Tag: Abdul Razzaq

  • عبدالرزاق سے شادی سے متعلق افواہیں، تمنا بھاٹیا نے خاموشی توڑ دی

    عبدالرزاق سے شادی سے متعلق افواہیں، تمنا بھاٹیا نے خاموشی توڑ دی

    سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے پہلی بار خاموشی توڑ دی۔

    رپورٹس کے مطابق کئی سال پہلے اس وقت دونوں کی خفیہ شادی کی افواہ اس وقت زور پکڑ گئی تھی جب تمنا بھاٹیا اور عبدالرزاق کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ یہ تصویر ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب کی تھی، جس میں دونوں شریک ہوئے تھے۔

    تاہم اب بھارتی اداکارہ نے اس معاملے پر وضاحت دے دی، اُن کا اس خبر پر ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا واقعی ایک تفریح گاہ ہے، یہ سب سے بیتُکی باتیں ہیں۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ہم نے صرف ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی، جہاں عبدالرزاق اور میں اتفاقاً شریک ہوئے تھے، نہ اس سے پہلے کوئی تعلق تھا نہ بعد میں۔ ہمارا کوئی رابطہ تک نہیں تھا، لوگ خود ہی کہانیاں گھڑ لیتے ہیں۔

    تمنا کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر گردش کرتی خبروں کے مطابق تو میری عبدالرزاق سے شادی بھی ہو چکی تھی۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’معاف کیجیے گا سر، آپ کے تو بچے ہیں۔‘

    ’میں ابھی اسکول میں ہوں‘ تمنا بھاٹیا کی ویڈیو وائرل

    انہوں نے کہا کہ میں ان سے صرف ایک دن کے لیے ملی تھی، شوٹ کے بعد نہ کبھی بات ہوئی اور نہ ملاقات۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے انٹرویو میں کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں پر بھی کھل کر وضاحت دی۔

  • رضوان کا متبادل کون؟ عبد الرزاق نے بتادیا

    رضوان کا متبادل کون؟ عبد الرزاق نے بتادیا

    سابق کرکٹر عبدالرزاق نے قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز محمد رضوان کے متبادل کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    نجی چینل کے پروگرام میں سابق کرکٹر عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کے ہوتے ہوئے کسی اور وکٹ کیپر کو نہیں لایا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ البتہ محمد رضوان کے متبادل کے طور پر اعظم خان ہوسکتے ہیں۔

    سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ پشاور زلمی نے ہمیشہ سے مضبوط ٹیم بنائی ہے اور جب پشاور میں وہاب ریاض تھے یہ ناقابل شکست ٹیم تھی۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کے دورہِ پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اپریل 2024 کے دوسرے ہفتے میں پانچ میچوں کی T20I سیریز کھیلنے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میچز 13 سے 23 اپریل تک ہونے کا امکان ہے جس کی میزبانی راولپنڈی اور لاہور کریں گے۔

    پشاور نے ملتان کو ہرا کر جیت کا کھاتہ کھول لیا

    اس سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ یہ دورہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔

  • بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں: عبدالرزاق

    بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں: عبدالرزاق

    پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ ٹیم کو مومینٹم بناکر دیتے ہیں۔

    سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ بابر اعظم جس ٹیم میں ہوتے ہیں ان کا مڈل آرڈر مضبوط ہونا چاہیے، میری کوشش ہوتی ہے ایسی بات کی جائے جو لوگوں کو نہ پتا ہو۔

    کپتانی کے حوالے سے عبدالرزاق نے کہا کہ بابراعظم کو پولارڈ کے سامنے تجربہ کاربولر کو لانا چاہیے تھا، ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بنا سکتے ہیں۔

    سابق کرکٹر کا کہنا تھاکہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے، انہیں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں رہنا چاہیے اور کھیلنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز  نےکیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    کراچی کنگز نے پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، کیرون پولارڈ 49 اور جیمز ونس 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

  • عبدالرزاق نے اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے متعلق اہم بات بتادی

    عبدالرزاق نے اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے متعلق اہم بات بتادی

    پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی سال 2013 میں ہونے والی ملاقات شاید کچھ لوگوں کو یاد ہو اس حوالے سے عبدالرزاق اپنے انٹرویو میں اس کا تذکرہ کرکے قارئین کو بھی حیران کردیا۔

    گزشتہ روز معروف یو ٹیوبر نادر علی نے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا دلچسپ انٹرویو کیا اور ان کے ماضی سے متعلق بہت سی یادوں کو چھیڑا۔

    اس موقع پر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ویڈیو منظر عام پر آنے کا دلچسپ واقعہ سنایا سال 2013 میں ان دونوں کی ایک ساتھ تصویر نے کھیل اور شوبز کے حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔

    عبدالرزاق

    عبدالرزاق نے بتایا کہ دبئی میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران میری بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی، وہاں ان کی فیملی بھی موجود تھی، جہاں میری ان کے والد سے ملاقات ہوئی، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    سابق آل راؤنڈر کہا کہ شوٹنگ کے دوران مجھے معلوم ہوا تھا کہ تمنا کے والد مسلمان تھے جبکہ والدہ ہندو تھیں، وہ اپنی والدہ کو فالو کرتی تھی۔

    اینکر نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا عبدالرزاق صاحب آپ کو انہوں نے پہچان لیا تھا؟ جواب میں عبدالرزاق نے مسکرا کر کہا کہ میں پاکستانی ٹیم میں تھا، یہ واقعہ 2013 کا ہے اور اس کے کچھ عرصے بعد اُن کی فلم ہمت والا ریلیز ہونے والی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک بنگلہ دیشی ایکٹریس سے بھی ملاقات ہوئی جب وہ میک اَپ کرکے آتی تھی تو ٹھیک لگتی تھی، لیکن میک اَپ کے بغیر میں پہچان ہی نہیں سکا تھا کہ یہ وہی ایکٹر ہے۔

    یاد رہے کہ عبدالرزاق کو دبئی کی ایک جیولری شاپ میں ساؤتھ انڈین اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ دیکھا گیا تو ہر طرف اس کا چرچا ہوگیا تھا اور ان کی شادی کی افواہیں زور پکڑنے لگی تھیں تاہم حقیقت یہ تھی کہ عبدالرزاق اور تمنا بھاٹیہ اس جیولری شاپ کے افتتاح کیلئے آئے تھے۔

  • کیا عبدالرزاق بھی پی سی بی سے ناراض ہوگئے؟

    کیا عبدالرزاق بھی پی سی بی سے ناراض ہوگئے؟

    لاہور: بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق کو اہم عہدے کی پیشکش کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ( بی سی بی) نے اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق سے رابطہ کیا ہے اور انہیں بطور بولنگ کوچ کی پیشکش کی ہے، جس پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

    عبدالرزاق پاکستان اس وقت کرکٹ بورڈ میں بطور ریجنل ہیڈکوچ و قومی سلیکٹر کام کررہے ہیں۔

    بطور آل راؤنڈر قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے عبدالرزاق نے 343   میچز کھیلے، اپنے 17 سال کیریئر میں انہوں نے 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز  میں حصہ لیا جس میں انہوں نے 6 سنچریوں اور 30 نصف سنچریوں کی بدولت 7 ہزار 419 رنز اسکور کیے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو منا لیا

    عبدالرزاق کا بولنگ کیریئر بھی کافی متاثر کن رہا انہوں نے 343 میچز میں 389 وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کو منا لیا ہے، ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثقلین مشتاق نے پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہیڈ کوچ انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • ڈکیتی میں مزاحمت‘ اے آروائی کے نمائندے عبدالرزاق جاں بحق‘ مقدر حسین زخمی

    ڈکیتی میں مزاحمت‘ اے آروائی کے نمائندے عبدالرزاق جاں بحق‘ مقدر حسین زخمی

    پتوکی: ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کے نتیجے میں اے آروائی نیوز کے ایک نمائندے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ پتوکی کے علاقے کھڈیاں اڈے کے نزدیک پیش آیا جہاں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں اے آروائی نیوز چونیاں کے نمائندے عبدالرزاق جاں بحق جبکہ نمائندہ پتوکی مقدر حسین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ڈکیتی کی وارداتیں معمول کی بات ہیں اورکوئی بار واقعات رپورٹ کرنے کے باوجود انتظامیہ اور پولیس کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    اس افسوس ناک واقعے پر اے آروائی فیملی نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے جبکہ زخمی ہونےوالے نمائندے کو ہر ممکن سہولیات بہم فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پنجاب میں صحافیوں کی جان محفوظ نہیں ہے تو عام آدمی کے لیے صورتحال کتنی خراب ہوگی۔

    پی ایف یو جے نے آئندہ روز یومِ سوگ منانے اور علاقے میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔