Tag: Abdul aleem khan

  • این اے 117 سے آزاد اور پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار

    این اے 117 سے آزاد اور پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار

    لاہور:این اے 117 سے پی ٹی آئی ٹکٹ کے امیدوار جواد گجر اور آزاد امیدوار میاں عظیم، عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 117 سے پی ٹی آئی ٹکٹ کے امیدوار جواد گجر اور آزاد امیدوار میاں عظیم یاسین استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    آئی پی پی کے ترجمان نے کہا کہ این اے 117 سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر کے بھائیوں نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی، ملک زمان نصیب کی قیادت میں شاہد گجر، ملک عثمان، میاں ارشد اور عدیل گجر آئی پی پی میں شامل ہوگئے۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ سابق چیئرمین رانا مظفر و سرفراز احمد خان اور وائس چیئرمین ماجد بٹ و ملک محمد شفیق بھی آئی پی پی میں شامل ہوگئے۔

    ترجمان کے مطابق این اے 117 سے سابق کونسلرز میاں ندیم، میاں ذیشان تیمور خان، آصف چشتی نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ این اے117 سے بھرپور پذیرائی پر شکر گزار ہوں، شہریوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے، شاہدرہ اور گردونواح کے علاقوں کے تقاضے ہر حال میں پورے کریں گے۔

  • ‘الحمدللہ! کچھ نہیں چھپایا’

    ‘الحمدللہ! کچھ نہیں چھپایا’

    اسلام آباد: پنجاب کے سینیئر وزیر علیم خان نے اپنی آف شور کمپنی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

    پاناما لیکس کے بعد ‘پنڈورہ پیپرز’ نے پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچادیا ہے، آئی سی آئی جے کی فہرست میں سات سو سے زائد پاکستانیوں کے نام ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین آف شور کمپنی کے مالک نکلے، اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے صاحبزادے عبداللہ مسعود، وفاقی وزیر مونس الٰہی، سینیٹر فیصل واؤڈا، وزیر صنعت خسرو بختیار، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔

    آئی سی آئی جے کی جانب سے علیم خان کے نام آف شور کمپنی ظاہر کرنے پر پنجاب کے سینیئر وزیر علیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ‘الحمدللہ! کچھ نہیں چھپایا’، میری یہ آف شور کمپنی ایف بی آر میں ڈکلیئر ہے جبکہ الیکشن کمیشن کواثاثوں میں یہ کمپنی پندرہ سال سے ظاہرکررکھی ہے۔

    دوسری جانب پنڈوراپیپرز میں اےآر وائی نیوزکی تحقیقاتی رپورٹنگ کا بھی ذکر کیا گیا ہے، آئی سی آئی جے کے مطابق پیپرز کےاجرا سےایک دن پہلےاے آر وائی نیوز نےزمان ٹاؤن کی خبرچلائی، جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان، آف شور کمپنیوں کےمالک کا ایڈریس یکساں ہے۔

    آئی سی آئی جے کے مطابق اےآر وائی نیوز نےخبر میں آف شور کمپنیوں کےڈیٹابیس کاحوالہ دیا، آف شورکمپنی مالک نےعمران خان سے کسی تعلق کی تردید کی جبکہ ترجمان وزیراعظم نےبھی بتایا کہ آف شورکمپنی کےمالک کی وزیراعظم سےملاقات نہیں ہوئی۔

  • وزیر اعظم کا جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ ضرور پورا ہوگا، عبدالعلیم خان

    وزیر اعظم کا جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ ضرور پورا ہوگا، عبدالعلیم خان

    لاہور : پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی طرف عملی پیش رفت کا آغاز ہو گیا ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبے کا وعدہ ضرور پورا ہوگا، پی ٹی آئی ارکین وزیر اعظم کے وعدے کی تکمیل میں ان کے ساتھ ہیں۔

    عبد العلیم خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی تشکیل خوش آئند ہے، اسے مزید اختیارات دیں گے، پی ٹی آئی حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کر رہی ہے، اب دور دراز اضلاع کے عوام کو ہر کام کیلئے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔

    سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ادوار میں جنوبی پنجاب کے عوام کو بری طرح نظر انداز کیا گیا، صوبے کے عوام کو ترقی و خوشحالی اورملکی وسائل پر یکساں حق ہے، وزیر اعظم محروم عوام کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا چاہتے ہیں۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت اور روزگار سب کو فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، موجودہ حکومت نمائشی نہیں بلکہ حقیقی ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پنجاب کی ترقی کیلئے دو بڑے اقدامات

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے سیٹ اپ کی منظوری دے دی ہے ملتان میں پولیس، بیوروکریسی جبکہ بہاولپور میں سول بیورو کریسی کا آفس قائم ہوگا۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے پی ٹی آئی اپنا وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے۔

  • حکومت اور فلور ملز مالکان میں مجوزہ معاہدہ، آٹے کا ریٹ مقرر

    حکومت اور فلور ملز مالکان میں مجوزہ معاہدہ، آٹے کا ریٹ مقرر

    لاہور : وزیر خوراک پنجاب نے فلور ملز مالکان کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرادی، مجوزہ معاہدہ کے تحت انتظامیہ، محکمہ خوراک کی ٹیم فلور ملز کی حدود میں داخل نہیں ہوسکے گی، 20 اب کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت805روپے ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے فلور ملزایسوسی ایشن سے رابطہ کیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخوراک پنجاب نے فلور ملز کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    انہوں نے فلور ملز ایسوسی ایشن کو مذاکرات کے لئے بلالیا، فلور ملز اور محکمہ خوراک میں آج تحریری معاہدہ طے پا جائے گا، ذرائع کے مطابق مجوزہ معاہدے میں فلورملز3دن کی بجائے7دن کا ذخیرہ رکھ سکیں گی۔

    اس کے علاوہ فلور ملز صوبے کے کسی بھی ضلع سے گندم کی خریداری کرسکیں گی فلور ملز فی باڈی1200بوری کا ذخیرہ رکھنے کی مجاز ہوں گی۔

    مجوزہ معاہدہ کے تحت انتظامیہ،محکمہ خوراک کی ٹیمیں فلورملز کی حدودمیں داخل نہیں ہوسکیں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالفطر تک محکمہ خوراک گندم خریداری کا ہدف مکمل کرلے گا، ہدف مکمل کرنے کے بعد فلورملز کو گندم خریداری کی کھلی چھٹی ہوگی۔

    اس حوالے سے چیئرمین فلور ملز کا کہنا ہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا ہے،20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت805روپے ہوگی۔

    بعد ازاں حکومت پنجاب کی جانب سے فلور ملز پر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    لاہور سے الماس احمد خان کی رپورٹ کے مطابق مختلف فلور ملز پر چھاپہ مارکر ان کی گندم ضبط کرنے کے خلاف پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پیر سے ہڑتال پر تھی۔

    حکومت پنجاب کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد آج سے ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا گیا، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عبدالروف فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت کے تناسب سے آٹے کے سرکاری ریٹ مقرر کرنے کے معاملات پر حکومت پنجاب سے عید کے بعد مذاکرات ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے فلور ملز مالکان سے ملاقات کے موقع پر کہا تھا کہ گھوسٹ فلور ملز بند کریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملے گا۔

    مزید پڑھیں : گھوسٹ فلور ملز بند کریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملےگا،علیم خان

    انہوں نے کہا کہ کوٹے کے لیے کام کرنے والی ملزگندم کی قلت کا باعث بنتی ہیں، فلور ملز کے بجلی کے بلوں سے اُن کی ورکنگ کا تعین کریں گے۔

    عبد العلیم خان نے کہا کہ محکمہ خوراک کو حقیقت پسندانہ پالیسی اپنانے کی ہدایت کی ہے، حکومت پرگندم خریداری اور بار دانے کا غیرضروری بوجھ ہے، چاول اور چینی کی طرح گندم بھی نجی شعبے کے پاس ہونی چاہیے۔

     

  • سردارعثمان بزدار کا فیصلہ عمران خان کا ہے، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، عبد العلیم خان

    سردارعثمان بزدار کا فیصلہ عمران خان کا ہے، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، عبد العلیم خان

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ سردارعثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ عمران خان نے کیا ہے، اس حوالے سے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کو پوری پارٹی کا اعتماد حاصل ہے، یہ فیصلہ عمران خان نے کیا ہے اس پر پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کیخلاف الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ہمیں ووٹ عمران خان کے نظریے کی وجہ سے ملا ہے، پاکستان کے عوام نے عمران خان کی وجہ سے ہی ہم پر اعتماد کیا ہے۔

    عمران خان نے جس شخص کا انتخاب کیا پارٹی اس کے پیچھے ہے، قائد کےحکم کے مطابق عثمان بزدار کو کامیاب کرائیں گے۔ عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونگے۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر قتل کا مقدمہ سامنے آگیا

    انہوں نے مزید کہا کہ22سال کی جدوجہد کے بعد آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے، عمران خان نے قوم سے تبدیلی کا جو وعدہ کیا ہے اسے پورا بھی کریں گے۔