Tag: abdul qudoos bizenjo

  • عبدالقدوس بزنجو دوسری مرتبہ وزیراعلی بلوچستان بننے کے قریب

    عبدالقدوس بزنجو دوسری مرتبہ وزیراعلی بلوچستان بننے کے قریب

    کوئٹہ : بی اے پی کے عبدالقدوس بزنجو دوسری مرتبہ وزیراعلی بلوچستان بننے کے قریب ہیں ، بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آج عبدالقدوس بزنجوکا بلامقابلہ انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دو ماہ سے جاری پارلیمانی سیاسی ڈیڈلاک ختم ہوگیا ، نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔

    اجلاس میں آرٹیکل 130 (4) کے تحت نئے قائد ایوان کو منتخب کیا جائے گا، سرداربابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی آج ہونے والے اسمبلی اجلاس میں قائم مقام اسپیکر کے فرائض انجام دیں گے۔

    گزشتہ روزقائد ایوان کیلئے پانچ کاغذات نامزدگی فارم اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائے گئے، پانچوں کاغذات عبدالقدوس بزنجو کیلئے جمع کروائے گئے جبکہ ان کے مقابل کسی بھی جماعت کے رکن کی جانب سے وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے کاغذات نہیں جمع کروائے۔

    آج اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب بلا مقابلہ عمل میں لایا جائے گا،اراکین اسمبلی اجلاس سے باقاعدہ انتخاب کے بعد وزیراعلی کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے اراکین اسمبلی اظہار خیال کریں گے۔

    پی ٹی آئی سمیت دیگر اتحادیوں نے حمایت کا اعلان کیا ہے، جس سے میر عبدالقدوس بزنجو کا بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہونا یقینی ہوگیا۔

    اجلاس کے بعد نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری آج شام چار بجے گورنر ہاوس میں ہوگی، جس میں عبدالقدوس بزنجو حلف اٹھائیں گے۔

  • بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے استعفیٰ دے دیا

    بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے استعفیٰ دے دیا

    کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی حکومت کے ساتھ تحفظات کی بنا پراستعفیٰ دے دیا۔

    انہوں نے بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے حلقے کے معاملات میں دخل اندازی کررہے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان اسمبلی کےاسپیکر انکے اختیارات انہیں تفویض نہیں کررہے۔

    عبدالقدوس بزنجو نے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عضو معطل بن کردفترمیں نہیں بیٹھنا چاہتے۔

    انہوں نے اپنا استعفیٰ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سربراہ برائے بلوچستان اسمبلی نواب ثنا اللہ زہری کو بھجوادیا ہے۔