Tag: abdul razak dawood

  • مختلف ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

    مختلف ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

    اسلام آباد: مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں 157 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ترکی، متحدہ عرب امارات، اٹلی، اسپین، جرمنی اور امریکا کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

    برطانیہ، چین، بنگلہ دیش اور پولینڈ کو بھی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ترکی کو ایک سال میں پاکستانی برآمدات میں 157 فیصد کا اضافہ ہوا، امارات کو برآمدات میں 118 اور اٹلی کو 102 فیصد اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ فروری کی نسبت اسپین کو برآمدات میں 90 فیصد کا اضافہ ہوا، جرمنی کو 60 فیصد، امریکا کو 25 اور بنگلہ دیش کو 62 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    اسی طرح برطانیہ کو 27 چین کو 17 اور نیدر لینڈز کو برآمدات میں 94 فیصد کا اضافہ ہوا۔

  • فروری 2022 میں برآمدات میں 36 فیصد اضافہ

    فروری 2022 میں برآمدات میں 36 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ فروری 2022 میں برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے، یومیہ 100 ملین کے حساب سے اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ فروری 2022 میں برآمدات بڑھ کر 2.808 ارب ڈالرز ہوگئیں، گزشتہ سال فروری کے مہینے میں برآمدات 2.068 ارب ڈالرز تھیں۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ برآمدات میں یومیہ 100 ملین کے حساب سے اضافہ ہوا جو کسی بھی مہینے کے مقابلے میں تیز ترین اضافہ ہے، مجموعی طور پر 36 فیصد اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ جولائی 2021 تا فروری 2022 برآمدات 26 فیصد اضافے سے 20.552 ارب ڈالرز ہوگئیں، جولائی 2020 تا فروری 2021 برآمدات 16.324 ارب ڈالرز تھیں۔

    مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ درآمدات سے متعلق ڈیٹا پاکستان ادارہ شماریات سے تصدیق کے بعد جاری ہوگا۔

  • پاک چین صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط فیز 2 کے لیے اہم پیشرفت ہے: مشیر تجارت

    پاک چین صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط فیز 2 کے لیے اہم پیشرفت ہے: مشیر تجارت

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے دورہ چین میں سی پیک فیز 2 میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاک چین صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط فیز 2 کے لیے اہم پیشرفت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نے دورہ چین میں سی پیک فیز 2 میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاک چین صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط فیز 2 کے لیے اہم پیشرفت ہے، یہ معاہدہ بی ٹو بی تعاون اور میچ میکنگ کےعمل کو بڑھا دے گا۔

    ٹویٹ میں کہا گیا کہ معاہدے سے براہ راست اور بالواسطہ برآمدات میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ چین سے صنعتی نقل مکانی میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی معاہدے پر بورڈ آف انویسٹمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

  • درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے: مشیر تجارت

    درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے: مشیر تجارت

    اسلام آباد: مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ درآمدات میں اضافہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ جولائی دسمبر کی پہلی ششماہی میں برآمدات 25 فیصد بڑھیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ درآمدات میں اضافہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے، دسمبر کے دوران 6.9 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ نومبر میں درآمدت کا حجم 7.9 ارب ڈالر تھا، ایک ماہ میں درآمدات میں ایک ارب ڈالر کی کمی آئی۔ دسمبر 2021 کے لیے درآمدی تخمینہ 6.2 ارب ڈالر تھا۔

    انہوں نے کہا کہ جولائی دسمبر کی پہلی ششماہی میں برآمدات 25 فیصد بڑھیں، جولائی دسمبر کی پہلی ششماہی برآمدات بڑھ کر 15.125 ارب ڈالر ہوگئیں، جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران برآمدات 12.110 ارب ڈالر تھیں۔

    مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے لیے برآمدات کا ہدف 15 ارب ڈالر تھا۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ دسمبر 2021 کے دوران برآمدات اور درآمدات کی تفصیل جلد شیئر کی جائیں گی۔

  • مشیر تجارت نے خوشخبری سنا دی

    مشیر تجارت نے خوشخبری سنا دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ لارج اسکیل مینو فیکچرنگ کا شعبہ 16 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ ایل ایس ایم کا شعبہ 14.85 فیصد بڑھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ لارج اسکیل مینو فیکچرنگ کا شعبہ 16 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایل ایس ایم کا شعبہ 14.85 فیصد بڑھا، یہ حکومت کی صنعت نواز پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ اس نشونما میں ٹیکسٹائل، خوراک، مشروبات، تمباکو، پیٹرولیم مصنوعات، دوا سازی، کیمیائی، معدنی، آٹو موبائل، کھاد، آئرن اور اسٹیل مصنوعات نے کردار ادا کیا۔

    اس سے قبل ایک موقع پر رزاق داؤد نے کہا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید پروموٹ کرنے جا رہے ہیں، جب ہمارے ٹیرف اوپر جاتے ہیں تو ایکسپورٹ کم ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جو مٹیریل اسٹاک ہوگا وہ پاکستانی صنعت کاروں کے لیے بھی دستیاب ہوگا جبکہ پاور سیکٹر میں صنعت کاروں کے لیے مکمل سہولتیں ملیں گی۔

  • پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کمیٹی برائے تجارت و ترقی کی سربراہی کے لیے منتخب

    پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کمیٹی برائے تجارت و ترقی کی سربراہی کے لیے منتخب

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کمیٹی برائے تجارت و ترقی کی سربراہی کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کمیٹی برائے تجارت و ترقی کی سربراہی کے لیے منتخب کیا گیا۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب سال 2021 کے لیے ہے، یہ کمیٹی 1965 میں ترقی پذیر ممالک کی معاشی ترقی کے لیے بنائی گئی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی قیادت میں سی ٹی ڈی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے کام کرے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ملک میں تجارت و ترقی کے شعبے میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے مراعات دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بیرونی ملک سرمایہ کاروں کو مراعات دینے سے کاروبار میں اضافہ ہوگا، معیشت سے متعلق موجودہ حکومت مختلف اقدامات کررہی ہے۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ کاروبار میں حائل غیر ضروری رکاوٹیں ختم کر رہے ہیں، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بھی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مراعات دے رہے ہیں۔

  • افغان صدر سے ملاقات میں تجارت و مواصلات پر تبادلہ خیال ہوا: مشیر تجارت

    افغان صدر سے ملاقات میں تجارت و مواصلات پر تبادلہ خیال ہوا: مشیر تجارت

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ افغان صدر سے ملاقات میں تجارت و مواصلات پر تبادلہ خیال ہوا، امید ہے راہداری اور ترجیحی تجارتی معاہدے جنوری تک طے پا جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ افغان صدر سے ملاقات میں تجارت و مواصلات پر تبادلہ خیال ہوا۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ دیگر اعلیٰ حکام سے بھی تجارت کے امور پر ملاقاتیں ہوئیں، امید ہے راہداری اور ترجیحی تجارتی معاہدے جنوری تک طے پا جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں شراکت داروں سے تفصیلی ملاقاتیں کروں گا، دونوں ملکوں میں تجارت اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ مواقع ہیں۔ ملکی کاروباری برادری کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل مشیر تجارت کی سربراہی میں تجارتی وفد نے افغانستان کا دورہ کیا تھا، وفد میں سیکریٹری تجارت، کسٹمز کے ارکان اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔

    دورے کے دوران دو طرفہ تجارت، راہداری تجارت اور دو طرفہ ترجیحی تجارتی معاہدے پر مذاکرات ہوئے جبکہ غیر رسمی تجارت کو رسمی بنانے کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوئی۔

    مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی تھی۔

  • کراچی میں بارش کی وجہ سے ایکسپورٹ کنسائنمنٹس تاخیر کا شکار

    کراچی میں بارش کی وجہ سے ایکسپورٹ کنسائنمنٹس تاخیر کا شکار

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کراچی میں بارش کی وجہ سے اگست میں برآمدات متاثر ہوسکتی ہیں، ایکسپورٹرز درپیش مشکلات پر وزارت تجارت کو آگاہ کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے ایکسپورٹ کنسائنمنٹس میں تاخیر کا سامنا ہے، کراچی میں بارشوں سے اگست میں برآمدات متاثر ہوسکتی ہیں۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹرز درپیش مشکلات پر وزارت تجارت کو آگاہ کر سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہوگیا جو کہ برآمدات میں مسلسل بحالی اور ریکارڈ سے زیادہ ترسیلات زر کی بدولت ہے۔

    مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ جولائی میں برآمدات کی شرح نمو میں مزید 19.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جون میں یہ شرح 25.5 فیصد رہی۔

  • وزیراعظم کے مشیر تجارت شوگر انکوائری کمیشن میں پیش، ڈیڑھ گھنٹے تک سوالات

    وزیراعظم کے مشیر تجارت شوگر انکوائری کمیشن میں پیش، ڈیڑھ گھنٹے تک سوالات

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیرتجارت عبد الرزاق داؤد نے شوگرانکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوکر سوالات کے جواب دے دیئے، حکام کا کہنا ہے شوگر ایڈوائزری بورڈ نے مشیر تجارت کی سربراہی میں چینی برآمد کرنے کی سفارش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیرتجارت عبد الرزاق داؤد شوگرانکوائری کمیشن میں پیش ہوئے اور ڈیڑھ گھنٹے تک سوالات کے جواب دیئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیرتجارت سے کمیشن ممبران نے سخت سوالات کئے۔

    حکام کا کہنا ہے شوگر ایڈوائزری بورڈ نے مشیر تجارت کی سربراہی میں چینی برآمد کرنے کی سفارش کی تھی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اکتوبر اور دسمبر 2018 میں چینی برآمدکرنےکی اجازت دی تھی۔ جبکہ ای سی سی نے اسی عرصے میں گیارہ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

    گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کمیشن کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرایا تھا جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھی کمیشن میں طلب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے انکار کر دیا تھا۔

    اس سے قبل اسد عمر نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر پہنچ کر چینی سبسڈی کے معاملے پر شوگر انکوائری کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر اسد عمر کے شوگر انکوائری کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نئےپاکستان میں افرادقانون کےتابع ہیں۔

  • ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے اچھی خبر

    ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے اچھی خبر

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک رفتہ رفتہ نئے تجارتی آرڈرز دے رہے ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مغربی ممالک رفتہ رفتہ کھل رہے ہیں، مغربی ممالک نئے تجارتی آرڈرز دے رہے ہیں۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ اکثریتی آرڈرز کرونا وائرس سے پھیلاؤ کے پہلے کے ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل شعبہ منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، حکومت اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے گی۔

    اس سے قبل ایک موقع پر مشیر تجارت نے کہا تھا کہ کرونا کی وجہ سے ملک کے معاشی حالات کافی نازک ہیں، عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کے حوالے سے پیشگوئی کردی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ کرونا کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں 3 ارب ڈالر تک کمی کا امکان ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں ماہ برآمدات 70 فیصد کم ریکارڈ کی گئیں۔

    انہوں نے کہ تھا کہ کاروباری طبقے کو قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی اس مسئلے کو حل کریں گے۔