Tag: Abdul Basit

  • پٹھان کوٹ حملے کے بعد دونوں ممالک نے تعاون پررضامندی ظاہر کی، عبدالباسط

    پٹھان کوٹ حملے کے بعد دونوں ممالک نے تعاون پررضامندی ظاہر کی، عبدالباسط

    نئی دہلی: بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہےکہ پٹھان کوٹ واقعے کے بعد دونوں ممالک نے تعاون پر رضامندی کا اظہار کیا ہے جو خوش آئند ہے۔

    بھارتی نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ اس موقع پر کوئی قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا، یقیناً پٹھان کوٹ کے معاملے کی تحقیقات پر دونوں جانب سے رضامندی کے بعد شروع کی گئیں ہیں۔

    ان کا کہا کہ پاکستانی وفد کا دورہ پٹھان کوٹ معاملے کی تحقیقات اور اس سے اس مکروہ جرم کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں میں مددگار ثابت ہوگا ، مسعود اظہر کے معاملے پر عوامی فورم میں بات سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا کہ وہ زیرحراست ہیں یا پھر حفاظتی تحویل میں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مقاصد کے حوالے سے واضح ہونا چاہیے، پاکستان نے اس طرح کے افراد کے خلاف کارروائی کی ہے، ضروری ہے کہ دونوں ممالک تحقیقات کے اس مرحلے پر ایکدوسرے سے تعاون کریں، ہم اپنی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں توانتظار کیا جائے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

  • انسانی حقوق کے کمیشن کا صدرِ پاکستان سے معذورمجرم کی پھانسی رکوانے کا مطالبہ

    انسانی حقوق کے کمیشن کا صدرِ پاکستان سے معذورمجرم کی پھانسی رکوانے کا مطالبہ

    لاہور: اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم برائے انسانی حقوق پاکستان نے صدرِ پاکستان ممنون حسین سے عبدالباسط نامی معذور شخص کی 22 ستمبر کو ہونے والی پھانسی ملتوی کرنے اور اس کی سزا میں کمی کی تخفیف کی درخواست کردی ہے۔

    کمیشن نے میڈیا کو جاری اعلا میے میں کہا ہے کہ عبدالباسط نامی اس مجرم کا نچلا دھڑ مفلوج ہے اور پاکستان بھرمیں انسانی حقوق کے لئے سرکردہ افراد عدالت کے اس فیصلے پر کہ عبدالباسط کو 22 ستمبرکو پھانسی دی جائے ششدررہ گئے ہیں۔

    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق عالمی قوانین کے تحت کسی بھی جسمانی محرومی میں مبتلا افراد کے ساتھ خصوصی سلوک روا رکھا جاتا ہے لیکن عدالت نے یہ درخواست مسترد کردی اور پھانسی کے احکامات جاری کردئیے حالانکہ مجرم عبدالباسط کی جانب سے صدرپاکستان سے رحم کی اپیل بھی کی گئی ہے جس پر فیصلہ آنا باقی ہے۔

    کمیشن کے مطابق ان حالات میں عبدالباسط کی سزا پرعملدرآمد سے پاکستان کے عدالتی نظام پرسوال اٹھیں گے لہذا کمیشن برائے انسانی حقوق نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالباسط کی سزا روکنے کے احکامات جاری کرکے اس کی سزا میں کمی کی جائے۔

    واضح رہے کہ فیصل آباد کے علاقے پٹھان والا کے رہائشی 43 سالہ مجرم عبدالباسط نے مارچ 2008ء میں اوکاڑہ میں رشتے کے تنازع پرفائرنگ کرکے آصف ندیم کو قتل کیا تھا۔ 2010ء میں جیل کے اندرہی مجرم عبدالباسط ٹانگوں کی معذوری کا شکارہوگیا تھا۔

    دوسری جانب مجرم کی والدہ نصرت پروین اور اہلیہ مسرت نے اعلیٰ عدلیہ سے مجرم عبدالباسط کی معذوری کے باعث سزا میں تخفیف کی اپیل کی ہے ۔

    Basit-1_3411286b

  • بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو استقبالیہ

    بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو استقبالیہ

    نئی دہلی: بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے عید کے موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو استقبالیہ دیا گیا۔

    پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاونٹ پر ملاقات کی چند تصویر ٹوئٹ کیں۔

    تصویروں میں عبدالباسط کے ساتھ بھارتی وزیر خارجہ ششمہ سیوراج کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عبدالباسط نے بھارتی وزیر ضارجہ ششمہ سیوارج کا استقبالیہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور ان کی مہمان نوازی کی تعریف کی ۔

  • یوم پاکستان کی تقریب ،وی کے سنگھ کی شرکت پر بھارتی میڈیا کی تنقید

    یوم پاکستان کی تقریب ،وی کے سنگھ کی شرکت پر بھارتی میڈیا کی تنقید

    نئی دلی: پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت پر بھارتی میڈیا نے سابق بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ پر شدید نتقید کی ہے جبکہ کانگریس نے ان سے استعفعیٰ مانگ لیا۔

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں یومِ پاکستان کی تقریب ہوئی ، تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مل کر چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔

    کانگریس رہنماء مانی شنکر ایئر کا کہنا ہے کہ حریت رہنماؤں سے ملاقات کو جواز بنا کر پاکستان سے مذاکراتی عمل ختم کرنا حکومت کی بے وقوفی تھی۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے وی کے سنگھ کی ہائی کمیشن میں یومِ پاکستان کی تقریب میں شرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، تقریب میں شرکت کی سزا کے طور پر ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

    بھارتی وزیرِ مملکت نے بھی مستعفی ہونے کی پیش کش کردی ہے۔

    وی کے سنگھ نے بتایا کہ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی اس میں کشمیری رہنماؤں نے بھی شرکت کی، بھارتی متعصب میڈیا نے یومِ پاکستان کی تقریب کو دشمنوں کی پارٹی قرار دے دیا تھا۔

  • نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب، پرچم کشائی

    نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب، پرچم کشائی

    نئی دہلی : ملک بھرکی طرح بیرون ملک میں بھی یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےہائی کمشنرعبدالباسط نےکہاکہ مسئلہ کشمیربات چیت کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب  کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے مسئلہ کشمیر کےحل کی ضرورت پرزوردیا۔

    عبدالباسط بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں سنجیدہ ہے۔

    عبدالباسط پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کو تقریب میں شرکت کی دعوت کے معاملےکو ہدف تنقید بنانے پرغیر ضروری شور شرابا قرار دیا۔

    عبدالباسط پاکستانی سفارتخانے میں کشمیری رہنمابھی شریک ہوئے اوربھارتی حکومت نے کوئی اعتراض بھی نہیں کیا اور اسی وجہ سے بھارتی میڈیا زہریلاپروپیگنڈہ کرنے کے باوجوداپنا سا منہ لے کررہ گیا۔

    پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ ہائی کمشنر عبدالباسط نے پرچم کشائی کی۔ جس کے بعد کئی پونڈ وزنی کیک کاٹاگیا۔ بچوں نےملی نغموں پرشاندار ٹیبلوز بھی پیش کئے۔

  • وزیرِاعظم کی بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط سے ملاقات

    وزیرِاعظم کی بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف نے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں وزیرِاعظم نوازشریف نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط سے پاک بھارت تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال کیا، نوازشریف کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا اہم ہمسایہ ملک ہے اور پاکستان تمام ہمسائیہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے برابری، باہمی احترام پرمبنی تعلقات چاہتا ہے، وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لئے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور کا حل ضروری ہے۔

    اس سے قبل بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کو بیٹھ کر مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے، بھارت جب تیار ہو مذاکرات کی درخواست کرسکتا ہے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے جس طرح متاثر ہوا کوئی اور ملک نہیں ہوا۔