Tag: abdul-hameed-lone

  • مقبوضہ کشمیر میں  7ہزار گمنام قبروں کا انکشاف

    مقبوضہ کشمیر میں 7ہزار گمنام قبروں کا انکشاف

    سری نگر : حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ وادی میں 7ہزار گمنام قبروں کا انکشاف ہوا جبکہ 1989 سے اب تک بھارتی قابض افواج 95 ہزار 776 لوگوں کو شہید کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حریت رہنما عبدالحمید لون نے اپنے بیان میں کہا پاکستانی عوام،حکومت اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے شکر گزار ہیں۔

    عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ 1989سےاب تک بھارتی قابض افواج نے 95776 لوگوں کو شہیدکیا اور اب تک دوران حراست 8 ہزار سے زائد شہریوں کو لاپتہ کردیا ہے۔

    حریت رہنما نے بتایا کہ 7ہزار گمنام قبروں کا انکشاف ہوا اور 1240خواتین کی بےحرمتی کی گئی، 5 اگست 2019 کے بعد کئی مرتبہ انٹرنیٹ کو معطل کیاگیا ہے۔

    خیال رہے یوم یکجہتی کشمیرسنہ 1990 سے ہرسال پانچ فروری کو ملک بھرمیں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کی حمایت کرنا ہے۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ ہے ، وادی میں کاروباراور تعلیمی ادارے بند اور ٹرانسپورٹ معطل ہے، کشمیری عوام کو کھانے پینے کی اشیا او ردواؤں کے سنگین بحران کا شکار ہیں، مواصلاتی ذرائع کا بلیک آؤٹ بھی بدستور جاری ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہیں اور ٹی وی اسکرینز تاریک ہیں۔

  • آل پارٹیز کانفرنس، ‘اب کشمیری عوام مودی کے کسی بھی جھانسے میں نہیں آئیں گے’

    آل پارٹیز کانفرنس، ‘اب کشمیری عوام مودی کے کسی بھی جھانسے میں نہیں آئیں گے’

    سری نگر : حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ مودی کی طرف سے کانفرنس دنیاکوگمراہ کرنےکی کوشش ہے، اب کشمیری عوام بھارت کے کسی بھی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما عبدالحمید لون کی جانب سے بیان میں کہاگیا ہے کہ مودی نےآج اپنےکٹھ پتلیوں کی کانفرنس بلارکھی ہے ، مودی کی طرف سے کانفرنس دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

    عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی ساری حریت قیادت جیلوں میں بندہے، مودی حریت قیادت کوجیلوں میں بند کرکے کا نفرنس کاڈرامہ کررہاہے،اب کشمیری عوام بھارت کےکسی بھی جھانسےمیں نہیں آئیں گے۔

    حریت رہنما نے کہا کہ بھارتی سرکارنے ہمیشہ کشمیریوں سےدھوکہ کیا، کشمیری عوام کوحق خودارادیت کےسواکوئی آپشن منظورنہیں، مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کےبھارتی اقدام نےمودی سرکارکوبےنقاب کیا، مقبوضہ کشمیرکی نام نہادلیڈرشپ کودہلی مدعو کیاگیا ہے، بھارت نےمقبوضہ جموں کشمیرکی آئینی حیثیت کو سازش کے تحت تبدیل کیا ،5 اگست کابھارتی اقدام سیکیورٹی کونسل کےقراردادوں کےمنافی ہے۔

    عبدالحمید لون نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیرکافوجی محاصرہ ختم کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کرے، بھارت کی تاریخ ہےوہ ہمیشہ اپنےوعدوں سے مکر جاتا ہے۔

    خیال رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج مقبوضہ کشمیر کی قیادت سے ملاقات کریں گے، بھارت نواز کشمیری سیاسی جماعتوں کی قیادت کو دہلی اے پی سی کی دعوت دی گئی ہے۔