Tag: abdul razak dawood

  • ملک میں توانائی بحران ختم ہوچکا ہے اور اضافی بجلی موجود ہے، عبدالرزاق داؤد

    ملک میں توانائی بحران ختم ہوچکا ہے اور اضافی بجلی موجود ہے، عبدالرزاق داؤد

    اسلام آباد : مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی کا بحران تھا،چین کی مدد قابو پایا، آج ملک میں توانائی بحران ختم ہوچکا ہے اور اضافی بجلی موجودہے، چین پر اعتماد ہے کہ پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نےصنعتی ترقی کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں توانائی بحران ختم ہوچکاہے ،اضافی بجلی موجودہے، منصوبےکےتحت گوادرمیں صنعتیں لگناشروع ہوچکی ہے، پاکستانی کرنسی مستحکم ہوچکی ہے اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاک چین تجارتی معاہدے میں نجی شعبے کو ترجیح دی جارہی ہے، اس مرحلے میں زرعی تعاون کو بھی شامل کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں سماجی تعاون بھی شامل کیا گیا ہے، چوتھی توجہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر مشتمل ہے۔

    مشیر تجارت نے کہا کہ چین نے ترقی کا سفر خصوصی اقتصادی زونز سے شروع کیا، بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت وژنری ہے، ڈائریکشن اور وژن سےچینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں ایس ای سیز میں سرمایہ کاری کررہا ہے، ایس ای سیز میں دیگر ممالک کی سرمایہ کاری کاخیر مقدم کرتے ہیں، چین پر اعتماد ہے کہ پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی۔

    عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا بحران تھا،چین کی مدد قابو پایا، اب وقت صنعت، زراعت میں تعاون بڑھانے کا ہے، ریلوے میں بھی چین سے تعاون کے خواہاں ہیں، سی پیک پاکستان کوچین اور وسطی ایشیا کی منڈیوں تک رسائی دے گا۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ 18 ماہ کی محنت سے روپیہ مستحکم ہوا، فروری میں سالانہ بنیادپر برآمدات میں 13اعشاریہ 6فیصد اضافہ ہوا اور دیگر ممالک کی برآمدات میں کمی ہوئی مگر پاکستان میں اضافہ ہوا۔

    انھوں نے مزید کہا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، جس سے جاری خسارے میں اور کمی آئے گی، ٹیکسٹائل سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری آرہی ہے، ٹیکسٹائل کا شعبے کا مسئلہ منڈی نہیں بلکہ استعداد ہے۔

    عبدالرزاق داؤد کا مزید کہنا تھا کہ کہ یورپ سے جی ایس پلس کوتوسیع ملی ہے، جس کے تحت ہمیں مارکیٹ رسائی مل گئی ہے۔

  • جامع ایکسپورٹ پالیسی کی تشکیل حتمی مرحلےمیں ہے، عبدالرزاق داؤد

    جامع ایکسپورٹ پالیسی کی تشکیل حتمی مرحلےمیں ہے، عبدالرزاق داؤد

    اسلام آباد : مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ جامع ایکسپورٹ پالیسی کی تشکیل حتمی مرحلے میں ہے ،جلد منظوری کے لئے وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈاینڈڈیولپمنٹ کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے پی آئی ٹی ڈی کےافسران سے ملاقات کی۔

    مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے نوجوان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرزسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامع ایکسپورٹ پالیسی کی تشکیل حتمی مرحلے میں ہے، ایکسپورٹ پالیسی فریقین کی مشاورت سے تشکیل دی جارہی ہے، جلد منظوری کیلئے وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

    مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ نئے شعبوں کی نشاندہی کے لئے جامع تجزیہ کیا گیا، نئی مارکیٹوں کی نشاندہی کیلئے بھرپور محنت کی گئی ، عالمی منڈیوں تک رسائی ، مصنوعات کی کھپت پر توجہ دی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : حکومتی پالیسی سے افریقا سے تجارتی حجم 6 سال میں دوگنا ہوجائے گا

    عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ نوجوان ٹریڈاینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز پاکستانی سفارتخانوں میں متعین ہوں اور آفیسرز کی تقرری میرٹ پر ہوگی۔

    گذشتہ روز مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے افریقی ممالک کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے پاکستان،افریقا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، افریقا کو چاول، انجینئرنگ، فوڈز، بجلی کے آلات برآمد کیے جاسکتے ہیں، دوا سازی، کھیلوں کا سامان، سرجیکل آلات، کٹلری کی برآمد ممکن ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ حکومتی پالیسی سے افریقا سے تجارتی حجم 6 سال میں دوگنا ہوجائے گا، پاکستان کا افریقاسے موجودہ تجارتی حجم 4.28 ارب ڈالر سالانہ ہے۔

  • جولائی میں ملکی برآمدات ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں: مشیر تجارت

    جولائی میں ملکی برآمدات ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں: مشیر تجارت

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ گزشتہ جولائی کی نسبت رواں سال جولائی میں ملکی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا، ملکی برآمدات پہلے ماہ ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ جولائی میں ملکی برآمدات ایک ارب 88 کروڑ ڈالر رہیں۔ گزشتہ جولائی کی نسبت رواں سال جولائی میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات پہلے ماہ ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں، مارکیٹ میں ہیجانی کیفیت کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہوا۔ حکومت کسی صورت کاروبار کی رجسٹریشن نہیں روکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات میں 71، گارمنٹس میں17 اور ٹیکسٹائل میں 14 فیصد کمی ہوئی، ملکی درآمدات 18 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 84 کروڑ ڈالر رہی۔ معدنی پیداوار میں 23 اور گاڑیوں کی درآمدات میں 42 فیصد کمی ہوئی۔

    عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ 20 سے 30 اگست کو افغان صدر کی دعوت پر افغانستان جاؤں گا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے ہماری معیشت کو نقصان ہوا۔ ملائیشیا، انڈونیشیا اور یورپی ممالک سے مارکیٹ رسائی کا معاہدہ ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار رجسٹر کرنا پڑے گا، سیلز ٹیکس قانون میں تبدیلی نہیں ہوگی۔

  • صنعتی پیداوار یقینی بنانے کے لیے قیمتوں کے نظام کو مناسب اور مربوط بنایا جا رہا ہے، مشیرتجارت

    صنعتی پیداوار یقینی بنانے کے لیے قیمتوں کے نظام کو مناسب اور مربوط بنایا جا رہا ہے، مشیرتجارت

    لاہور: وزیراعظم پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ملک میں صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے محصولات کے نطام کو موثر اور مناسب بنایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے صنعت کاروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی مسابقت یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ چین نے ایک ارب ڈالر مالیت کی پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس کے لیے چینی اور چاول کے برآمدی اہداف مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ سوتی دھاگا چین برآمد کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت نے کہا کہ چین اپنے صنعتی یونٹ بھی پاکستان منتقل کررہا ہے۔

    چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ ہو چکا: مشیر تجارت

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جون کو مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ ہوچکا، چینی کمپنی پاکستان میں ٹیکسٹائل کی مصنوعات تیار کرے گی۔ ایک چینی کمپنی ٹرک کے ٹائر کا پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ آزادانہ تجارتی معاہدے کے معاملات جلد مکمل ہو جائیں گے، 15 جولائی کو چینی وزیر تجارت سے مذکرات کے لیے چین جاؤں گا۔

  • چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ ہو چکا: مشیر تجارت

    چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ ہو چکا: مشیر تجارت

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا کہ چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ ہو چکا، چینی کمپنی پاکستان میں ٹیکسٹائل کی مصنوعات تیار کرے گی۔ ایک چینی کمپنی ٹرک کے ٹائر کا پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے چینی سفیر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ زیادہ سے زیادہ چائنیز کمپنی سے انٹریکشن ہوجائے۔ چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ ہو چکا۔

    عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ آزادانہ تجارتی معاہدے کے معاملات جلد مکمل ہو جائیں گے، 15 جولائی کو چینی وزیر تجارت سے مذکرات کے لیے چین جاؤں گا۔ چین کی غیر سرکاری تنظیم جولائی میں پاکستان آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں فنی مہارت فراہم کی جائے گی، بیرون ممالک جانے والے سرمایہ کاروں کے وفود کی فنڈنگ ختم کر دی۔ وفد کو پہلے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی مالی معاونت فراہم کرتا تھا۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ آخر کار تجارت کا پہیہ چل پڑا ہے، چینی کمپنی پاکستان میں ٹیکسٹائل کی مصنوعات تیار کرے گی۔ ایک چینی کمپنی ٹرک کے ٹائر کا پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    اس سے قبل مشیر تجارت نے کہا تھا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے دی جانے والی سبسڈی آئندہ مالی سال بھی جاری رہے گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ تجارتی خسارے میں کمی ہو رہی ہے۔ برآمدات میں سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے، رجحان کو جاری رکھنے کے لیے مراعات جاری رکھی جائیں گی۔

  • ایران کے وزیر تجارت اگلے ماہ  پاکستان کا دورہ کریں گے

    ایران کے وزیر تجارت اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد :  پاکستان کے مشیرتجارت نے ایرانی وفد سے ملاقات میں کہا دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لئے نان ٹیرف بیرئیرز کو ہٹانا ہوگا جبکہ احمد امیر عبادی کا کہنا تھا ایرانی وزیر تجارت آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، ہم پاکستان کے ساتھ بھی مشترکہ مارکیٹ کا قیام چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے پارلیمانی دوستانہ گروپ کے وفد نے وزارت تجارت کادورہ کیا، احمد امیر عبادی کی زیر قیادت وفد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ملاقات کی، اس موقع پردوطرفہ تجارت کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

    مشیرتجارت رزاق دائود نے ایرانی وفد کوبتایا کہ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لئے نان ٹیرف بیرئیرز کو ہٹانا ہوگا، 2006 میں ہونے والے ترجیحاتی تجارتی معاہدے سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا، ترجیحاتی تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    رزاق داﺅد نے کہاکہ حالیہ دورہ ایران اچھا رہا ،ایرانی وزیر تجارت معاشی تعاون کو فروغ دینے پر اچھی بات چیت ہوئی۔

    احمد امیر عبادی کاکہناتھا کہ خطے میں معاشی استحکام کیلئے پاکستان ایران کو مل کر کام کرنا چاہے، وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران اور سپریم لیڈر سے ملاقات بہت بڑی اہمیت کی حامل رہی۔

    انھوں نے کہا کہ جلد از جلد باہمی رضامندی سے بارٹر ٹریڈ کے لئے لائے عمل طے کرنا چاہئے، عراق کے ساتھ بارٹر پرمشترکہ مارکیٹ کا اچھا تجربہ رہا ہے، ہم پاکستان کے ساتھ بھی مشترکہ مارکیٹ کا قیام چاہتے ہیں۔

    ایرانی حکام کا کہنا تھا اگلے ماہ ایران کے وزیر تجارت پاکستان کا دورہ کریں گے۔

  • پاکستان اور چین کے درمیان فری ٹریڈاگریمنٹ دوئم پر 28 اپریل کو دستخط ہوں گے، عبد الرزاق داؤد

    پاکستان اور چین کے درمیان فری ٹریڈاگریمنٹ دوئم پر 28 اپریل کو دستخط ہوں گے، عبد الرزاق داؤد

    اسلام آباد : مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان اورچین کےدرمیان فری ٹریڈاگریمنٹ دوئم پر 28 اپریل کو دستخط ہوں گے، پاکستان نے چین کو ڈیوٹی فری رسائی دینے کامطالبہ مسترد کردیا، چین پاکستان کو 313اشیا پرڈیوٹی فری رسائی دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس ہوا، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا پاکستان نے چین کو ڈیوٹی فری رسائی دینے کامطالبہ مسترد کردیا، چین کوصرف کچھ اشیاپرڈیوٹی فری رسائی دیں گے۔

    عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا چین نے ڈیوٹی فری رسائی دینے کے بدلے ڈیوٹی فری رسائی مانگی، چین آسیان کی طرزپرپاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے پر آمادہ ہے، پاکستان کو 313اشیا پرڈیوٹی فری رسائی دے گا، پاکستان اور چین میں آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پر28اپریل کو دستخط ہوں گے۔

    امریکانے پاکستان کوڈیوٹی فری رسائی دینے کا مطالبہ مسترد کردیا

    مشیر تجارت نے کہا امریکانے پاکستان کوڈیوٹی فری رسائی دینے کا مطالبہ مسترد کردیا، ٹرمپ انتظامیہ کےبعد ڈیوٹی فری رسائی کی کوشش کریں گے، پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی ترکی کوبرآمدمیں مشکلات کاسامنا ہے۔

    ترکی پاکستانی مصنوعات کےلیےکوئی رعایت دینے کو تیار نہیں

    ان کا کہنا تھا ترکی پاکستانی مصنوعات کےلیےکوئی رعایت دینے کو تیار نہیں ، ترکی کی جانب سے ہماری مصنوعات پر 27 فیصد ڈیوٹی لگا دی گئی۔

    عبد الرزاق داؤد نے بریفنگ میں کہا حکومت نےاسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے قوانین میں ترامیم کافیصلہ کیا ہے، درآمد مصنوعات کا سرٹیفکیٹ آف اوریجن دیکھا جائے گا، دبئی سےدرآمدات کیں تو دیکھیں گے کہ اس نے مال کہاں سے خریدا۔

  • پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ، سعودی وزیرتجارت

    پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ، سعودی وزیرتجارت

    اسلام آباد :سعودی وزیرتجارت ماجد القصبی کا کہنا ہے کہ پاکستان کادورہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان سے تعلقات ایک نئی جہت کو پہنچ رہے ہیں جبکہ عبدالرزاق داؤد نے کہاپاکستان میں سعودی سرمایہ کاری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاک سعودی بزنس کانفرنس میں وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ معزز سعودی مہمانوں کوخوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے نئے تعلقات کے دور کا آغاز ہورہا ہے، سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اہم ہے۔

    [bs-quote quote=” سعودی عرب پاکستان کے ترقی کے سفر میں شریک ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیرتجارت”][/bs-quote]

    عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات آزمائش میں پورے اترے ہیں، سرمایہ کاری پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں۔

    وزیر تجارت نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہاہے، جی سی سی کےآزادتجارتی معاہدے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات مزید مضبوط ہوگئے ہیں اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،  سرمایہ کاری  پیٹرولیم، توانائی، معدنیات اور  دیگر شعبوں میں آرہی ہے اور پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو کاروبار کے یکساں مواقع فراہم کرےگا۔

    پاکستان کا دورہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، سعودی وزیرتجارت


    سعودی وزیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری ماجد القصبی نے پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہا پاکستان کادورہ میرےلیےاعزازکی بات ہے، پاکستان سےتعلقات ایک نئی جہت کو پہنچ رہے ہیں، سعودی عرب اور پاکستان مل کر درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں۔

    سعودی وزیر برائے تجارت کاکہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعے موجود ہیں، صرف ان کی تشہیر کرنا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب میں برادرانہ تعلقات ہیں مگر تجارت کا حجم کچھ خاص نہیں ہے، تجارت کے حجم کو بڑھانا ہے جو باہمی مذاکرات سے ممکن ہے۔

    ماجد القصبی نے کہا کہ دورے میں پاکستان سےمختلف مسائل اورچیلنجزپربات ہوئی ، دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کےوسیع امکانات ہیں، سعودی عرب اورپاکستان کے تذویراتی تعلقات خطے کے لیے اہم ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان اورولی عہدکی ون آن ون ملاقات میں باہمی تعلقات کونئی بلندیوں پرلےجانےکاعزم کیاگیا اور دونوں ملکوں کےدرمیان سات تاریخی معاہدوں پر دستخط کیےگئے تھے۔

  • چین ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، رزاق داوٴد

    چین ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، رزاق داوٴد

    کراچی : وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داوٴد نے کہا ہے کہ پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے کا سامناہے جسے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چین ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، رواں سال ستائیس بلین ڈالر سے زائد ایکسپورٹ کا ہدف مکمل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں تاجروں کی تقریب سے خطاب میں اور میڈیا سے بات چیت میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داوٴد نے کہا کہ پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے کا سامناہے، اسے ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، موثر حکمت عملی کی بدولت امپورٹ کرکم کرنے اور ایکسپورٹ کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”رواں سال ستائیس بلین ڈالر سے زائد ایکسپورٹ کا ہدف مکمل کریں گے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”رزاق داؤد”][/bs-quote]

    رزاق داوٴد کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں کہ خوردنی تیل کے شعبہ ہم سے نظر انداز ہوا، فارن ایکسچینج کوبہتر کرنے کے ساتھ عوام کے معیارزندگی کو بہتر کرنے کی کوشش کرنی ہے،  پبلک پرائیوٹ پرٹنرشپ سے ملک کے حالات کو بہتر کرنا ہے۔

    مشیر برائے تجارت نے مزید کہا چین ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، چینی اور چاول کی ایکسپورٹ چائنہ سے بڑھانے کی بات کی ہے، رواں سال 27 بلین ڈالر  سے  زائد ایکسپورٹ کا ہدف مکمل کریں گے۔

    مزید پڑھیں : پانچ سال میں بہت سی نوکریاں دے کر جائیں گے، رزاق داؤد

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم کے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ نوکریاں ایک ماہ میں نہیں دی جا سکتیں، پانچ سال میں بہت سی نوکریاں دے کر جائیں گے، سیاسی بیانات کا معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، البتہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • چین میں پاکستانی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے: مشیر تجارت

    چین میں پاکستانی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے: مشیر تجارت

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ چینی وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے چین میں پاکستانی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے.

    [bs-quote quote=”چینی مارکیٹ تک رسائی دورےکی کامیابی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”مشیر تجارت”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تجارت سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، جب تک اسپورٹ کا کلچر نہیں آئے گا، صحیح ترقی نہیں ہو گی، پاکستان نے چین سے آسیان ممالک والی مراعات کا مطالبہ کیا ہے.

    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ چینی مارکیٹ تک رسائی دورےکی کامیابی ہے، سیکریٹری کامرس اس وقت چین میں ہی ہیں.

    انھوں نے کہا کہ سی پیک 35 سال کا پروگرام ہے، اسے مزید وسعت دے رہے ہیں، سی پیک کے آغاز پرتوانائی اور انفراسٹرکچر پر توجہ مرکوز رکھی.


    مزید پڑھیں: دورہ چین مفید رہا، دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے میں مدد ملی، شاہ محمود قریشی


    انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کےساتھ صنعتی شعبے میں تعاون کرے گا، بعض مصنوعات کی برآمدپر ڈیوٹی فری رسائی مانگی ہے.

    یاد رہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے گذشتہ دنوں چین کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے چینی وزیراعظم سمیت اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی، اس دورے میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے.