Tag: abdullah abdullah

  • افغان عوام امن مذاکرات کی حمایت اور خیرمقدم کرتے ہیں، عبداللہ عبد اللہ

    افغان عوام امن مذاکرات کی حمایت اور خیرمقدم کرتے ہیں، عبداللہ عبد اللہ

    کابل : افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات میں جگہ کا تعین رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار افغان مفاہمتی کونسل کےسربراہ عبد اللہ عبداللہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان اور حکومت کے مذاکرات کا دوسرا دور پانچ جنوری سے شروع ہوگا۔

    عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ امید ہے امن مذاکرات کے دوسرے دور سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، افغان طالبان سے مذاکرات میں جگہ کا تعین رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

    افغان مفاہمتی کونسل کےسربراہ کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ افغان عوام امن مذاکرات کی حمایت اور خیر مقدم کرتے ہیں۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے فغان اعلیٰ کونسل کےچیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ، جس میں افغان مفاہمتی عمل ، امن واستحکام اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان اعلیٰ کونسل کےچیئرمین عبداللہ عبداللہ نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر‌خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس میں افغان مفاہمتی عمل، امن واستحکام اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا، ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے دفترخارجہ میں پودا بھی لگایا۔

    خیال رہے افغان اعلیٰ کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ان کا استقبال کیا، تین روزہ دورے کے دوران عبداللہ عبداللہ صدرمملکت، وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

    ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا بطور چیئرمین مفاہمتی کونسل ، پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، اس وفد میں افغان قومی مفاہمت کونسل کے مرکزی عہدیداران شامل ہیں، توقع ہے اعلیٰ سطح دورے سے افغان مفاہمتی عمل آگےبڑھانےمیں مدد ملے گی۔

  • پاک افغان تعلقات میں چیلنجز ہیں، افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ

    پاک افغان تعلقات میں چیلنجز ہیں، افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ

    کابل : افغانستان کے چیف ایکزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاک افغان تعلقات میں چیلنجز ہیں، امریکا اور طالبان کے درمیان رابطوں کا مقصد طالبان پر افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام سے متعلق عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، پاک افغان تعلقات میں چیلنجز ہیں۔

    افغان چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ امید ہے مل کر ان چیلنجز کا مقابلہ کریں گے، مخلصانہ تعاون کے ذریعے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔

    افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان رابطے ہوئے ہیں، رابطوں کا مقصد طالبان پر افغان حکومت سے مذاکرات کے لئے دباؤ ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ کہ عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے، افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکا کے سفارتی وفد سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مکمل استحکام کا خواہش مند ہے، پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔‘

    انھوں نے کہا کہ امریکا سے بھی افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، یہ خوشی کی بات ہے، کیوں کہ جنگ اور قوت کا استعمال افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا استحکام پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔

  • افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو 24مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے

    افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو 24مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے

    واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ چوبیس مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے افغان صدراشرف غنی اور چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے، جسے قبول کرتے ہوئے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو ایک بڑے وفد کے ہمراہ چوبیس مارچ سے امریکہ کا دورہ کریں گے۔

    جس میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت افغان امریکہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کا دور بھی شامل ہوگا، جس میں امریکی وفد کی سربراہی وزیرِ خارجہ جاری کیر ی کریں گے۔

    امید کی جارہی ہے کہ اس ملاقات میں امریکی صدر باراک اوباما افغانستان سے امریکی فوج کے فوری انخلاء کو موخر کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔

  • اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکتِ اقتدار کا معاہدہ طے

    اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکتِ اقتدار کا معاہدہ طے

    کابل: افغانستان میں صدارتی منصب کیلئے لڑائی پانچ ماہ بعد ختم ہوگئی ۔اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکتِ اقتدار کامعاہدہ طے پا گیا، اشرف غنی صدر اور عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹو ہونگے۔

    افغانستان کے قصر صدارت پر کون بیٹھے بالاخر پانچ ماہ بعد فیصلہ ہو ہی گیا ہے، امریکا کی افغانستان میں مخلوط حکومت کی خواہش پوری ہوئی اور صدارتی کرسی کی لڑائی کا اختتام ایک معاہدے پر ہوگیا ہے، افغانستان کی صدارت کے خواہشمند دونوں امیدواروں نے شراکتِ اقتدار کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ۔

    معاہدے کے تحت افغانستان میں صدر حامد کرزئی کی کرسی اشرف غنی سنبھالیں گے جبکہ عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے، جن کا عہدہ وزیراعظم کے برابر ہوگا۔

    واضح رہے اس سے پہلے دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔