٰ سندھ کےمعاون خصوصی غلام مرتضی بلوچ کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ میں بقائی میڈیکل اسپتال کے قریب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی اور پیپلز پارٹی کے رہنما غلام مرتضی بلوچ کے بیٹے حیات بلوچ کو اغوا کرلیا۔

    اہل خانہ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے پہلے گاڑی میں موجود تمام افراد کو اغوا کیا اور کچھ فاصلے پر جا کر تمام افراد کو گاڑی سے اتار دیا تاہم مرتضی بلوچ کے بیٹے حیات کو گاڑی سمیت اسلحے کے زور پر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

    پولیس کے مطابق اہل خانہ کی درخواست وصول کرکے اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی مدد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک


    واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مقابلوں کے دوران چار ڈاکو ہلاک کردیے جن سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔