Tag: abdul sattar edhi death

  • عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت: ایم کیو ایم کی شمع فروزاں مہم آج سے ہوگی

    عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت: ایم کیو ایم کی شمع فروزاں مہم آج سے ہوگی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اورشمع فروزاں کی”تین روزہ “ تقریباب سولہ جولائی سے اٹھارہ جولائی تک منعقدکی جائیں گی۔

    اس سلسلے میں بروزہفتہ سولہ جولائی کی شام سات بجےڈیفنس میں”دو تلوار“نارتھ ناظم آباد میں،”5اسٹار چورنگی“گلشن اقبال”ڈسکو بیکری“ کورنگی علاقے ” نمبر 5“میں اور اورنگی ٹاؤن میں ” نمبر5“عبد الستار ایدھی کی یاد میں کینڈل لائٹ کی تقربیات منعقد جائیں گی۔

    MQM-Edhi1

    ان تقربیات میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی راکین ، حق پرست اراکین اسمبلی و سینٹ، بلدیاتی نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کریں گے۔

    رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے وہ عبد الستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان تقریبات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں  عبدالستار ایدھی کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں شہر بھر کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، شرکاء نے  عبدالستار ایدھی کی کدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

     

  • عبدالستارایدھی خادم اعظم تھے، چوہدری پرویزالٰہی

    عبدالستارایدھی خادم اعظم تھے، چوہدری پرویزالٰہی

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے معروف سماجی کارکن عبدالستارایدھی کو ان کی قومی خدمات پر خادم اعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مشن کو آگے بڑھانا ان کے وارثوں اور حکومتوں کا فرض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی نے عبدالستار ایدھی کی انسانی و قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ثابت کیا کہ خدمت کا جذبہ مال و زر کا محتاج نہیں۔

    چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں ایدھی صاحب کے مشورے سے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کا کردار خود کو خود ساختہ دعوﺅں کی بنیاد پر خادم اعلیٰ کہلوانے والوں کیلئے ایک مثال ہے۔

    پرویز الہی نے اس بات پر زور دیا کہ عبدالستار ایدھی کے مشن کو آگے بڑھانا اب ان کے وارثوں کے ساتھ ساتھ تمام حکومتوں کا بھی فرض ہے۔

     

  • پرویز خٹک کی ایدھی کی قبرپرحاضری اورامجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت

    پرویز خٹک کی ایدھی کی قبرپرحاضری اورامجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت

    کراچی : وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کراچی میں عبدالستار ایدھی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مقتول امجد صابری کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے اپنے وفد کے ہمراہ ایدھی ویلج جاکر عبدالستار ایدھی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    Khattak-New1

    اس موقع پراسپیکر کے پی اسمبلی اسد قیصر،مشیراطلاعات مشتاق غنی، حلیم عادل شیخ، کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی عارف علوی اورخرم شیرزمان بھی موجود تھے۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی ایک عظیم انسان تھے اور انہوں نے آج تک ان جیسا حلیم اور شفیق انسان نہیں دیکھا ۔ انہوں نے جو دنیا کو کر دکھایا وہ کسی او ر کے بس کی بات نہیں، اس ایک آدمی نے پورے پاکستان کی خدمت کی اورا یسی مثال قائم کی جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ وہ ہمارے رول ماڈ ل تھے۔

    Khattak-New2

    عمران خان کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اچانک لندن جانا پڑا جس وجہ سے وہ عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے نہیں آسکے اورا نہوں نے ہمیں ہدایت کی تھی کہ ہم جا کر عبدالستار ایدھی کے اہل خانہ سے تعزیت کریں۔

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ کےپی کے پرویزخٹک نے مقتول امجد صابری کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی، پرویزخٹک نے امجد صابری کی والدہ اوربھائی سے ملاقات کی اور امجد صابری کی شہادت پراہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر انہوں نے امجد صابری کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔

     

  • عبدالستارایدھی کی وفات پرسیاسی رہنماؤں کی تعزیت، قرآن خوانی کا انعقاد

    عبدالستارایدھی کی وفات پرسیاسی رہنماؤں کی تعزیت، قرآن خوانی کا انعقاد

    کراچی / ٹنڈو الہٰ یار: عبدالستار ایدھی کی وفات پرفیصل ایدھی سے تعزیت کیلئے سیاسی جماعتوں کی قیادت بھی پہنچ گئی۔ ملک بھر میں عبدالستار ایدھی کے سوئم پر دعائیں اور فاتحہ خوانی کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فخر انسانیت عبدالستارایدھی کی وفات پر ان کے اہل خانہ سےتعزیت کرنے سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

    پپلزپارٹی کےقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ، اسپیکرسندھ اسمبلی سراج درانی کے ہمراہ عبدالستارایدھی مرحوم کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی سے تعزیت کااظہار کیا، دونوں رہنماؤں نےمیڈیا سے گفتگو میں عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    ایم کیوایم رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے فیصل ایدھی سے ملاقات میں تعزیت کی اوراپنے تاثرات پیش کئے، علاوہ ازیں ن لیگ کی رہنما تہمینہ درانی نے کراچی میں فیصل ایدھی ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی کوئی حکمران نہیں بلکہ عوام کے حقیقی خادم تھے۔

    عبدالستار کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے ان کے غم اوردکھ میں شریک افراد کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ایدھی صاحب کا مشن کامیابی سے لے کر چلنے کی ہمت دے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایدھی صاحب کی ہدایت کے مطابق ان کی دونوں آنکھیں عطیہ کردی گئی ہیں اور جنہیں یہ آنکھیں لگائی گئی ہیں وہ اب دیکھ سکتے ہیں۔

    دوسری جانب عبدالستار ایدھی کی قبر پر بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں ایدھی ہوم کے یتیم خانوں میں مقیم بچے اپنے سرپرست کی قبر پرفاتحہ خوانی کے لئے پہنچ گئے۔

    خادم انسانیت عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے شہریوں اور اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ایدھی ہومز میں پرورش پانےوالے یتیم بچے بھی اپنے محسن کی قبر پرپہنچے اور ہاتھ اٹھا کر ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

    اس کے علاوہ عبدالستار ایدھی کے ایصال ثواب کے لیے ایس ایس پی آفس ٹنڈو الہٰ یار میں قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے پولیس افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    ، اس موقع پر ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی و دعا کی گئی، بعدازاں ایس ایس پی شاہ جہاں پھٹان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی انسانیت کا علمبردار تھے اس شخصیت کو کسی ایوارڈ کسی تمغے اور نہ کسی شہرت کی ضرورت تھی بلکہ وہ صرف انسانیت کی خدمت میں مصروف تھے۔ ان کی شخصیت غریبوں کہ لیے مسیحا اور امیروں کیلئے رول ماڈل تھی۔

     

  • عبدالستار ایدھی کی وفات نے بھارت کی گیتا کو بھی رُلا دیا

    عبدالستار ایدھی کی وفات نے بھارت کی گیتا کو بھی رُلا دیا

    اندور : بھارت کی رہائشی گیتا بھی عبدالستار ایدھی کی وفات پر رو پڑی، اس کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب باپ کی طرح پیار کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق غلطی سے پاکستان آنے والی قوت گویائی اور سماعت سے محروم بھارت جانے والی گیتا بھی اپنے محسن عبدالستار ایدھی کی وفات پر آبدیدہ ہوگئی۔


    Indian girl Geeta fondly remembers father… by arynews

    بولنے سے قاصر اور لاوارث گیتا کو تین سال قبل ایدھی ٹرسٹ میں پناہ ملی۔ جہاں سے اسے گزشتہ دنوں بھارت بھجوا دیا گیا، گیتا آج کل بھارت کے شہر اندور میں ایک این جی او کے ساتھ رہ رہی ہے ۔ عبدالستار ایدھی کی وفات کی خبر سن کر گیتا کے آنسو بہنے لگے۔

    گیتا نے اپنے جذبات کا اظہار اشاروں کی زبان میں کیا، جس کا پریس نوٹ بھارتی این جی او کی سربراہ مسز کپور نے جاری کیا۔

    گیتا کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب باپ کی طرح پیار کرتے تھے۔ گیتا نے بتایا کہ بلقیس ایدھی نے اسے بھارت سے مورتیاں لاکر دیں تاکہ وہ پوجا کرسکے۔

    گیتا نے بتایا کہ ایدھی صاحب اس سے اشاروں کی زبان میں بات کرتے تھے۔ وہ ناراض ہونے پر غصہ بھی کرتے تھے۔ ایدھی صاحب تہواروں پر اس کے لئے کپڑے جوتے اور مٹھائیاں بھی لاتے تھے۔ میں ان کا پیار کبھی نہیں بھلا پاؤں گی۔

     

  • ملک بھر میں ایدھی کی یاد میں شمعیں روشن، کراچی میں انوکھا خراج عقیدت

    ملک بھر میں ایدھی کی یاد میں شمعیں روشن، کراچی میں انوکھا خراج عقیدت

    کوئٹہ / کراچی : عبدالستارایدھی کو کراچی میں دیوار قدردانی پر تصویر بنا کر انوکھا خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی یاد میں کوئٹہ میں مختلف تنظیموں کی جانب سے موم بتیاں جلائی گئیں اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کی بے لوث خدمت، پیکر انسانیت، عبدالستار ایدھی اب ہم میں نہیں رہے۔ لیکن ان کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔

    کراچی کے علاقے کورنگی میں مسیحائے پاکستان عبدالستار ایدھی کو دیوار قدردانی پر تصویر بنا کر انوکھا خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    مرحوم کی ان ہی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کورنگی میں دیوار قدر دانی بنا کر عبدالستار ایدھی کی تصویر پینٹ کی گئی۔

    اس حوالے سے مصور کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب کی تصویر بناکران کی بے مثال خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب نے دکھیاری خواتین کا ساتھ دیا، اس موقع پر موجود خاتون انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے معاشرے میں موجود بیوہ اور بے سہارا خواتین کو سہارا دیا۔

    عبدالستار ایدھی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ دیوار قدردانی پر بنی یہ تصویر اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    علاوہ ازیں کوئٹہ کے آئی جی آفس چوک پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور ہزارہ ا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام منعقد کی گئی جس کے دوران درجنوں افراد نے موم بتیاں جلا کر عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا، تعزیتی تقریب میں علاقہ معززین، خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنماء محمد رضا وکیل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی خدمت کے حوالے سے جو تاریخ رقم کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں تحریک انصاف خواتین ونگ نے عبد الستار ایدھی کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ مجلس وحدت المسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بھی شمعیں روشن کی گئیں۔ جبکہ سیالکوٹ میں علامہ اقبال چوک پر عبد الستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں۔

    تقریب میں سول سوسائٹی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بہاولنگرمیں عبدالستار ایدھی کی یاد میں صحافی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے رفیق شاہ چوک میں شمعیں روشن کی گئیں۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن طارق اسماعیل، نجی تنظیموں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

     

  • عبدالستار ایدھی کا انتقال پاکستان ہی نہیں پوری دنیاکانقصان ہے، وزیر اعظم

    عبدالستار ایدھی کا انتقال پاکستان ہی نہیں پوری دنیاکانقصان ہے، وزیر اعظم

    لندن : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ عبدالستار ایدھی کا انتقال پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا نقصان ہے، عبدالستارایدھی سے بڑھ کر قومی پرچم کا حقدار کوئی نہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں وطن واپسی سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی عوام کی حقیقی خدمت کا مینار تھے، ہم انسانیت کے سب سے بڑے خدمتگار سے محروم ہوگئے۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب محروم طبقے سے پیار کرنے والی شخصیت تھے، آخری سانس تک عبدالستار ایدھی انسانیت کی خدمت کرتے رہے۔

    نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی کا سفرآخرت آسان بنائے اور انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ دل کی گہرائی سے عبدالستار ایدھی کی نمازجنازہ میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن صحت اجازت نہیں دیتی۔

  • عالمی میڈیا کا عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش

    عالمی میڈیا کا عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش

    کراچی : فخر پاکستان عبدالستارایدھی کے انتقال پرملک بھرمیں فضا سوگوارہے تو دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا نے بھی اس عظیم انسان کوزبردست عقیدت پیش کیا ہے۔

    بلاامتیازانسانیت کی خدمت کے حوالے سے دنیا بھرمیں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنے والے عبدالستارایدھی کے انتقال کی خبرعالمی میڈیا کی بھی بڑی خبربن گئی۔

    امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے ایدھی صاحب کی وفات کی خبر دیتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا، اخبار نے انہیں پاکستان کے غریب اورضرورتمند افراد کا ہیرو قراردیا۔

    برطانوی اخبارگارجین نے عبدالستارایدھی کوغریب اوردکھی لوگوں کا مسیحا قراردیا۔

    برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم کے بانی عبدالستار ایدھی کو صوفی کے طور پر پہچانا جاتا تھا۔

    امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز نے کہا مجبور اور بے سہارا لوگوں کا سہارا ایدھی دنیا میں نہیں رہے، ایدھی نے اپنی تنظیم میں خواتین کو بھی ملازمت کے بھرپورمواقع فراہم کئے۔

    بھارتی میڈیا نے بھی عبدالستارایدھی کے انتقال کی خبر کی نمایاں کوریج کی، ہندوستان ٹائمز کا کہنا تھا کہ ایدھی کو پاکستان کی مدرٹریسا بھی کہا جاتا تھا۔

  • عبدالستار ایدھی نے زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر دی تھی،سشما سوراج

    عبدالستار ایدھی نے زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر دی تھی،سشما سوراج

    نئی دہلی : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق عبدالستار ایدھی کے انتقال پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر دی تھی ،عبدالستار ایدھی عظیم انسان تھے۔

    گزشتہ روز محسن ِ انسانیت و فخرِ پاکستان عبد الستار ایدھی رضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے، وہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے، ڈائیلائسس کے بعد انہیں سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کر دیا گیا تھا، جہاں اُنہیں وینٹی لیٹر کے ذریعے مصنوعی سانس دی جا رہی تھی اُن کے گردوں میں انفیکشن بڑھ گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ اکتوبر میں عبدالستار ایدھی کی فاؤنڈیشن نے گیتا کو واپس لانے کے لئے وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ کام کیا تھا۔

     

    گویائی اور سماعت سے محروم گیتا بارڈر کے قریب مندر میں اپنے والدین کیساتھ آئی تھی، بھیڑ میں گیتا اپنے گھروالوں سے بچھڑ کر پاکستان بارڈر پار کر گئی، جہاں پولیس نے گیتا کو پکڑ کر ایدھی کے حوالے کردیا تھا، گیتا پندرہ سال سے ایدھی فاؤنڈیشن میں مقیم ہے

    مزید پڑھیں : گیتا کی واپسی: نریندرمودی، وزیراعظم پاکستان اورایدھی خاندان کے مشکور

    نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ ایدھی خاندان نے گیتا کے لئے جو کچھ کیا اس کا نعم البدل نہیں تاہم میں اظہار مسرت کرنے کے لئے ایدھی فاوٗنڈیشن کو ایک کروڑ روپے رقم دے رہا ہوں کہ وہ اس قسم کے کارخیر کرتے رہیں۔