Tag: abdul qadir gilani

  • یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر2 حلقوں میں دوبارہ گنتی آج ہوگی

    یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر2 حلقوں میں دوبارہ گنتی آج ہوگی

    ملتان : سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر بھی ملتان کے قومی اسمبلی کے دوحلقوں میں دوبارہ گنتی آج کی جائے گی۔

    تفصیلاے کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے این اے 154اوراین اے 157 میں یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں علی موسی گیلانی اور عبدالقادر گیلانی کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی۔

    درخواست پر قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی۔

    قومی اسمبلی کے 2 حلقوں ہارے ہوئے امیدوار عبدالقادر گیلانی،علی موسیٰ گیلانی اور تحریک انصاف کے احمد حسن دیہڑ اور مخدوم زین قریشی آر او کے روبرو پیش ہوگئے۔

    واضح رہے کہ این اے 154 سے پی ٹی آئی کے احمد حسن 74220 ووٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ عبدالقادر گیلانی 64 ہزار257 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    این اے 157 سے تحریک انصاف کے زین قریشی 77371 ووٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی 70830 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پنجاب یونیورسٹی نے عبدالقادری گیلانی کی ڈگری منسوخ کردی

    پنجاب یونیورسٹی نے عبدالقادری گیلانی کی ڈگری منسوخ کردی

     

    لاہور: پنجاب یونیورسٹی کی سینڈیکٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سب سے بڑے بیٹے عبد القادر گیلانی کی ڈگری منسوخ کردی۔

    تفصیلات کے مطباق عبد القادر پرالزام تھا کہ بی اے کے ایک امتحان کے دوران غیر قانونی طریقے استعمال کرنے کے بعد پکڑے جانے پرامتحانی عمل میں انہوں نے خلل پیدا کیا۔

    اسی سلسلے میں ان پرکیس رجسٹر کیا گیا تاہم وائس چانسلرارشد محمود کی قیادت میں ایک پانچ رکنی کمیٹی نے انہیں الزامات سے بری کردیا۔

    دوسری جانب انسداد کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ایف آئی کی جانب سے کیس دیے جانے کے بعد معاملے پرتحقیقات شروع کردیں۔

    تاہم تحقیقات اس وقت روک دی گئیں جب ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کا تبادلہ ہوگیا جو کہ دو رکنی انکوائری ٹیم کی سربراہی کررہے تھے۔

    کیس کو دوبارہ کھولا گیا اور پنجاب یونیورسٹی نے انکوائری کا آغاز کیا۔ سینڈیکیٹ نے اکثریتی ووٹ سے فیصلے کیا کہ عبدالقادر کی بی اے کی ڈگری منسوخ کردی جائے۔

  • عبد القادرگیلانی کےگارڈ کی فائرنگ سے ہلاک نوجوان کی نمازجنازہ ادا

    عبد القادرگیلانی کےگارڈ کی فائرنگ سے ہلاک نوجوان کی نمازجنازہ ادا

    لاہور: عبدالقادر گیلانی کے گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نو جوان طاہر ملک کو سپرد خاک کر دیا گیا،گارڈ نے اپنا ابتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کرادیا۔

    لاہورمیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےبیٹےعبدالقادرگیلانی کےگارڈکی فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالےنوجوان طاہرملک کو وحدت روڈ پرقبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،تحریک انصاف کے رہنمامیاں محمود الرشید اوردیگر عہدیدار وں نےنماز جنازہ میں شرکت کی۔

    اس موقع پر اپوزیشن لیڈرکاکہنا تھاکہ ملزمان کو جلد از جلدگرفتارکرکےکیفر کردارتک پہنچایا جائے۔ انصاف ملا تو ہی تھانہ اور وی آئی پی کلچر تبدیل ہوگا۔محمود الرشید نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کےچیف جسٹس صاحبان سےمعاملے پرسو موٹو ایکشن لینےکابھی مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب عبدالقادر گیلانی کےگرفتارگارڈ محمد خان نےپولیس کوابتدائی بیان ریکارڈکرایا، گارڈ کاکہناتھاکہ موٹر سائیکل سوارباربارگاڑی کے قریب آرہاتھاجس پراسےروکا۔تیسری مرتبہ روکاتو نہ رکنے پر ٹائرکو فائر مارا تاہم گولی سر پرجالگی۔میرافائر مارکر قتل کرنےکاکوئی ارادہ نہیں تھا۔

  • لا ہور: عبدالقادر گیلانی اور دیگر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

    لا ہور: عبدالقادر گیلانی اور دیگر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

    لاہور:  ڈیفنس غازی پور لاہور میں سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے اسکو اڈ میں شامل اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک نو جوان جاں بحق ہو گیا، پولیس نے عبدالقادر گیلانی اور ان کے محفظوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

    ڈیفنس لاہور کے علاقے میں غازی روڈ پر پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اسکواڈ کے ہمراہ جا رہے تھے کہ محافظوں نے موٹرسائیکل سوار دو بھائیوں کو راستے چھوڑنے کیلئے آواز لگائی اور پھر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تئیس سالہ طاہر گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔

    لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا، اس موقعے پر مقتول کے ماموں محسن نے بتایا کہ دونوں بھائی عید کا گوشت دینے جا رہے تھے کہ سابق وزیرِاعظم گیلانی کے بیٹے کے اسکواڈ میں موجود اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔

    مقتول کے ماموں کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والی گاڑی کا نمبر ان کے پاس موجود ہے، مقدمہ درج کرائیں گے، پولیس نے عبدالقادر گیلانی اور انکے محافظوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔