Tag: ABDUL SATTAR EIDHI

  • لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن کو 1 کروڑ 20 ہزار روپے کا عطیہ

    لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن کو 1 کروڑ 20 ہزار روپے کا عطیہ

    لاہور : ہائی کورٹ کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے 1 کروڑ 20 ہزار روپے کا عطیہ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج نے جمع کی گئی رقم عبدالستار ایدھی کے پوتے جونیئر ایدھی کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ ’’چیف جسٹس کے حکم پر پنجاب کی عدالتوں سے عطیات جمع کرکے دیے گیے ہیں‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’عبدالستار ایدھی نے بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کر کے پوری دنیا میں امن کا پیغام دیا ، اُن کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے‘‘۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ ’’ایدھی صاحب کی موت پوری قوم کا نقصان ہے، اُن کے انتقال سے پُر ہونے والے خلاء کو کبھی پورا نہیں کیا جاسکتا اور اُن کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، ایدھی صاحب کے نیک مشن و مقصد کو جاری رکھنے کے لیے ہم سب کو ایدھی فاؤنڈیشن کو مضبوط کرنا ہوگا اور اس کی ہر طرح سے مدد کرنی ہوگی‘‘۔

    یاد رہے عبدالستار ایدھی طویل علالت کے بعد 8 جولائی کو انتقال کر گیے تھے، اُن کے اتنقال پر دنیا بھر سے اظہار افسوس کیا گیا، عبدالستار ایدھی کی وصیت کے مطابق انہیں ایدھی ولیج قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ اُن کی آنکھیں دو مریضوں کو عطیہ کیا ، انتقال سے 25 سال قبل اپنی قبر مقررہ جگہ پر اُن کی تدفین کی گئی۔

    ضرور پڑھیں : عبدالستار ایدھی کی آنکھیں دو نابینا مریضوں کو لگا دی گئیں

     وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ایدھی کو انسانی خدمات کے عوض نشان امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اُن کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے ڈیزائن پر تیزی کے کام جاری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : اے آئی وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا ایدھی کی یوم وفات کو چیرٹی ڈے قرارد ینے کی تجویز

     اے آر وائی نیوز کی جانب سے عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 8 جولائی کو ورلڈ چیرٹی ڈے منانے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں ملک بھر سے عوام کی بڑی تعداد نے حصہ لیا، عوامی کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ کے سینیٹر راجہ ظفر الحق کی جانب سے ایوانِ بالا میں پیش کی گئی قرارداد مشترکہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : سینیٹ نے آٹھ جو لائی کو ایدھی ڈے کے طور پر منانے کی قرار داد منظور کرلی

     قبل ازیں ڈی ایچ اے کی جانب سے عبدالستار ایدھی کی خدمات کو یاد رکھنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 5 کلومیٹر طویل سڑک بیچ ایونیو کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کردیا گیا جبکہ لاہور ہاکی اسٹیڈیم عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

    پڑھیں : کراچی: بیچ ایونیو روڈ عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب

     وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے بھی پنجاب کی ایک سڑک کو معروف سماجی رہنماء کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے صوبے کے 8 اضلاع میں ایدھی فاؤنڈیشن کو مفت اراضی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

     

  • ملک ریاض کی عبدالستار ایدھی کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش

    ملک ریاض کی عبدالستار ایدھی کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش

    کراچی : چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کہا ہے کہ اگر عبدالستار ایدھی چاہیں تو انکے علاج کے مکمل اخراجات اٹھانے کیلئے تیار ہوں ، ملک ریاض نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی علالت کا انہیں بہت افسوس ہے، عبدالستار ایدھی اس ملک کی معزز اور قابل احترام شخصیت ہیں، ان کی علالت کی وجہ سے پوری قوم سوگ میں مبتلا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ عبدالستارایدھی پاکستان میں جو سماجی خدمت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

    دوسری جانب عبد الستار ایدھی نے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا اور کہا کہ میرے پاس جو رقم ہے وہ پبلک ٹرسٹ کی ہے ، اپنے علاج پر خرچ نہیں کرسکتا۔

    بلقیس ایدھی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب باہر جانا پسند نہیں کرتے ، میں ملک ریاض کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انھوں نے ہمیں یاد رکھا ،ملک ریاض کو اللہ اور دے اور ہر آفت و مصیبت سے بچائے اور انھیں خوش رکھے۔ عبد الستار ایدھی کافی بیمار ہے اور بوڑھے بھی ہوگئے ہیں انکا علاج گھر میں ہی ہوتا ہے۔

    بلقیس ایدھی نے ڈاکٹر ادیب رضوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے گھر کا آدمی ہے، ہمارا بہت خیال کرتا ہے۔


    Malik Riaz offers to help Abdul Sattar Edhi by arynews

  • ٹویٹر پرکومل رضوی کی متنازعہ سیلفی کا مذاق بن رہا ہے

    ٹویٹر پرکومل رضوی کی متنازعہ سیلفی کا مذاق بن رہا ہے

    کراچی: پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ کومل رضوی کی عبدالستارایدھی کی ساتھ متنازعہ سیلفی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکی تصویرکو فوٹوشاپ کے ذریعے کئی دیگر تصاویرمیں لگا کرمزاحیہ تنقید کا نشانہ بنان شروع کردیاہے۔

    عبدالستارایدھی کے ساتھ کومل رضوی کی سیلفی پر عوام نے بے پناہ تنقید کی اور اب یہ تنقید تمسخر کی جانب گامزن ہے جس کا ایک عکس ذیل میں دی گئی ٹویٹرپوسٹس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    کومل رضوی کی جو تصویر سول میڈیا پر اس وقت سب سے زیادہ مقبول ہورہی ہے وہ گیمز آف تھرون کے ہیرو جان سنو کے ساتھ ان کے مرتے وقت کی ہے۔

     

    دوسری جانب معروف گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹرولز کی جانب سے اس طرح کے ردعمل سے سخت اپ سیٹ اور ناامید ہوئی ہیں۔ اسی حوالے سے ایک طویل بیان انہوں نے اپنے فیس بک پربھی پوسٹ کیا ہے۔