Tag: Abdul Majeed Khan Achakzai

  • جس جگہ میرے والد کو کچلا گیا ملزم کو وہیں‌ پھانسی دی جائے، بیٹی

    جس جگہ میرے والد کو کچلا گیا ملزم کو وہیں‌ پھانسی دی جائے، بیٹی

    کوئٹہ: رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کی گاڑی سے کچلے گئے ٹریفک پولیس کے اہلکار عطا اللہ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی صلح نامہ نہیں کیا، بیٹی نے کہا کہ جس جگہ میرے باپ کو کچلا گیا ایم پی اے کو اسی جگہ پھانسی دی جائے۔

    اے آر وائی نیوز نے مرحوم پولیس اہلکار کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے بات چیت کی، بیٹی شائستہ عطا نے صلح نامے کی خبروں کی تردید اور واضح کیا کہ مجید اچکزئی سے کسی قسم کا صلح نامہ نہیں ہورہا اور نہ وہ صلح کرنا چاہتے ہیں۔

    شائستہ عطا نے کہا کہ ہم نے کسی قسم کا راضی نامہ نہیں کیا، ہم خود مرجائیں گے لیکن اپنے والد کے معاملے میں انصاف چاہیں گے، چیف جسٹس سے ہمارے ساتھ انصاف کریں۔

    دیکھیں ویڈیو:

    بیٹی نے کہا کہ ہمارے والد محترم کو جس طرح ملزم نے بے دردری سے کچلا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ملزم کو اسی جگہ پھانسی دی جائے تاکہ وہ نشان عبرت بن جائے۔

    اسی سے متعلق: ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والا رکن اسمبلی ایک اور مقدمے میں اشتہاری

    مرحوم پولیس اہلکار عطا اللہ کی بیوہ نے کہاکہ مجھے راضی نامہ نہیں، انصاف چاہیے۔

    قبل ازیں خبریں سامنے آئی تھیں کہ مرحوم کے اہل خانہ اور مجید اچکزئی کے درمیان صلح ہوگئی اور صلح نامہ تیار کرلیا گیا ہے تاہم اہل خانہ نے اس کی تردید کی۔

    سارجنٹ کے بیٹے نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم نہ نے صلح کی ہے اور نہ کریں گے، دادا اور چاچا سے دھوکے سے صلح نامے پردستخط کرائے گئے، ہم اپنے  والد کا خون معاف نہیں کریں گے، ہمیں چیف جسٹس سے انصاف کی امید ہے۔

    یاد رہے کہ عبدالمجید اچکزئی نے چند روز قبل اپنی گاڑی سے سڑک پر کھڑے ٹریفک وارڈن کو کچل دیا تھا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے  سپریم کورٹ نے بھی اس واقعہ کا از خود نوٹس لے لیا اور آئی جی بلوچستان سے تین دن میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

    یہ نوٹس انہوں نے عمرہ پر روانہ ہونے سے قبل لیا تھا۔

  • کوئٹہ میں رکن بلوچستان اسمبلی کی گاڑی نے ٹریفک اہلکار کو کچل دیا

    کوئٹہ میں رکن بلوچستان اسمبلی کی گاڑی نے ٹریفک اہلکار کو کچل دیا

    کوئٹہ : بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کی گاڑی نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل ڈالا، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رکن بلوچستان اسمبلی ایم پی اے مجیداچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار عطااللہ جاں بحق ہوگیا، ٹریفک حادثےکی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوزنےحاصل کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جی پی او چوک پر ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کو سب کے سامنے کچلا گیا تھا، مجید اچکزئی گاڑی خود چلارہے تھے، مجید اچکزئی کو بچانے کیلئے حکومتی افراد کا پولیس پر شدید دباؤ ہے۔

    واضح رہے گاڑی کی ٹکرکاواقعہ چند روز پہلے کوئٹہ میں پیش آیا تھا۔

    پولیس نے پہلے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا مگر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

    خیال رہے کہ مجید اچکزئی محمود خان اچکزئی کے قریبی رشتےداربھی ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔