Tag: abdulmalik baloch

  • بلوچستان اسمبلی کا اجلاس : عبدالمالک بلوچ نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا

    بلوچستان اسمبلی کا اجلاس : عبدالمالک بلوچ نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا

    کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیر اعلی بلوچستان عبد المالک بلوچ نے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا، اپوزیشن نے صوبائی کابینہ سے استعفیٰ مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے میگا کرپشن اسکینڈل کی گونج آج بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بھی سنائی دی ۔

    نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے خود کو احتساب کے لئے پیش کردیا جبکہ اپوزیشن نے صوبائی کابینہ سے استعفیٰ مانگ لیا۔

    اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈرپرسابق سیکرٹری خزانہ کرپشن اسکینڈل کا معاملہ اٹھایا۔

    ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ان کے دور میں یہ سب کچھ ہوتا رہا اور انہیں پتہ ہی نہیں چلا، اس موقع پراپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے صوبائی کابینہ سے نہ صرف استعفی طلب کیا بلکہ سنگین الزمات عائد کرتے ہوئے اجلاس کا واک آؤٹ بھی کیا۔

    لیاقت آغا نے الزام لگایا سابق حکومت کے ہر وزیر کے لندن میں فلیٹ ہیں۔ مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے اعتراف کیا کہ بطور مشیر خزانہ ان سے کمزوریاں ہوئیں۔

    انہوں نے کہا تحقیقات ختم ہونے تک عہدے سے علیحدہ رہوں گا۔ بلوچستان اسمبلی کے اس انتہائی دلچسپ اوراہم اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری شریک نہیں ہوئے اور ن لیگ کے اراکین نے بھی کرپشن اسکینڈل کے معاملے پر چپ سادھ لی۔

     

  • گوادر پورٹ : اقتصادی راہداری پرشدید تحفظات ہیں، عبدالمالک بلوچ

    گوادر پورٹ : اقتصادی راہداری پرشدید تحفظات ہیں، عبدالمالک بلوچ

    لاہور : وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری پر تحفظات موجود ہیں، جبکہ بدامنی میں بھارت سمیت بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔

    لاہور میں نیشنل پارٹی کے صوبائی انتخابات کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ گوادر کی تعمیر ضرور ہو گی لیکن اس سے پہلے یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔

    ایسا نہ ہو کہ ہم صرف چوکیدار بنے رہ جائیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صدر سنیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ اس وقت ملک میں فرقہ واریت کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔

  • کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ نے ہمیں ہلاکررکھ دیا،ڈاکٹرعبدالمالک

    کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ نے ہمیں ہلاکررکھ دیا،ڈاکٹرعبدالمالک

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات نے ہمیں ہلا کے رکھ دیا ہے،شہر میں امن کیلئے علماء کرام سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

    کوئٹہ میں آل انٹر گرلز اسکول سائنسی نمائش کی افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن قائم کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں۔

    تاہم گزشتہ روز کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں معصوم لوگوں کی ہلاکتیں پریشان کن ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہر میں امن کیلئے بحالی کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ شہر میں سیکورٹی کے بھی سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

  • ریکوڈک منصوبہ دوبارہ شرو ع کرانے پرغورکر رہے ہیں، عبدالمالک بلوچ

    ریکوڈک منصوبہ دوبارہ شرو ع کرانے پرغورکر رہے ہیں، عبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نےکہا ہے کہ  ریکوڈک کے معاملے پر سنجیدہ ہیں، منصوبہ بین الاقوامی ٹینڈرزکےذریعےدوبارہ شرو ع کرانے پر غورکر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریکوڈک کیس میں بلوچستان حکومت کے وکیل احمر بلال صوفی نے پیر کو وزیر اعلی بلوچستان کے ہمراہ اراکین صوبائی اسمبلی کو ریکوڈک کیس کے بارے میں بریفنگ دی۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت آدھاکیس جیت چکی ہے جبکہ مزید کامیابی کی توقع بھی ہے ،احمر بلال صوفی نے بتایا کہ ٹھیتیان کاپرنامی بین الاقوامی ماضی میں کئے گئے معاہدے کا فائدہ اٹھاکر ریکوڈک میں نوے سکوائر کلو میٹر کے علاقے میں کان کنی کا دعویٰ کررہی تھی لیکن اسے مسلسل ناکامی کا سامنا ہے ۔

    اس موقع پر اراکین کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت ریکوڈک کیس کے حوالے سنجیدہ ہے اور ہماری خواہش ہے کہ مستقبل میں ریکوڈک منصوبے پر بین الاقوامی سطح پر ٹینڈر طلب کئے جائیں۔

    بریفنگ کا مقصد اراکین اسمبلی کو ریکوڈک کیس سے متعلق حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لینا تھا، تاہم حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو برابری کی بنیاد پر اعتماد میں لینے کے لئے اقدامات کرے۔

  • سیاسی اختلافات دورکرنیکی کوشش کررہے ہیں،ڈاکٹرعبدالمالک

    سیاسی اختلافات دورکرنیکی کوشش کررہے ہیں،ڈاکٹرعبدالمالک

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ انہیں ایوان کا بھرپوراعتماد حاصل ہے جس دن محسوس کیا کہ اعتماد کھو بیٹھا ہوں تو تاریخی فیصلہ کروں گا۔

    بلوچستان یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہماری اتحادی جماعت ہے ،

    مخلوط حکومتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ تمام اختلافات کو دور کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ لندن میں محمود خان اچکزئی اور خان قلات کی ملاقات کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے صوبائی حکومت دوررس اقدامات کریگی۔