Tag: abdul malik baloch

  • کرپشن ناسور ہے، ہرقسم کےاحتساب کیلئے تیارہیں، میرحاصل بزنجو

    کرپشن ناسور ہے، ہرقسم کےاحتساب کیلئے تیارہیں، میرحاصل بزنجو

    کوئٹہ : نیشنل پارٹی کےرہنما میرحاصل بزنجو نے کہا ہے کہ ہم ہرقسم کےاحتساب کیلئے تیارہیں۔ ایم پی ایز کے فنڈز کی جانچ کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ کرپٹ لوگوں کوبرداشت نہیں کرینگے.

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خزانہ کی گرفتاری کے بعدبلوچستان میں بھونچال آگیا، کرپشن کے الزامات کاجواب دینے کیلئے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میڈیا کے سامنے آگئے۔

    کوئٹہ میں سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبد المالک بلوچ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نینشنل پارٹی کے صدرمیر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ کرپشن کو ایک ناسورسمجھتے ہیں.

    میر حاصل بزنجو نے اپنے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے تین رکنی کمیٹی بنانے اور میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات میں نیب سے تعاون کرنے کا اعلان کر دیا۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن اسکینڈل کےبعد خالد لانگو کواستعفے کی ہدایت کی تھی، ایک سوال کے جواب میں حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کل یا پرسوں نیب کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔ کسی کیخلاف کرپشن ثابت ہوئی توسب سےپہلےپارٹی ایکشن لےگی۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ریکوڈک کوکس نے فروخت کیا اس کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا۔

    عبدالمالک بلوچ کاکہنا تھا کہ ریکوڈک کیلئےلڑرہےہیں اس کی حفاظت کریں گے۔ نیب کی مدد کیلئےتیارہیں، اپنےاثاثےاگلے ہفتےمیں ظاہرکردیں گے۔

     

  • پاک چائنا منصوبوں میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے، لیاقت بلوچ

    پاک چائنا منصوبوں میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے، لیاقت بلوچ

    کوئٹہ : جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں پنجاب کو ترجیح دینا اور دیگر صوبوں کو نظرانداز کرنے کا رویہ درست نہیں ہوگا۔

    صوبوں کو مساوی بنیادپر حقوق دیئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنا ہمارا دوست اور معاشی طور پر پاکستان کی مدد کررہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تمام پروجیکٹس میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے تاکہ ایک صوبے کے حوالے منفی تاثر کا خاتمہ ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری سے نوجوان پریشان ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کو اس حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے ہونگے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ اکاشغر روٹ میں تبدیلی اور نئے روٹ سے متعلق مجھے سے مشورہ نہیں کیا گیا ہے، گوادر کیلئے جو پیسہ آئے گا اسے وہاں کی فلاحی وبہبود پر خرچ کرینگے۔

  • تربت قتل عام کی تحقیقات کیلئے تفتیشی کمیٹی بنا دی ، ڈاکٹرعبدالمالک

    تربت قتل عام کی تحقیقات کیلئے تفتیشی کمیٹی بنا دی ، ڈاکٹرعبدالمالک

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ تعمیراتی کیمپ اور مزدوروں کی حفاظت پر مامور آٹھ لیویز اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،سانحہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنادی ہے۔

    تربت میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سانحہ تربت میں ملوث افراد بلوچستان اور مکران میں امن و امان تہہ و بالا کر کے عوام کو ترقی و خوشحالی سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کیمپ اور مزدوروں کی حفاظت پر مامورآٹھ لیویز اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سانحہ کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی مکران کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے جو ایک ہفتے میں سانحہ کی تحقیقات کر کے حکومت کو رپورٹ پیش کریگی۔

  • کوئٹہ میں مقامی نہیں غیرملکی آباد ہیں، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ میں مقامی نہیں غیرملکی آباد ہیں، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں مقامی نہیں بلکہ غیر ملکی آباد ہیں۔

    وفاق کے ساتھ بارہا اس مسئلے کے حل کے لئے بات کی ہے‘ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ادارہ اسلامی امور کے زیر اہتمام سیرت النبی قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے۔

     سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اگر بغور جائزہ لیا جائے تو آج کوئٹہ یہاں کے مقامی اقوام نہیں بلکہ غیرملکیوں کا شہر لگتا ہے۔

    سیمینار میں شرکت کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاسی قیادت کو حالات نے 21ویں آئینی ترمیم منظور کرنے کے لئے مجبور کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست نہ دے سکے تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا،اس سے قبل سیرت النبی قومی سیمینار میں شریک مختلف مسالک کے جید علماءکرام نے ملک میں امن کیلئے نبی کریم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک میں حقیقی اسلامی نظام نافذ نہ ہونے کی وجہ سے امت مشکلات کا شکار ہے‘ قرآن کو سمجھے بغیر مسلمانوں کی ترقی اورخوشحالی ممکن نہیں۔ ‘

  • وفاق اور بلوچستان حکومت ریکوڈک معاملے پرایک صفحہ پرہیں، عبدالمالک بلوچ

    وفاق اور بلوچستان حکومت ریکوڈک معاملے پرایک صفحہ پرہیں، عبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کہتے ہیں وفاق اور بلوچستان حکومت ریکوڈک معاملے پرایک صفحہ پرہیں۔ میڈیا مہم کےخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے جلد ریکوڈک پر کام شروع کیا جاسکے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے ٹی وی اینکر کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ٹھیتان سے معاہدہ ختم کیا اب ٹھیتان کو کسی صورت یہ پراجیکٹ نہیں دیا جاسکتا ہے۔