Tag: abdul ghafoor haideri

  • ن لیگ کے اندر اب بھی اختلافات موجود ہیں، عبدالغفور حیدری

    ن لیگ کے اندر اب بھی اختلافات موجود ہیں، عبدالغفور حیدری

    چنیوٹ : جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ صرف مریم نواز اور شہباز شریف ہی نہیں ان سمیت ن لیگ کے اندر اختلافات موجود ہیں۔

    یہ بات انہوں نے چنیوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر انہوں نے موجودہ حکومت پر بھی تنقید کی اور کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارے ایجنڈے الگ الگ ہیں وہ فی الحال حکومت کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں کے اندر اختلافات ہونا کوئی نئی یا بری بات نہیں ہے، ن لیگ کے تمام فیصلے ابھی بھی نوازشریف ہی کرتے ہیں۔

    عبدالغفورحیدری نے وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد خانہ بدوش ہیں اس حکومت کے بعد کہاں پڑاؤ کریں گے اس کا ابھی پتا نہیں۔

    جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کی بھلائی کی خاطر باہر نکلے ہیں لہٰذا عوام ان کا بھرپور ساتھ دے۔

  • جمیعت علمائے اسلام کی وزیراعلیٰ جام کمال کی حمایت سے معذرت

    جمیعت علمائے اسلام کی وزیراعلیٰ جام کمال کی حمایت سے معذرت

    لاہور : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے حمایت کرنے کی درخواست پر جمیعت علمائے اسلام نے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مولانا فضل الرحمان سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی، مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی نے جام کمال کی حمایت کی درخواست پر ان سے معذرت کر لی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ تین سال تک جام کمال نے غیر جمہوری رویہ اپنائے رکھا اور اپوزیشن کے ساتھ بھی ان رویہ انتہائی نامناسب رہا۔

    مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ کہ پانی سر سے گزر چکا ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی بلوچستان اور پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ درست ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی تھی اور اپنی حکومت بچانے کے لیے جے یو آئی سے مدد کی درخواست کی۔

    ذرائع کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری ملاقات کے بعد لاہور کے لیے روانہ ہوگئے تھے جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ہم جدوجہد جاری رکھیں گے، 12 لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں اور بی اے پی کے اکثر ارکان میری حمایت کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کچھ ساتھی 4 بار پہلے بھی مجھے ہٹانے کی کوشش کرچکے ہیں۔

  • دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، عبدالغفورحیدری

    دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، عبدالغفورحیدری

    کراچی : ڈپٹی چئیرمین سینٹ عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، روز اول سے بھارت نے پاکستان کو خود مختار ملک تسلیم نہیں کیا اور ملک کی معاشی ترقی میں روڑے اٹکائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پاک چین اقتصادی راہداری اور خطے کی صورتحال کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

     عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ سی پیک میری ریاست کا ایسا منصوبہ ہے جس سے ریاست پاوں پر کھڑا ہوجائے گا اور ہم معاشی طور پر مضبوط اور قرضے لینے کی بجائے دینے کی پوزیشن میں اجائینگے وزیراعظم وفاق اور صوبائی حکومتیں خراج تحسین کے لائق ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک اور بڑی طاقتیں اس منصوبے کو سبوثاز کرنا چاہتی ہیں ہمیں اپنا مفاد دیکھنا ہوگا بھارت نے روز اول سے ہماری خود مختاری کو تسلیم نہیں کیا اور پاکستان کو محتاج بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ہم ایٹمی قوت ہیں بھارت لقمہ اجل مت سمجھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اس سلسلے کی کڑی ہے اور ہماری ترقی کا سفر جاری رہیگا دنیا بھر سے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے انا چاہتے ہیں دہشت گردی کے لیے پرعزم ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔

    اسٹینڈنگ کمیٹی سینٹ کے چیئرمین ر لیفنیٹ جنرنل عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ سی پیک میں ہمارے اور چائینہ کے مفادات ایک ہیں پوری قوم اس منصوبے پر متفق ہیں گوادر دنیا کی پانچ بندرگاہوں میں ایک ہوگی ہم ایک قوم اور پاکستانی ہیں اور ملک کا چپہ چپہ عزیز ہے سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کی ترقی کے لیئے سوچنا ہوگا۔