Tag: Abdul sattar edhi

  • کراچی :ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کی تحقیقات شروع کردی گئیں

    کراچی :ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کی تحقیقات شروع کردی گئیں

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو ان کے دفتر میں ایک گھنٹہ یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا گیا ہے، میٹھا در ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

    کراچی میں ڈاکوؤں نے سماجی ادارے کو بھی نہ چھوڑا، کراچی کے علاقے میٹھا در میں واقع ایدھی سینٹر میں مسلح ڈاکوؤں نے داخل ہو کر عبدالستار ایدھی سمیت عملے کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا، ڈاکو میٹھا در ایدھی سینٹر سے بھاری مالیت کا سونا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    ڈکیتی کی تحقیقات کے لیے تفتیشی اداروں نے سر جوڑ لیے ہیں۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے واردات سے ملنے والے فنگر پرنٹس حاصل کرلئے گئے ہیں جبکہ اطراف میں موجود بینکوں کے بیرونی سی سی ٹی وی کیمروں اور عینی شاہدین کے بیانات سے ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔

    تفتیشی ذرائع نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ ملزمان جانتے تھے کہ ایدھی سینٹر میں سونا اور غیر ملکی کرنسی موجود ہے، تحقیقاتی ٹیموں نے ایدھی سینٹر عملے کے کوائف حاصل کرلئے ہیں۔

  • کراچی: ایدھی سینٹرمیں 5 کلوسونا اورلاکھوں روپے کی ڈکیتی

    کراچی: ایدھی سینٹرمیں 5 کلوسونا اورلاکھوں روپے کی ڈکیتی

    کراچی :شہر کے مصروف ترین کھارادر میں ڈاکو ایدھی سینٹر سےپانچ کلو سونا،غیر ملکی کرنسی اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔کراچی میں لاقانونیت تمام حدیں پارکرگئی۔

    ڈاکوؤں کے مسلح جتھے نے دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی کام کرنے والے ادارے ایدھی سینٹر کو بھی نہ چھوڑا۔پولیس کے مطابق کھارا در میں واقع ایدھی سینٹر کی عمارت میں مسلح ڈاکو داخل ہوگئے اور عمارت میں موجود معروف سماجی رہنماعبدالستار ایدھی اور عملے کے اراکین کو یرغمال بنالیا۔

    فیصل ایدھی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح ملزمان ایدھی سینٹر کی عمارت سے پانچ کلو سونا،غیر ملکی کرنسی سمیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ ان کی مدعیت میں کھارادر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کی واردات کا سختی سے نوٹس لے لیا، سید قائم علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کو واقعے تحقیقات کا حکم دے دیاہے، انہوں نے ہدایت کی کہ واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔