Tag: abdul quddos bazinjo

  • حکومت چلانے میں مشکلات درپیش ہیں، رکاوٹوں کا مقابلہ کریںگے، عبدالقدوس بزنجو

    حکومت چلانے میں مشکلات درپیش ہیں، رکاوٹوں کا مقابلہ کریںگے، عبدالقدوس بزنجو

    کوئٹہ: وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، ڈرنے والے نہیں رکاوٹوں کا ہمت سے مقابلہ کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں کیلئے سائیکلوجیکل سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان خصوصاً کوئٹہ کو دہشتگردی کا سامنا ہے، دہشت گرد امن کی فضا کو تباہ کرنے کے در پے ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز اور عوام کے ساتھ مل کر صوبے سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے، صوبے میں صرف ایک کمیونٹی نہیں بلکہ سب کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    دہشت گرد عناصر سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، دشمن گوادر کو ترقی یافتہ اور سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا، اس کیلئے صوبے میں بد امنی پھیلا رہا ہے۔

    عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پاک فوج نے ملک میں قیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں،اس کے علاوہ صحافی برادری کی قربانیاں بھی کسی سے کم نہیں۔

    اسٹیج پر آکر تنقید کرنا آسان ہے مگرجان کا نذرانہ دینا آسان نہیں،عبدالقدوس بزنجو

    انہوں نے کہا کہ حکومت چلانے میں مجھے مشکلات پیش آرہی ہیں، عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے دوستوں سے بھی بات کی تھی لیکن فی الحال مستعفی ہونے کا کوئی ارداہ نہیں ہے، اب آخری مہینہ رہ گیا ہے ہمت نہیں ہاریں گے، اتنا ضرور ہے کہ جس جذبے کے ساتھ آیا تھا اس طرح کام نہیں کرسکا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ کے متعدد علاقوں کا دورہ، مختلف امور کا جائزہ

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ کے متعدد علاقوں کا دورہ، مختلف امور کا جائزہ

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے صوبائی دار الحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورت حال سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ کے جن علاقوں کا دورہ کیا ان میں کواری روڈ، شاہرہ اقبال، فقیر محمد روڈ اور میکانگی روڈ شامل ہیں جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

    عبد القدوس بزنجو نے دورے میں کواری روڈ پر فائر اسٹیشن کا معائنہ کیا جبکہ گوالمنڈی چوک پر گوشت کی دکانوں کا بھی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے انتظامیہ کو نجی قصاب خانے بند کرنے اور اس کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت بھی کی۔

    پرویز الہٰی کی عبد القدوس بزنجو سے ملاقات، سیاسی سفر ساتھ جاری رکھنے کا عزم

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے، میں خود کو عوامی نمائندہ سمجھتا ہوں اور لوگوں کے درمیان رہ کر مسائل حل کرنے کا قائل ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنے پروٹو کول اور سکیورٹی کی کوئی فکر نہیں، عوامی لوگ عوام کے درمیان رہ کر کام کرنا پسند کرتے ہیں، دن رات ایک کر کے صوبے کے مسائل حل کریں گے۔

    حاصل خان بزنجو جمہوریت کے چیمپئن بننے کی کوشش کررہے ہیں، عبدالقدوس بزنجو

    خیال ہے کہ گذشتہ دنوں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بلوچستان کے مسائل پر توجہ دیں گے، صوبے کے عوام محرومی کا شکار تھے، بلوچستان کو اس کا حق دلانے کے لیے لڑیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔